اشاعتیں

مضامین لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

قربانی ،ایک اہم اور قابل توجہ مسئلہ

تصویر
قربانی، ایک اہم اورقابل توجہ مسئلہ ! مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  ادھر کچھ سالوں سے دیکھا یہ جارہا ہے کہ جب مسلمانوں کا محترم اور مقدس تہوار بقر عید آتی ہے ،تو اسلام مخالف طاقتیں اور فرقہ پرست تنظیمیں حرکت میں آجاتی ہیں اور جیو ہتیا کا نام دے کر اور اس کو عنوان بنا کر اسلام کے خلاف حملے شروع ہو جاتے ہیں ،بلکہ قربانی کے خلاف ایک مہم سی چلائی جاتی ہے ، اور خود بہت سے لیبرل قسم کے مسلمان قربانی کو غیر معقول عمل قرار دے کر اس کے بدلے اس رقم کو محتاجوں ،غریبوں،یتیموں اور بیواؤں میں تقسیم کرنے کا بے تکا اور غیر دانشمندانہ مشورہ دیتے نظر آتے ہیں ، ان کو یہ معلوم نہیں کہ انسانی غذا کے لئے جانوروں کا ذبح کرنا نہ مذہب کے خلاف ہے اور نہ یہ بے رحمی ہے بلکہ یہ ایک فطری ضرورت ہے اور خود اس سے بہت سے غریبوں کے معاشی مفادات متعلق ہیں ،جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ، بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام نے گوشت خوری کی اجازت دے کر بے رحمی کا ثبوت دیا ہے ، بلکہ بہت سے برادران وطن تو یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام نام ہی گوشت خوری کا ہے ، جبکہ تمام مذاہبِ میں گوشت خوری کی اجازت دی گئی ہے اور گوشت ...