اشاعتیں

صحت و طب نبوی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

کرونا وائرس اور شرعی نقطہ نظر

تصویر
کرونا وائرس اور شرعی نقطۂ نظر فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری وترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں ایک اہم نعمت صحت وتندرستی ہے؛ البتہ دنیا وآخرت کی نعمتوں میں بنیادی فرق فنا وبقاء کا ہے، آخرت میں جن لوگوں کو جنت میں جگہ ملے گی، اور بے شمار نعمتیں ان کے لئے مہیا کی جائیں گی، وہ ہمیشہ ہمیش باقی رہیں گی، دنیا کی نعمتیں فانی اور ناپائیدار ہیں، یا تو نعمت سے فائدہ اُٹھانے والا موجود رہتا ہے اور نعمت اس سے چھین لی جاتی ہے، یا نعمت باقی رہتی ہے اور انسان خود اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے، صحت بھی ایسی ہی نعمتوں میں ہے، کوئی مخلوق نہیں جو بیماری سے دوچار نہ ہو، انسان وجاندار ہی نہیں ، بے جان چیزوں میں بھی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور اس کے اثرات ظاہر ہوتے ہیںویہ بیماریاں بنیادی طور پر دوطرح کی ہوتی ہیں: ایک وہ ہے جن میں پھیلاؤ نہیں ہوتا، دوسری : وہ جن میں پھیلاؤ ہوتا ہے؛ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجذوم کے بارے میں فرمایا: اس سے اس طرح بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو: فرّ من المجذوم کما تفر من الأسد ...

قوۃ باہ کے لیے حلوہ بیضہ مرغ

تصویر
💪🥘حلوہ بیضہ مرغ🥘 💓قوۃ باہ کے لئے نہایت مفید دل دماغ جگر کو طاقتور بناتا ہے بینائی کو تیز کرتا ہے💓 *💊زردی بیضہ مرغ 50 عدد آرد برنج دوغن گاؤ زرد مصری ہر ایک ڈھائی کلو 🌮پہلے زردی بیضہ مرغ اور آرد برنج کو کڑاہی میں ڈال کر ملا لیں پھر روغن گاؤ ڈال کر بھون لیں پھر پسی ہوئی مصری ڈال کر حلوہ پکائیں تیار ہونے پر مندرجہ ذیل دوائیں جو پہلے سے کوٹ پیس کر تیار رکھی گئی ہو ملا لیں نظروں پنجاوی پانچ گرام شامل کریں اور دس منٹ پکا کر اتار لیں حلوہ تیار ہے 🥖مغز بادام 100 گرام مغز چہار 100 گرام مغز پستہ مغز چلغوزہ مغز تخم کونچ موچرس کباب چینی دار چینی گوند ڈھاک گھی میں بریاں گوند ناگوری بریاں جوزبوا بسباسہ تخم پیاز شقاقل ثعلب مصری بہمن سفید بہمن سرخ مصطگی رومی ہر ایک 25 گرام ⚖مقدار خوراک و ترکیب استعمال 🥛10 گرام سے 20 گرام صبح شام مصری ملیں دودھ 250 گرام 

Hardislum گوھابجی

بسمہ تعالی وعز اسمہ ۔۔۔۔حامدا ومصلیا ومسلما۔۔ طبی نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شعیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔گوھانجنی انجن ہاری ۔۔۔۔Hardislum..... آب وہوا کی خرابی اور غذا کی خرابی      بد ہضمی یا خون کی خرابی سے کبھی انکھوں سے کام زیادہ لینے سے یہ مرض پیدا ہوجاتا ھے ۔۔۔۔پلکوں کی جڑ میں بولا۔ سرخی وخارش ھوتی ھے جو کھجانے سے تھوڑی دیر کے بعد دانہ کے برابر یا اس سے کم وبیش ورم ہوجاتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھوالشافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب پلکوں پر یہ دانہ نمودار ھو تو لونگ کو گھسکر احتیاط سے کہ آنکھوں میں نہ جائے ۔۔۔۔لگادیں اپنے بار بار آنے کی شکایت کی ھے    لھذا آپ مندرجہ جوشاندہ دیں گل بنفشہ ۳ اسطوخودوس۳منڈی۳چرایتہ۳شاھترہ۳ سنا مکی ۱ سب دواؤں کو رات گرم پانی میں بھگودیں صبح مل چھان کر شربت عناب ۱تولہ حل کرکے نھارپیٹ پلادیں اطریفل شاہترہ آدھی چمچی رات کو سوتے وقت دیں گوبھی آلو تلی ھوی لہسن پیاز ماش دال اروی کچالو نہ لیں تلی ھوی پکوڑے بھجیا میٹھی چیزیں ہضم کو خراب کرنے والی چیزیں نہ لیں مونگ دال کھچڑی سبزیاں خرفہ پالک تری شلجم وغیرہ دیں صفائی کا خاص خیال رکھیں

حکماء کے اقوال

تصویر
حکماء کے اقوال کھانا کھانے کے بعد فورا پیشاب کے لیے جاؤ اس عمل سے گردے خراب نھی ھوتے  👈کبھی دست آنا اور کبھی کم ھو جانا معدہ کی ضعیف ھونے کی نشانی ھے  مرض جریان ھو جائے تو اولا ہاضمہ کا علاج کراؤ جریان حار میں گرم غذائیں نہ لیں  پیشاب کی جلن جریان حار  میں منی کا  قوام زیادہ خراب ھوتا ھے  جریان بارد میں سردی ورطوبت بڑھکر   پٹھے کمزور ھو جاتے ھیں  بارہ سال کی عمر تک فصد نہیں ینا چاہیے مرضعہ دودھ پلانے والی کو پرھیز کرنا چاہیے اس سے بچہ بہت سے امراض سے محفوظ رھتا ھے 

یا قوی کا مجرب عمل

تصویر
گر کوئی شخص اپنی قوت میں کمی محسوس کرتا ہے-تو یہ عمل کریں-ان شاء اللہ طاقت اور قوت میں بے پناہ اضافہ ہوگا- دن یا رات کا کوئی بهی ایک وقت جو آپکو سہولت کا میسر ہو وہ مقرر کر لیں- ایک سانس میں 15 پندرہ مرتبہ یا قوی پڑهے.  اور پڑهتے ہوئے بدن پر ہاته پهیرتا جائے جب 15 پندرہ مرتبہ پڑه لیں تو بدن پر پهونک مار دیں- اس طرح سات مرتبہ یہ عمل روزانہ کریں-عمل 40 دن تک کریں- پانچ دس منٹ کا عمل هے لیکن طاقت کا بے پناہ عمل ہے-مرد و عورت  سب کر سکتے ہیں-جو اپنے اندر کسی بهی قسم کی کمزوری محسوس کرتے ہیں وہ یہ عمل کر کے دیکهیں-اگر کسی کے بچے کمزور هیں-اور وہ بچوں کیلئے کرنا چاہتا ہے چاهے بچے زہنی کمزور ہوں یا جسمانی تو وہ ایک سانس میں  'یا قوی' پڑهتے ہوئے بچے کے بدن پر ہاته پهرتا جائے اور پڑه کر بچے پر پهونک مار دے اوپر بتائے ہوئے طریقے پر  مسلسل 40 دن کریں ان شاء اللہ بے پناہ قوت کا مالک بن جائے گا-