اشاعتیں

FATWA فتوی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

شوہر اور ساس کے انتقال کے بعد بہو سسر کا ایک گھر میں رہنا

سوال:کیا سسر  اور بہو ایک گھر میں رہ سکتے ہیں؟  مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ایک گھر میں چار افراد رہتے تھے ساس سسر بیٹا اور بہو، اللہ تعالیٰ کی مشیت سے پہلے ساس کا انتقال ہو گیا پھر بیٹے کا، اب گھر میں سسر اور بہو ہیں تو کیا یہ ایک کمرہ میں یا ایک گھر میں رہ سکتے ہیں؟ جواب : صورت مسؤلہ میں شرعاً پردہ تو نہیں ہے لیکن دور پر فتن میں فتنہ کا زیادہ اندیشہ ہے، بہتر ہے احتراز کیا جائے! 

اشراق چاشت اور اوابین کی فضیلت

معلوم یہ کرنا ہے کہ چاشت اوابین اشراق کی کیا کیا فضیلتیں ہے جواب  1)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص چاشت کی ۱۲؍ رکعت نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں ایک سونے کا محل تیار کرتے ہیں۔  عن أنس بن مالک ص قال: قال رسول اللّٰہ ا: من صلی الضحیٰ ثنتی عشرۃ رکعۃ بنی اللّٰہ لہ قصراً فی الجنۃ من ذہب۔ (ترمذی شریف ۱؍۱۰۸) 2)جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ: ’’جو شخص نماز مغرب کے بعد چھ رکعات (اوابین کی نماز) پڑھے گا، اور ان کے درمیان کوئی غلط بات زبان سے نہ نکالے گا تو یہ چھ رکعات ثواب میں اس کے لئے بارہ سال کی عبادت کے برابر قرار پائیںگی‘‘۔  عن أبي ہریرۃ ص قال: قال رسول اللّٰہ ا: من صلی بعد المغرب ست رکعات لم یتکلم فیما بینہن بسوء عدلن لہ بعبادۃ ثنتی عشرۃ سنۃ۔ (ترمذی شریف ۱؍۹۸) 3)حدیثِ قدسی ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم! تو دن کے شروع حصہ میں خالص میرے واسطے چار رکعات نماز پڑھ لیا کر، میں دن کے آخر حصہ تک (شام تک) تیری (ضرورتوں کی) کفایت ک...

وتر پہلے پڑھے یا تہجد

پوچھنا یہ ہے کہ وتر پہلے ہے یا تہجد  جواب  اگر جاگنے کا بھروسا ہو تو وتر، تہجد کی نماز کے بعد پڑھنا افضل ہے، اس لئے اگر صبحِ صادق سے پہلے وقت میں اتنی گنجائش ہو کہ نوافل کے بعد وتر پڑھ سکے گا تو پہلے تہجد کے نفل پڑھے، اس کے بعد وتر پڑھے، اور اگر کسی دن آنکھ دیر سے کھلے اور یہ اندیشہ ہو کہ اگر نوافل میں مشغول ہوا تو کہیں وتر قضا نہ ہوجائیں تو ایسی صورت میں پہلے وتر کی تین رکعتیں پڑھ لے، پھر اگر صبحِ صادق میں کچھ وقت باقی ہو تو نفل بھی پڑھ لے۔(مستفاد آپکے مسائل اور انکا حل۵۸۹/۳ نماز وتر، مکتبہ لدھیانوی کراچی) واللہ اعلم بالصواب

عقیقہ کا جانور خریدنے کے بعد بچہ فوت ہو جائے

اگر کوئ عقیقہ کےلئے جانور خریدے پھر عقیقہ سے پہلے بچہ مرجائے توکیا عقیقہ کرنا ہے یا نہیں مدلل مفصل جواب دیکر ممنون ومشکور فرمائیں نوازش ہو گی والسلام مع الکرام  جواب  عقیقہ زندوں کی کی جاتی مردوں کی نہیں،لہذا صورت مسئولہ میں آپ کیلئے عقیقہ ضروری نہیں ہے،اس جانور کو کچھ بھی۔کرسکتے ہیں  واللہ اعلم بالصواب

کیا مرنے کے بعد روحیں گھروں میں آتی ہیں؟

میرا سوال یہ ہے کہ کیا مرنے کے بعد روح واپس آسکتی ہیں۔  کیونکہ کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں کے مرنے کے بعد خواب میں ان کو دیکھتے ہیں یا اپنے آس پاس محسوس کرتے ہیں۔ جواب  یہ سب وہم ہوتا ہے  مرنے کے بعد مردہ کی روح اپنے مقام علیین یا سجین میں پہنچادی جاتی ہے، اسے دنیا میں نہیں بھیجا جاتا ہے، مرنے کے بعد روح کا گھر واپس آنا یا جمعرات کو آنا قرآن و صریح حدیث سے ثابت نہیں ہے کلا إن کتٰب الفجار لفی سجین۔ المطففین:۷۔ کلا إن کتٰب الأبرار لفی علیین۔ المطففین: ۱۸۔ قلنا وجہ التوفیق: أن مقر أرواح المومنین فی علیین أو فی السماء السابعة ونحو ذلک کما مر ومقر أرواح الکفار فی سجین۔ التفسیر المظہری: ۱۰/ ۲۲۵، حافظ کتب خانہ کوئٹہ۔

نماز جمعہ کی حالت میں وضو ٹوٹ جائے.

جمعہ کی نماز ادا کرتے وقت وضو ٹوٹ جائے تو کیا کریں؟ اگر جماعت سے نکلکر وضو کرنے کی کوئ صورت نہ ہو تو بعد میں ظہر کی چار فرض اور دو سنتیں پڑھی جاۓ یا کوئ اور طریقہ ہے؟؟؟ الجواب وباللہ التوفیق ! صورت مسؤلہ میں جس رکن میں وضووضوٹوٹ جائےتووضوٹوٹتےہی نمازسےنکل آئےاوراگرامام نےسلام نہ پھیراہوتووضوبناکرامام کیساتھ نمازمیں شریک ہوجائےامام کےسلام پھیرنےکےبعدفوت شدہ رکعت کواداکرلیاجائےاوراگرامام نےسلام پھیردیاہےتوفوت شدہ مابقیہ رکعت کواداکرلیاجائےلیکن شرط یہ ہےکہ نماز سےنکلنےکےبعدسےوضوبناکردوبارہ نمازمیں شامل ہونےتک کسی سےکوئی بات چیت نہ کی ہواگراس دوران کسی سےگفتگوکرلیاتوپھردوصورتیں ہیں اول امام نےسلام نہ پھیراہوتوازسرنوتکبیرتحریمہ کیساتھ امام کیساتھ نمازمیں شامل ہوجائےاورمابقیہ فوت شدہ رکعت امام کےسلام پھیرنےکےبعدپوری کرلے،دوم اگر امام نےسلام پھیردیاتواب ظہرکی نیت سےاپنی نمازاداکرے رہی بات نمازسےنکل کروضوبنانےکی کوئی صورت نہ بننےکی توظہرکی تمام سنن مؤکدہ اورفرض کی ادائیگی لازم ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب 

حمل اسقاط کرانا

اگر کسی لڑکی کی کم عمر میں شادی ہوگئی مثلاً ١٨سال کی عمر میں اور اسی سال اسے حمل ٹھر جائے تو کیا وہ کم عمر کی وجہ سے اسقاط حمل کر سکتی ہے یا نہیں؟ الجواب و باللہ التوفيق  صورت مسئولہ میں اسقاط نہیں کرواسکتے ۔۔ واللہ تعالی اعلم 

ناخن پالش لگے ہوئےوضو اور غسل کا حکم

ناخن پالش لگے ہوئےوضو اور غسل کا حکم سوال  مفتی صاحب! آج کل نوجوان لڑکیاں عام طور پر ناخن پالش لگاتی ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ناخن پالش کو صاف کرنے کے بعد وضو کریں یا ناخن پالش کے اوپر سے وضو کیا جا سکتا ہے؟ جواب واضح رہے کہ حق تعالیٰ شانہ نے عورت کے اعضاء میں فطری حسن رکھا ہے، ناخن پالش کا مصنوعی لبادہ محض ایک غیر فطری چیز ہے، تاہم ناخن پالش لگانے سے اس کی تہہ ناخنوں پر جم جاتی ہے، جس کی بنا پر وضو میں پانی ناخنوں تک نہیں پہنچتا، لہذا ناخن پالش کے ہوتے ہوئے وضو کرنا صحیح نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دلائل: وفی نور الایضاح: ولو انضمت الاصابع او طال الظفر فغطی الانملہ او کان فیہ ما یمنع الماء کعجین وجب غسل ما تحتہ۔ (ص:31 فصل فی الوضوء) واللہ تعالٰی اعلم بالصواب 

نماز میں استراحت کے وقت سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا

 سوال:  الســـــلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ  مفتى صاحب اگر کوئی نمــاز میں استراحت کے وقت یا تکلیف کے وقت اللهُ اللهُ کہے یا سبحان اللہ الحمدلللہ کہے تو کیا نمازمیں کوئ فساد واقع ہوگا یا نہیں واضح فرمائیں  باسمہ تعالی   الجواب وبالله التوفيق: صورت مسؤولہ میں نماز فاسد نہ ہوگی؛ اس لئے کہ یہ کلمات جواب کے لئے نہیں؛ بلکہ ثواب کے حصول کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔ عن رفاعة بن رافع عن أبيه رضي الله عنه قال: صليت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم فعطست فقلت الحمد لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه مباركًا عليه كما يحب ربنا ويرضى فلما صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم انصرف فقال من المتكلم في الصلاة . فلم يتكلم أحد ، ثم قالها الثانية : من المتكلم في الصلاة . فلم يتكلم أحد ، ثم قالها الثالثة : من المتكلم في الصلاة . فقال رفاعة بن رافع ابن عفراء : أنا يا رسول الله قال : كيف قلت ؟ قال قلت : الحمد لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه، مباركًا عليه كما يحب ربنا ويرضى . فقال النبي صلى الله عليه وسلم والذي نفسي بيده ، لقد ابتدرها بضعة وثلاثون ملكًا أيهم يصعد بها. (سنن الترمذ...

ایک مسجد میں نماز پڑھ کر دوسری مسجد میں اذان دینا

 سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کوئی شخص فرض نماز پڑھ  کر دوسرے مسجد میں اذان دے سکتا ہے؟ باسمہ تعالی الجواب وبالله التوفيق:  ایک جگہ فرض پڑھ کر دوسری جگہ اذان پڑھنا مکروہ ہے۔ يكره له أن يؤذن فی مسجدین (در مختار)وقال الشامی  : لأنه اذا صلی فی المسجد الاول یکون متنفلاً بالاذان فى المسجد الثانی والتنفل بالاذان غیر مشروع؛ لأن الاذان للمکتوبۃ و ھو فی المسجد الثانی یصلی النافلۃ  فلا ینبغی ان یدعو الناس الی المکتوبۃ وھو لا یساعدھم فیھا  ،، {درمختار مع الشامی ٦٥/٢ بیروت _ ١٧١/٢ زکریا ، احسن الفتاوی ۲ /۲۹۰ فتاویٰ رحیمیہ ۳ / ۱۵ صغیری ۱۹۷}  فقط. والله أعلم بالصواب
تصویر
سوال :جھوٹ بول کر کمائے ھوئے پیسے کی قربانی کرنا کیسا ہے؟ جواب :اگر کمائی حلال ہے تو قربانی درست ہے ورنہ تو نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
تصویر
سوال : معلوم یہ کرنا ہے کہ میرے گھر میں آٹھ افراد ہیں دو نابالغ ہیں دو عورتیں ہیں اور ہم تین بھائی ہیں ایک شادی شدہ دو غیر شادی شدہ تینوں بھائی کماتے ہیں اور والد صاحب بھی کماتے ہیں اب معلوم یہ کرنا ہے کہ قربانی میں کتنے حصہ لینا واجب ہے جواب :نابالغ پر قربانی واجب نہیں، لیکن دیگر جتنے افراد گھر میں صاحب نصاب ہیں، سب پر قربانی واجب ہے، سب اپنا اپنا ایک ایک حصہ لیں ۔ واللہ اعلم بالصواب 

نکاح کے وقت کلمہ پڑھوانا /نو مسلم کو نکاح کے وقت اگر کلمہ یاد نہ ہو

تصویر
سوال یہ ھے کہ ایک نوجوان کا ابھی نکاح ھوا ھے ھے اور وہ نو مسلم ہے لیکن اسکو کلمہ بھی یاد نہیں ھے نیز نکاح کے وقت بھی قاضی نے کلمہ نہیں پڑھوایا  تو کیا نکاح صحیح ھوا یا نہیں؟ الجواب_حامدا_ومصلیا_وباللہ_التوفیق نکاح صحیح ہوچکا نکاح کے موقع پر کلمہ پڑھانا کہیں ثابت نہیں لیکن مسلمان ہے تو کم از کم اپنا کلمہ تو یاد کر ہی لینا چاہئے واللہ اعلم بالصواب 

جوے میں کمائی ہوئی رقم

تصویر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال :جوے میں کمائی ہوئی رقم کا کیا کرنا چاہئے آیا اسکو گھر کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں مفصل ومدلل جواب مرحمت فرمائیں الجواب وباللہ التوفیق مالک کو جس کی رقم ہے، واپس کردیجئے، ورنہ غرباء پر صدقہ کردیجئے ۔ واللہ اعلم 
تصویر
سوال :جانوروں کی کون کونسی چیزیں کھانا حرام ہے رہنمائی فرمائیں جواب : حلال جانور کے شرعی طور پر ذبح ہونے کے بعد اس کی سات چیزیں کھانا حرام ہے، پتہ، مثانہ، غدود، ذکر، فرج، خصیتین، دم مسفوح۔ واللہ تعالیٰ اعلم
تصویر
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ شوال المکرم کے چھ روزے ترتیب سے رکھنا ضروری ہے یا بغیر ترتیب سے بھی رکھ سکتے ہیں  جواب :جس طرح سہولت ہو رکھیں ۔البتہ ترتیب وار رکھیں تو بہتر ہے 

اعتکاف کے اندر سر میں تیل لگانا اور غسل کرنا

تصویر
سوال : کیا اعتکاف کی حالت میں سر میں تیل لگا سکتے ہیں ؟ نیز مسجد کے صحن میں اگر بارش ہو رہی ہو تو کیا نہا سکتے ہیں ؟ محمد زید جواب :١حالت اعتکاف میں تیل لگا سکتے ہیں. ٢معتکف کا غسل تبرید (ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرنے) کی اجازت نہیں ہے، اگرچہ تھوڑا وقت لگے، البتہ اگر قضائے حاجت کے لیے نکلے اور اسی ضمن میں کچھ لوٹے پانی اپنے بدن پر ڈال لے تو اس کی گنجائش ہوگی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند

حالت اعتکاف میں کھانا پکانا

تصویر
سوال :میں اپنے گھر میں اعتکاف کرنا چاہتی ہوں کیا میں حالت اعتکاف میں کھانا پکا سکتی ہوں کیونکہ میرے گھر میں میرے اور شوہر کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے. جواب : جی بالکل ! گھر کے اعتکاف میں کھانا پکایا جائے تو اس میں کوئ حرج نہیں. “اکلہ وشربہ ونومہ ومبابعہ فیہ, یعنی یفعل المعتکف ھذہ الأشیاء فی المسجد “ (البحرالرائق:530/2,النھرالفائق:47/2),مراقی الفلاح

روزہ رکھ کر دن بھر سونا

تصویر
سوال :حضرت اگر کوٸی شخص روزہ رکھ کر دن بھر سوتا رہے تو اسکے روزے کا کیا حکم ہے کیا ایسا دن بھر سونا درست ہے جواب : روزہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے. البتہ زیادہ سونے سے بدن میں طبی لحاظ سے کمزوری ہو سکتی ہے. واللہ اعلم بالصواب 

سونا چاندی پر زکات

تصویر
سوال! میرے پاس ٢ تولہ سونا اور ٢٠ تولہ چاندی ہے تو ان پر زکات کتنی بنےگی ذرا وضاحت فرما دیں جواب: دونوں کی قیمت اور جو دوسرا نقدی پیسہ ہو یا تجارت کا مال ہو ان تمام کی قیمت نکال کر اس قیمت میں سے ڈھائی فیصد زکوة  نکالیں! واللہ اعلم بالصواب