اشاعتیں

इरफान टाटा जमशेदपुर لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

آئی ایم ناٹ حافظ قاری عالم مفتی، آئی ایم آئی ٹی سٹوڈنٹ: عرفان جمشیدپوری کو سمجھیے

تصویر
آئی ایم ناٹ حافظ قاری عالم مفتی، آئی ایم  آئی ٹی سٹوڈنٹ: مفتی غلام رسول قاسمی  مذکورہ بالا جملے سے کچھ ایام قبل ٹاٹا جمشید پور کے رہنے والے ائی ٹی سٹوڈنٹ محمد عرفان نے جنتر منتر پر انوکھے انداز میں سپیچ دیا اور خوب وائرل ہوے، بیان کے بعد موصوف کے ساتھ کیا ہوا اکثر لوگ نہیں جانتے، ویسے تو جنتر منتر پر ہزاروں لوگ اپنی بات جا کر رکھتے ہیں لیکن محمد عرفان جس حلیہ میں تھے وہ حلیہ مقامی ایجنسیوں کو اب بھی مشکوک لگتا ہے، موصوف کے بیان کے بعد ان کے گھر پر این آئی اے ریڈ مارتی ہے گھر کی تلاشی لیتی ہے پوچھ تاچھ کرتی ہے جس میں انھیں کچھ نہیں ملتا ہے پھر عرفان کے کچھ دوستوں کو بھی پوچھ گچھ کے لئے پکڑتی ہے تاکہ کچھ سراغ ملے لیکن یہاں بھی ایجنسی کو کچھ نہیں ملتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا عرفان جیسا لباس پہننا باعث جرم ہے؟ کیا اس لباس سے انھیں اس قدر خوف  وحشت اور ڈر لگتا ہے؟ کیا اس لباس میں جنتر منتر پر جانا اپنے گھر ایجنسی کو ریڈ کے لیے دعوت دینا ہے؟ یہ عرفان کی خوش بختی رہی ہے کہ وہ جیل جانے سے محفوظ رہے ورنہ شرجیل امام اب بھی سلاخوں پیچھے ہیں. عرفان جیسے بے باک نوجوان ہمارے ...