سوانح مولانا محبوب فروغ سمستی پوری

تصویر
حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث، دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ، مطابق ۳ مئی ۱۹۷۷ء، بروز منگل، دن کے ایک بجے بہار کے مشہور ضلع سمستی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محفوظ الرحمن صاحب ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع ہی سے علمی تھا اور سب کا تعلق مسلکِ دیوبند سے تھا۔ اسی لیے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی کی نگرانی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی کی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ۱۳ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کی طرف توجہ کی۔ چنانچہ مدرسہ فیض العلوم، حسن پور، سمستی پور میں فارسی اول میں داخلہ لیا۔ اس زمانے میں فارسی کی تعلیم کئی سالوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس لیے ۱۹۸۹ء میں مدرسہ بشارت العلوم، کھرایاں پتھرا دربھنگہ میں فارسی دوم کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں مدرسہ شیخ الاسلام، شیخوپور، اعظم گڑھ، یوپی میں عربی اول کی تعلیم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی سرپرستی میں حاصل کی۔ ۱۹۹۲ء میں عربی دوم سے عربی پنجم تک، مختصر المعانی تک، دارالعلوم حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں آپ کے مشہور اس...

نماز میں استراحت کے وقت سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا

 سوال:

 الســـــلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ 

مفتى صاحب اگر کوئی نمــاز میں استراحت کے وقت یا تکلیف کے وقت اللهُ اللهُ کہے یا سبحان اللہ الحمدلللہ کہے تو کیا نمازمیں کوئ فساد واقع ہوگا یا نہیں واضح فرمائیں 

باسمہ تعالی  

الجواب وبالله التوفيق: صورت مسؤولہ میں نماز فاسد نہ ہوگی؛ اس لئے کہ یہ کلمات جواب کے لئے نہیں؛ بلکہ ثواب کے حصول کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔


عن رفاعة بن رافع عن أبيه رضي الله عنه قال: صليت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم فعطست فقلت الحمد لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه مباركًا عليه كما يحب ربنا ويرضى فلما صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم انصرف فقال من المتكلم في الصلاة . فلم يتكلم أحد ، ثم قالها الثانية : من المتكلم في الصلاة . فلم يتكلم أحد ، ثم قالها الثالثة : من المتكلم في الصلاة . فقال رفاعة بن رافع ابن عفراء : أنا يا رسول الله قال : كيف قلت ؟ قال قلت : الحمد لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه، مباركًا عليه كما يحب ربنا ويرضى . فقال النبي صلى الله عليه وسلم والذي نفسي بيده ، لقد ابتدرها بضعة وثلاثون ملكًا أيهم يصعد بها. (سنن الترمذي رقم: ٤٠٤) 

ولو قال الحمد لله فمن العاطس نفسه لاتفسد وكذا من غيره ان أرادت الثواب اتفاقا. (حاشيه الطحطاوي على مراقي الفلاح ٣٢٥-٣٢٦، بدائع الصنائع ١ / ٥٤١) 


فقط. والله أعلم بالصواب

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

اورنگ زیب عالمگیرؒ سچائی اور پروپیگنڈه

نیا سال اور ہمارا معاشرہ

ہوشیار :آپ کے ساتھ بھی اس طرح کا دھوکہ ہو سکتا ہے