حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کا ٹیوٹر ٹرینڈ مکمل کامیاب

حمایت و مخالفت کے بیچ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کی ایماء پر چلایا گیا ٹویٹر ٹرینڈ #NoTTbill نے بالآخر تقریباً 30 ہزار ٹویٹس کے ساتھ خود کو تیسرے نمبر پر درج کرالیا 

اسلامیان ھند کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب نمائندہ تنظیم کے بینر تلے ملت کے غیرت مند افراد نے احتجاج کے اس انوکھے طریقہ کو ناصرف اپنایا بلکہ بے سر و سامانی اور بغیر تربیت کے بھی ایک تربیت یافتہ آئی.ٹی.سیل کے طرز پر اس کامیاب ٹرینڈ میں حصہ لیا اور ٹویٹر کے معتبر پلیٹ فارم سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ *ہم ہندوستانی مسلمان مرد و عورت اپنی شریعت پر فخر کرتے ہیں اور اسلام کے فیملی لاء پر مطمئن ہیں ہمیں فرقہ پرست حکومت کی جانب سے لایا ہوا غیر منصفانہ وومن پروٹیکشن بل ہرگز ہرگز منظور نہیں ہے،*

*علاوہ ازیں طلاق بل کے نامنظور ہونے اور حکومت کی جانب سے لائے گئے آرڈینینس کے کالعدم ہونے پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں نیز ملک بھر کی انصاف پسند خواتین،حق و انصاف کے علمبردار سیکولر باشندگان وطن اور اپوزیشن پارٹیوں کے مثبت رویہ اور رخ کو سراہتے ہیں*

آج کے اس ٹویٹر ٹرینڈ کی کامیابی پر بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک اور مختلف تنظیموں کے سبھی ذمہ داران و کارکنان اور شریعت مطہرہ کی حفاظت کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالنے والے دنیا بھر کے اسلامی جیالے مبارکباد اور ستائش کے مستحق ہیں.

ہم امید کرتے ہیں کہ شریعت مطہرہ کی حفاظت اور اسلام کے آفاقی پیغام کو اقصائے دنیا تک پہونچانے کے لئے ہم مل جل کر ہر پلیٹ فارم کو مثبت طریقہ سے استعمال کریں گے انشاءاللہ 


مہدی حسن عینی قاسمی 

ڈائریکٹر دیوبند اسلامک اکیڈمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر