سوانح مولانا محبوب فروغ سمستی پوری

تصویر
حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث، دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ، مطابق ۳ مئی ۱۹۷۷ء، بروز منگل، دن کے ایک بجے بہار کے مشہور ضلع سمستی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محفوظ الرحمن صاحب ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع ہی سے علمی تھا اور سب کا تعلق مسلکِ دیوبند سے تھا۔ اسی لیے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی کی نگرانی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی کی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ۱۳ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کی طرف توجہ کی۔ چنانچہ مدرسہ فیض العلوم، حسن پور، سمستی پور میں فارسی اول میں داخلہ لیا۔ اس زمانے میں فارسی کی تعلیم کئی سالوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس لیے ۱۹۸۹ء میں مدرسہ بشارت العلوم، کھرایاں پتھرا دربھنگہ میں فارسی دوم کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں مدرسہ شیخ الاسلام، شیخوپور، اعظم گڑھ، یوپی میں عربی اول کی تعلیم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی سرپرستی میں حاصل کی۔ ۱۹۹۲ء میں عربی دوم سے عربی پنجم تک، مختصر المعانی تک، دارالعلوم حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں آپ کے مشہور اس...

لڑکے میں کوئی عیب ہے


مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے آسان نکاح مہم شروع کیا گیا وہ خوش آئند ہے اور حالات کے مطابق ضروری بھی ہے، جہیز لینا حرام ہے اس سے کسی کو انکار نہیں، لیکن یہ بھی المیہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ مسلم نوجوان یا ان کے اہل خانہ جو جہیز کے لعنت سے پاک اور آسان (سنت کے مطابق) نکاح کے خواہشمند ہوتے ہیں اور دوران گفتگو لڑکے کے اولیاء لڑکی والوں سے کہتے ہیں کہ ہم جہیز بالکل بھی نہیں لیں گے، سنت کے مطابق نکاح کریں گے تو لڑکی کے اولیاء "ہو نہ ہو لڑکے میں کوئی عیب ہوگا" سمجھتے ہوئے کوئی الگ بہانا بناکر رشتہ سے انکار ہوجاتے ہیں، ایسے بہت سے واقعات رونما ہوچکے اور ہو رہے ہیں، اس لیے اس سوچ سد باب اور اسباب و تدارک کی تدابیر پر غور کرنے کی ضرورت ہے

غلام رسول قاسمی

Gulamrasool939@gmail.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

اورنگ زیب عالمگیرؒ سچائی اور پروپیگنڈه

نیا سال اور ہمارا معاشرہ

ہوشیار :آپ کے ساتھ بھی اس طرح کا دھوکہ ہو سکتا ہے