اشاعتیں

Gulamrasoolqasmi لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

اپنے قائد اعظم صاحب کا نظریہ ہمیں نہ سنایا کریں بھائی

تصویر
اپنے قائد اعظم صاحب کا نظریہ ہمیں نہ سنایا کریں بھائی: سب سے زیادہ خون اس وقت کھولتا ہے جب سرحد پار سے کچھ ایسے نمونے پوسٹوں پر کمینٹ کرتے ہیں، کڑوی بات کہہ دوں تو برا مان جاتے ہیں، ہم آپ کو دکھانے کے لیے تھوڑے ہی فوٹوز و وڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں بھائی، قائد اعظم صاحب کے دو قومی نظریہ کی حقیقت کہ وہ ہندو بنیے کی سازشوں کو پھانپ لیے تھے اس لیے علیحدہ ملک مانگا یہی کہتے ہیں نا آپ لوگ؟  ایمان اتنا کمزور تھا کہ ہنود بنیوں سے ڈر گئے تھے؟ ایمان کا تو یہ تقاضا ہے کہ مسلمانوں کی قوت منقسم نہ ہونے پائے لیکن مسلمانوں کی متحدہ قوت کو دو حصوں میں منقسم کر دیا گیا، پھر کیسا فخر؟ الحمد للہ ہم اب بھی انڈیا میں آپ لوگوں سے زیادہ پر امن ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں کبھی کچھ ہوجاتا ہے تو ہم اپنے حقوق چھین کر اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لیتے ہیں، لیکن آپ کا ملک تو جس مقصد کے لیے بنا تھا وہاں اب تک اسلام نافذ ہوا نہ مہاجر مسلمانوں کو حقوق مل سکے، مہاجرین کے ساتھ اب تک دوہرا سلوک کیا جاتا ہے، نہ بلوچستان کے مسلمان مامون ہیں بلکہ آپ کے پورے ملک میں کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال، پانچ سال میں اگر ...

مولانا عمیر مدنی دیوبند کی افق پر ابھرتا ستارہ:

تصویر
مولانا عمیر مدنی دیوبند کی افق پر ابھرتا ستارہ: مفتی غلام رسول قاسمی  مدنی خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے نہ تعارف کا محتاج ہے، ملک و بیرون ملک میں لاکھوں مسلمان اس خاندان سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، اسی خانوادہ سے نوجوان عالم دین مولانا عمیر مدنی کا تعلق ہے، مولانا عمیر مدنی دیوبند کے افق پر ایک گمنام ستارہ تھے جو اب پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے کے لیے تیار ہے، ٹکٹ ملنے سے قبل ہم میں سے اکثر احباب انھیں جانتے تک نہیں تھے لیکن مجلس اتحاد المسلمین سے ٹکٹ ملنے کے بعد ان کا نام اب دیوبند ہی نہیں پورے ملک میں گونج رہا ہے، مولانا عمیر مدنی کی خوش نصیبی ہے کہ ان کے مد مقابل موجودہ الیکشن میں کوئی مسلمان امیدوار نہیں ہے، اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر مسلموں کا ووٹ پوری طرح بکھرنے والا ہے، اگر مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود صاحبان اپنے سابقہ نظریات سے ہٹ کر موصوف کی تائید کر دیں اور مسلمانان قصبۂ دیوبند متحد ہو کر انھیں ووٹ دیں تو ان کی فتح یقینی ہے، مجلس کے صدر محترم اسد الدین اویسی کی دور اندیش نگاہ بھی قابل تعریف ہے کہ اپنا امیدوار مولانا عمیر مدنی کو اس وق...

نفرت انگیز ایپ بلی بائی کا مجرم وشال کمار بنگلور اور اصل مجرم خاتون اترا کھنڈ سے گرفتار

تصویر
ممبئی پولیس سائبر سیل نے 'بلّی بائی' ایپ کیس میں وشال کمار نامی شخص کو دبوچا. ایپ کی  اصل ملزم خاتون بھی اتراکھنڈ سے گرفتار: مسلم خواتین کو انصاف ملنے کی توقع: ممبئی پولیس کو دی جا رہی ہے چو طرف سے مبارکبادی:  (رپورٹ مفتی غلام رسول قاسمی) مسلم خواتین کو فروخت کرنے کے لیے ایپ بنانے والا وشال کمار جسے بنگلورو سے حراست میں لیا گیا ہے، وشال سے تفتیش کرنے کے بعد مرکزی ملزم خاتون کو اترا کھنڈ سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزم پہلے سے سے ایک دوسرے کے رابطے میں تھے، اصل ملزم خاتون تین جعلی اکاؤنٹس کو ہینڈل کر رہی تھی اور نفرت انگیز پوسٹ کرتی تھی،  شریک ملزم وشال کمار نے سکھ برادری کے نام سے جعلی اکاؤنٹ اکتیس دسمبر  کو بنایا تھا، وہ سکھوں کے ناموں سے مشابہت کے لیے اکاؤنٹ کا نام بدلا تھا تاکہ سکھ برادری سے مسلمان نفرت کرنا شروع کر دے، واضح رہے کہ اترا کھنڈ وہ سرزمین ہے جہاں چند دنوں قبل مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی کانفرنس ہوئی تھی. اترا کھنڈ کا شبہ چار روز پہلے ہی ہوگیا تھا جس کا اظہار معروف سوشل ایکٹیویسٹ اور حیدرآباد میں خدمت خلق سے وابستہ  محترمہ خالدہ پروین نے...

قانون کی بالادستی میں ہی جمہوریت کی بقاء ہے:

تصویر
قانون کی بالادستی میں ہی جمہوریت کی بقاء ہے: مفتی غلام رسول قاسمی  ‏آج ہی کے دن چھبیس نومبر 1949 کو ہمارے ملک بھارت  کا آئین تیار کیا گیا تھا، مناسب ہوتا کہ آج قومی سطح پر محاسبہ کیا جاتا کہ ملک کا جو دستور بنا تھا اس پر حزب اقتدار اور اس سے جڑی عوام عمل کر رہی ہے یا نہیں؟ غور و خوض کیا جاتا کہ ملک کے آئین کی خلاف ورزی کہاں کہاں اور کن زاویوں سے ہو رہی ہے تاکہ آئے دن اس کی ہو رہی خلاف ورزیوں پر لگام لگایا جا سکے۔  ملک بھر میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو برابری کا حق مل رہا ہے کہ نہیں؟ کہیں کسی خاص طبقے کی جانب سے اقلیتوں کو تکلیف تو نہیں پہنچائی جا رہی ہے؟ ویسے تو ہندوستان کا دستور دنیا کے سارے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ مفصل ہے لیکن دستور مکتوب ہے اور عمل نہیں کیا جا رہا ہے، قانون کی بالادستی کو لیکر اس لیے بھی فکر مند ہونا ضروری ہے کہ نفرت پرست لوگ اور گروہ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہیں، مسلمانوں سے ووٹ کا حق چھیننے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مدارس دینیہ کو دہشت گردی کا اڈا کہتے تھکتے نہیں، مسلمانوں کو گالیوں کے ساتھ غدار اور گولی مارنے کے ...

اشراق چاشت اور اوابین کی فضیلت

معلوم یہ کرنا ہے کہ چاشت اوابین اشراق کی کیا کیا فضیلتیں ہے جواب  1)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص چاشت کی ۱۲؍ رکعت نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں ایک سونے کا محل تیار کرتے ہیں۔  عن أنس بن مالک ص قال: قال رسول اللّٰہ ا: من صلی الضحیٰ ثنتی عشرۃ رکعۃ بنی اللّٰہ لہ قصراً فی الجنۃ من ذہب۔ (ترمذی شریف ۱؍۱۰۸) 2)جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ: ’’جو شخص نماز مغرب کے بعد چھ رکعات (اوابین کی نماز) پڑھے گا، اور ان کے درمیان کوئی غلط بات زبان سے نہ نکالے گا تو یہ چھ رکعات ثواب میں اس کے لئے بارہ سال کی عبادت کے برابر قرار پائیںگی‘‘۔  عن أبي ہریرۃ ص قال: قال رسول اللّٰہ ا: من صلی بعد المغرب ست رکعات لم یتکلم فیما بینہن بسوء عدلن لہ بعبادۃ ثنتی عشرۃ سنۃ۔ (ترمذی شریف ۱؍۹۸) 3)حدیثِ قدسی ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم! تو دن کے شروع حصہ میں خالص میرے واسطے چار رکعات نماز پڑھ لیا کر، میں دن کے آخر حصہ تک (شام تک) تیری (ضرورتوں کی) کفایت ک...

وتر پہلے پڑھے یا تہجد

پوچھنا یہ ہے کہ وتر پہلے ہے یا تہجد  جواب  اگر جاگنے کا بھروسا ہو تو وتر، تہجد کی نماز کے بعد پڑھنا افضل ہے، اس لئے اگر صبحِ صادق سے پہلے وقت میں اتنی گنجائش ہو کہ نوافل کے بعد وتر پڑھ سکے گا تو پہلے تہجد کے نفل پڑھے، اس کے بعد وتر پڑھے، اور اگر کسی دن آنکھ دیر سے کھلے اور یہ اندیشہ ہو کہ اگر نوافل میں مشغول ہوا تو کہیں وتر قضا نہ ہوجائیں تو ایسی صورت میں پہلے وتر کی تین رکعتیں پڑھ لے، پھر اگر صبحِ صادق میں کچھ وقت باقی ہو تو نفل بھی پڑھ لے۔(مستفاد آپکے مسائل اور انکا حل۵۸۹/۳ نماز وتر، مکتبہ لدھیانوی کراچی) واللہ اعلم بالصواب

عقیقہ کا جانور خریدنے کے بعد بچہ فوت ہو جائے

اگر کوئ عقیقہ کےلئے جانور خریدے پھر عقیقہ سے پہلے بچہ مرجائے توکیا عقیقہ کرنا ہے یا نہیں مدلل مفصل جواب دیکر ممنون ومشکور فرمائیں نوازش ہو گی والسلام مع الکرام  جواب  عقیقہ زندوں کی کی جاتی مردوں کی نہیں،لہذا صورت مسئولہ میں آپ کیلئے عقیقہ ضروری نہیں ہے،اس جانور کو کچھ بھی۔کرسکتے ہیں  واللہ اعلم بالصواب

کیا مرنے کے بعد روحیں گھروں میں آتی ہیں؟

میرا سوال یہ ہے کہ کیا مرنے کے بعد روح واپس آسکتی ہیں۔  کیونکہ کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں کے مرنے کے بعد خواب میں ان کو دیکھتے ہیں یا اپنے آس پاس محسوس کرتے ہیں۔ جواب  یہ سب وہم ہوتا ہے  مرنے کے بعد مردہ کی روح اپنے مقام علیین یا سجین میں پہنچادی جاتی ہے، اسے دنیا میں نہیں بھیجا جاتا ہے، مرنے کے بعد روح کا گھر واپس آنا یا جمعرات کو آنا قرآن و صریح حدیث سے ثابت نہیں ہے کلا إن کتٰب الفجار لفی سجین۔ المطففین:۷۔ کلا إن کتٰب الأبرار لفی علیین۔ المطففین: ۱۸۔ قلنا وجہ التوفیق: أن مقر أرواح المومنین فی علیین أو فی السماء السابعة ونحو ذلک کما مر ومقر أرواح الکفار فی سجین۔ التفسیر المظہری: ۱۰/ ۲۲۵، حافظ کتب خانہ کوئٹہ۔

نماز جمعہ کی حالت میں وضو ٹوٹ جائے.

جمعہ کی نماز ادا کرتے وقت وضو ٹوٹ جائے تو کیا کریں؟ اگر جماعت سے نکلکر وضو کرنے کی کوئ صورت نہ ہو تو بعد میں ظہر کی چار فرض اور دو سنتیں پڑھی جاۓ یا کوئ اور طریقہ ہے؟؟؟ الجواب وباللہ التوفیق ! صورت مسؤلہ میں جس رکن میں وضووضوٹوٹ جائےتووضوٹوٹتےہی نمازسےنکل آئےاوراگرامام نےسلام نہ پھیراہوتووضوبناکرامام کیساتھ نمازمیں شریک ہوجائےامام کےسلام پھیرنےکےبعدفوت شدہ رکعت کواداکرلیاجائےاوراگرامام نےسلام پھیردیاہےتوفوت شدہ مابقیہ رکعت کواداکرلیاجائےلیکن شرط یہ ہےکہ نماز سےنکلنےکےبعدسےوضوبناکردوبارہ نمازمیں شامل ہونےتک کسی سےکوئی بات چیت نہ کی ہواگراس دوران کسی سےگفتگوکرلیاتوپھردوصورتیں ہیں اول امام نےسلام نہ پھیراہوتوازسرنوتکبیرتحریمہ کیساتھ امام کیساتھ نمازمیں شامل ہوجائےاورمابقیہ فوت شدہ رکعت امام کےسلام پھیرنےکےبعدپوری کرلے،دوم اگر امام نےسلام پھیردیاتواب ظہرکی نیت سےاپنی نمازاداکرے رہی بات نمازسےنکل کروضوبنانےکی کوئی صورت نہ بننےکی توظہرکی تمام سنن مؤکدہ اورفرض کی ادائیگی لازم ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب 

حمل اسقاط کرانا

اگر کسی لڑکی کی کم عمر میں شادی ہوگئی مثلاً ١٨سال کی عمر میں اور اسی سال اسے حمل ٹھر جائے تو کیا وہ کم عمر کی وجہ سے اسقاط حمل کر سکتی ہے یا نہیں؟ الجواب و باللہ التوفيق  صورت مسئولہ میں اسقاط نہیں کرواسکتے ۔۔ واللہ تعالی اعلم 

ناخن پالش لگے ہوئےوضو اور غسل کا حکم

ناخن پالش لگے ہوئےوضو اور غسل کا حکم سوال  مفتی صاحب! آج کل نوجوان لڑکیاں عام طور پر ناخن پالش لگاتی ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ناخن پالش کو صاف کرنے کے بعد وضو کریں یا ناخن پالش کے اوپر سے وضو کیا جا سکتا ہے؟ جواب واضح رہے کہ حق تعالیٰ شانہ نے عورت کے اعضاء میں فطری حسن رکھا ہے، ناخن پالش کا مصنوعی لبادہ محض ایک غیر فطری چیز ہے، تاہم ناخن پالش لگانے سے اس کی تہہ ناخنوں پر جم جاتی ہے، جس کی بنا پر وضو میں پانی ناخنوں تک نہیں پہنچتا، لہذا ناخن پالش کے ہوتے ہوئے وضو کرنا صحیح نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دلائل: وفی نور الایضاح: ولو انضمت الاصابع او طال الظفر فغطی الانملہ او کان فیہ ما یمنع الماء کعجین وجب غسل ما تحتہ۔ (ص:31 فصل فی الوضوء) واللہ تعالٰی اعلم بالصواب 

نماز میں استراحت کے وقت سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا

 سوال:  الســـــلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ  مفتى صاحب اگر کوئی نمــاز میں استراحت کے وقت یا تکلیف کے وقت اللهُ اللهُ کہے یا سبحان اللہ الحمدلللہ کہے تو کیا نمازمیں کوئ فساد واقع ہوگا یا نہیں واضح فرمائیں  باسمہ تعالی   الجواب وبالله التوفيق: صورت مسؤولہ میں نماز فاسد نہ ہوگی؛ اس لئے کہ یہ کلمات جواب کے لئے نہیں؛ بلکہ ثواب کے حصول کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔ عن رفاعة بن رافع عن أبيه رضي الله عنه قال: صليت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم فعطست فقلت الحمد لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه مباركًا عليه كما يحب ربنا ويرضى فلما صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم انصرف فقال من المتكلم في الصلاة . فلم يتكلم أحد ، ثم قالها الثانية : من المتكلم في الصلاة . فلم يتكلم أحد ، ثم قالها الثالثة : من المتكلم في الصلاة . فقال رفاعة بن رافع ابن عفراء : أنا يا رسول الله قال : كيف قلت ؟ قال قلت : الحمد لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه، مباركًا عليه كما يحب ربنا ويرضى . فقال النبي صلى الله عليه وسلم والذي نفسي بيده ، لقد ابتدرها بضعة وثلاثون ملكًا أيهم يصعد بها. (سنن الترمذ...

ایک مسجد میں نماز پڑھ کر دوسری مسجد میں اذان دینا

 سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کوئی شخص فرض نماز پڑھ  کر دوسرے مسجد میں اذان دے سکتا ہے؟ باسمہ تعالی الجواب وبالله التوفيق:  ایک جگہ فرض پڑھ کر دوسری جگہ اذان پڑھنا مکروہ ہے۔ يكره له أن يؤذن فی مسجدین (در مختار)وقال الشامی  : لأنه اذا صلی فی المسجد الاول یکون متنفلاً بالاذان فى المسجد الثانی والتنفل بالاذان غیر مشروع؛ لأن الاذان للمکتوبۃ و ھو فی المسجد الثانی یصلی النافلۃ  فلا ینبغی ان یدعو الناس الی المکتوبۃ وھو لا یساعدھم فیھا  ،، {درمختار مع الشامی ٦٥/٢ بیروت _ ١٧١/٢ زکریا ، احسن الفتاوی ۲ /۲۹۰ فتاویٰ رحیمیہ ۳ / ۱۵ صغیری ۱۹۷}  فقط. والله أعلم بالصواب

موت کے منہ سے واپسی

تصویر
موت سے واپسی!  محمد علم اللہ  جامعہ کے طالب علم کی درد بھری داستان : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں پولس کے داخلہ اورطلبہ پر جبرنیز اسٹاف کی بدسلوکی کی معمولی سی خبر بعض میڈیانے دی ہے،لیکن اندر کیا کچھ ہوا،اور تشدد و مظالم کی انتہا کس حد تک کی گئی،اس کا اندازہ باہر کے لوگ نہیں لگاسکتے۔چونکہ میں اس پورے واقعہ کا چشم دیدگواہ  ہوں،لہٰذا’بیان گواہی‘کی ایک غیر رسمی صحافتی ذمے داری نبھانے کی کوشش کررہاہوں تاکہ عام لوگوں کو علم ہوسکے کہ جامعہ کے اندر پولس نے کس طرح بربریت کی اور 15دسمبر کے احتجاج سے جامعہ برادری کا جو خواہ مخواہ رشتہ جوڑ نے کی سعی کی جارہی ہے،اس بابت حقیقی صورتحال کو سمجھنا ممکن ہو۔   یہ بتانا ضروری ہے کہ طلبہ کا احتجاج دو پہر میں ہی ختم ہو گیا تھا ، ہم سب لائبریری میں اپنی اپنی پڑھائیوں میں مصروف تھے ، تبھی اچانک چیخنے چلانے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں ، باہر نکلے تو پتہ چلا کہ دہلی پولس نے کیمپس میں آنسو گیس کے گولے داغ دیے ہیں ۔  پولیس نے اپنی حیوانیت ودرندگی کاایک نمونہ یوں بھی پیش کیاکہ جامعہ کے اندرگھستے ہی لائٹس آف...

محبت کیا ہے

تصویر
مانا کہ محبّت دنیا کی وہ حسین ترین شئے ہے جو عاشق و معشوق کو دنیا ومافیھا سے بےخبر کردیتی ہے، مفادات محبّت پر قربان کئیے جاتے ہیں، احساسات و خواہشات کا احترام کیا جاتا ہے، وصل کی دعاؤں کے لئیے ہاتھ اٹھتے ہیں، ہجر کے عذاب سے پناہ مانگی جاتی ہے مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ بسااوقات محبّت جب پنپتی ہے تو پروانے کو شمع کی حرارت میں جلا کر راکھ کردیتی ہے. اس محبّت میں وصل کی گھڑیاں نصیب ہوبھی جائے تو کئی محبّت کے شیشوں کو پتھروں سے چکناچور ہونا پڑتا ہے، باپ کی شفقت ماں کی ممتا، بھائی بہن کا پیار سب داؤ پر لگتا ہے اپنے آپ کے لئیے اتنی ساری زندگیوں کے جذبات سے کھیلنا کیا ایک درد مند دل رکھنے والا پسند کرے گا؟ نوٹ: یہ حادثہ جی کا جنجال ہے افسانوی تحریروں اور فرضی داستانوں ہی میں اچھا لگتا ہے حقیقی زندگی میں سوائے درد و غم کے اور کچھ نہیں دیتا...... تابش سحر

تمام انبیاء کرام کا دین ایک البتہ شریعتیں الگ الگ

تمام انبیاء کرام کا دین ایک البتہ شریعتیں الگ الگ از📝 : داعی سراج احمد ندوی ممبئی 8948579773 ⏹️ اللہ تبارک و تعالیٰ کے نزدیک دین، صرف اور صرف اسلام ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین اللہ کے یہاں قابلِ قبول نہیں،تمام انبیاء نے اسی دین کی دعوت دی،............ عیسائیت، یہودیت، ہندومت، بدھزم یا دیگر مذاہب جن کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ مذاہب خدائی یا الہامی مذاہب ہیں، صحیح بات تو یہ ہے کہ یہ مذاہب خدائی مذاہب نہیں، بلکہ انسانوں کے خود ساختہ مذاہب ہیں، یا یہ کہئے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے عطا کردہ دین قیم کو اس طرح مسخ کیا گیا کہ اس کی صورت ہی بدل گئی،اور خدا کا دین، خدا دین نہ رہا، اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ ان مذاہب کی مقدس کتابوں میں ان مذاہب کا نام تک موجود نہیں، ان مذاہب کے ناموں کی نسبت ان کی مقدس شخصیات یا اقوام کی طرف ہے، آپ کسی عیسائی سے سوال کریں کہ بھائی ذرا ہمیں بتائیے اگر خدا کے نزدیک عیسائیت ہی اصل دین ہے اور اسی میں انسانیت کی نجات کا راز مضمر ہے تو بائبل میں کہاں لکھا ہے کہ خدا کے نزدیک صرف عیسائیت ہی ایک ایسا مذہب ہے جو قابل قبول ہے بقیہ سارے ادیان خدا کے نزدیک مقبول...

مولانا اسرار الحق اسرار حق کا راز داں

تصویر
. . . . . . . . . اسرارِ حق کا رازداں  عبدالماک بلندشہری شاہین باغ.اوکھلا نئی دھلی  . . . کیا لوگ تھے ، جو راہ وفا سے گزر گئے  . . .  . جی چاہتا ہے نقش قدم چومتے چلیں عالم اسلام کو بالعموم اور ملت اسلامیہ ہندیہ کو بالخصوص حال ہی میں جن تکلیف دہ اور غم انگیز حالات سے  گزرنا پڑا ان میں ایک اہم حادثہ مولانا اسرار الحق قاسمی رح کے سانحہ ارتحال کا بھی ہے جو ہندوستان کے ممتاز قائد ، عظیم ملی رہنما   قد آور لیڈر  اور ممتاز عالم دین تھے بلکہ اگر یوں کہا جائے تو ہرگز مبالغہ نا ہوگا کہ مولانا کی شخصیت ہشت پہلو و ہمہ گیریت کی حامل تھی ۔۔ مولانا نے تعلیم و تدریس، وعظ و ارشاد ، تحریر و تقریر ، سیاست و قیادت اور تزکیہ و احسان جیسے اہم امور کی انجام دہی میں اپنی زندگی کا معتد بہ حصہ گزارا اور تادم حیات تعلیم و سنت کے فروغ کے کئے سرگرم عمل اور متحرک رہے ۔۔۔چونکہ  آزادی ہند سے قبل آپ نے اس جہان رنگ و بو میں قدم رکھا تھا اور علم و معرفت اور فضل و کمال کی حامل اہم شخصیات سے براہ راست کسب فیض کیا تھا اس لئے آپ کی ذات میں ان کی خصوصیات و کمالات بدرجہ ا...

طلاق ثلاثہ بل. خطرہ ابھی ٹلا نہیں

تصویر
طلاق ثلاثہ بل….. خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے! غلام مصطفی عدیل قاسمی 9050101653 لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پیش ہوا اور گمان کے مطابق پاس بھی ہو گیا، خوش آئندہ بات یہ ہے کہ اب کی بار تمام اپوزیشن پارٹیاں ہمارے (آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ) منصوبہ کے مطابق بل کی مخالفت ہی نہیں کی بلکہ ہمارے فراہم کردہ مواد و معلومات کے زور پر لوک سبھا میں ہماری پر زور وکالت کرتے نظر آئے، الحمدللہ! گزشتہ ۲۶/دسمبر کو پورا دن بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے یہاں رکنا ہوا، محترم عمر عابدین کے دولت کدہ پر بیٹھ کر چائے نوشی کر رہا تھا کہ اسی درمیان مسلم پرسنل لاء بورڈ کے شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ اسماء زہرہ صاحبہ کی کال آئی جس میں وہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب دامت برکاتہم کو کارگزاری اور تفصیلات سے آگاہ کر رہی تھیں کہ بل کی پیشی کو لیکر بورڈ کے ممبران نے پچھلے دس دنوں میں کن کن لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں بل کی مخالفت کرنے پر کس طرح تیار کیا، چونکہ مولانا خالد صاحب لاؤڈاسپیکر آن کئے ہوئے تھے اس لیے ہم بھی ان حضرات کی دن رات کی دوڑ دھوپ اور قربانیوں کی روداد سن رہے تھے، محترمہ ...