ہوشیار! آپ کے ساتھ بھی اس طرح کا دھوکہ ہو سکتا ہے:
مفتی غلام رسول قاسمی 
میری فرینڈ لسٹ کے تقریباً دس لوگوں کے ساتھ صرف اِس ایک ہفتہ کے اندر حادثہ پیش آ چکا ہے، فیس بک پر غیر مسلم کی ٹولی خوب سرگرم ہے، جو دھوکہ دے کر لوگوں سے ماہانہ لاکھوں روپے لوٹ رہی ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ دھوکہ دینے والے لوگ فیس بک یوزرس کی پروفائل والی تصویر کو وہ لوگ اپنے فون میں محفوظ کر لیتے ہیں اور جس کی تصویر سیو کرتے ہیں اسی کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناتے ہیں اور اس جعلی اکاؤنٹ کی پروفائل پر اصل یوزر کی چوری شدہ تصویر لگا دیتے ہیں، یہ کرنے کے فوراً بعد مکمل بائیو ہوبہو اصلی یوزر والا ڈال دیتے ہیں اور کچھ تصاویر مزید چوری کرکے اسی جعلی اکاؤنٹ سے پوسٹ کر دیتے ہیں، پھر اصل اکاؤنٹ والے کی فرینڈ لسٹ کی فہرست میں جاکر تمام کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجتے ہیں، اب جتنے لوگ ریکویسٹ قبول کرتے ہیں ان تمام کے مسینجر پر ہیلو اور السلام علیکم لکھ دیتے ہیں خیر خیریت کے مسیجس آگے والے فرد کی جانب سے موصول ہوتے ہی گوگل پے یوز کرتے ہو (اس سے لوکیشن معلوم ہوجاتا ہے کیونکہ صرف انڈیا والوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں) کہتے ہیں "آپ سے ایک ضروری کام تھا بہت ارجنٹ ہے، جب سامنے والا مانوس ہوجاتا ہے تو تین ہزار سے پانچ دس ہزار تک کا یہ کہہ کر مطالبہ کرتے ہیں کہ کل تک واپس کر دوں گا جبکہ وہ اکاؤنٹ جعلی رہتا اور مانگنے والا بھی، رقم ملتے ہی ایک دو روز بعد دینے والے کو بلاک کر دیتے ہیں، پھر کچھ ہفتے گزرتے ہی اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیتے ہیں اس دوران دوسرے جعلی اکاؤنٹ سے دوسرے بندوں کو چونا لگا رہے ہوتے ہیں، تقریباً ساٹھ روز بعد وہ اکاؤنٹ پھر دوسرے شخص کے نام سے کر دیتے ہیں، اس طرح یہ فراڈ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور ماہانہ لاکھوں روپے بآسانی لوٹ لیے لنک ، اصلی آئی ڈی والے بندہ کو جب پتہ چلتا ہے تب تک وہ فراڈ غیر مسلم کئی ایک سے رقم لوٹ چکا ہوتا ہے، بہت سے ایسے ہیں کہ انھیں تب پتہ چلتا ہے کہ میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا ہے جب رقم دینے والے لوگ جعلی آئی ڈیز سے بلاک ہونے بعد اصل بندہ سے اپنے قرضے کا مطالبہ کرنے آتے ہیں، لہذا آپ حضرات بھی ہشیار رہیں! جب تک مکمل شرح صدر نہ ہو سوشل میڈیا پر اس طرح کے قرض مانگنے والوں کو ہرگز پیسے نہ دیں ورنہ آپ کی رقم ضائع ہی ہوگی۔
اب ائیں کہ کیسے بچا جائے کہ ہمارے نام سے کوئی جعلی اکاؤنٹ نہ بنا سکے:
اس کے لیے آپ سب سے پہلے اپنی پروفائل پر لگی تصویر کو لاک کر لیں! لاک کرنے سے کوئی بھی آپ کی پروفائل والی تصویر سیو کر سکتا ہے نہ سکرین شاٹ لے کر محفوظ کر سکتا ہے، دوسرے یہ کہ آپ سے جڑے فرینڈز والی فہرست کو ہائیڈ (چھپا) کر دیں! اس سے یہ ہوگا کہ پروفائل کی تصویر لاک ہونے کی وجہ سے فراڈ شخص چوری نہ کر سکنے کی صورت میں آپ کی دیگر تصاویر کو ٹائم لائن پر ہوتی ہیں وہ چوری کرکے اکاؤنٹ بنا تو سکتا ہے پر فرینڈ لسٹ لاک ہونے کی وجہ سے آپ کے دوستوں کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے سے فراڈ شخص قاصر رہے گا البتہ آپ کی پوسٹ لائک کیے ہوے افراد کو وہ پھر بھی فرینڈ ریکویسٹ بھیج سکتا ہے، لیکن اصل ٹارگٹ پروفائل والی تصویر ہی عام طور پر ہوتی ہے، اس لیے اسے تو ضرور لاک رکھا کریں! میرے اندازے کے مطابق جن لوگوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے اور رقم لیے گئے انھوں نے پروفائل والی تصویر کو لاک نہیں کر رکھا تھا اور ہاں گاہے بگاہے سرچ بار میں اپنا نام ضرور سرچ کرتے رہیں کہ کہیں آپ کے نام کوئی جعلی اکاؤنٹ تو نہیں بنایا ہے؟  بہتر ہوتا کہ ہر متاثرہ افراد دھوکے بازوں کی جانب سے دیئے گئے گوگل پے والے نمبر پر ایف آئی آر درج کرائے تاکہ انھیں سبق ملے۔ 
مفتی غلام رسول قاسمی 
Gulamrasool939@gmail.com 
ہر عمر کے افراد کے لیے سنہری موقع 👇
A golden opportunity for people of all ages
 
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں