اشاعتیں

جنوری, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

یوم جمہوریہ

تصویر
26/جنوری اور تحریک آزادی ہند کے متوالوں کو خراج عقیدت! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ https://youtu.be/ceHdg1SHLh0 آج ہمارے ملک بھارت نے 70/واں جشن یوم جمہوریت منایا۔آزاد بھارت کے باشندوں نے اور بطور خاص اربابِ مدارس اسلامیہ اور ان کے طلبہ عزیز نے جس جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریت کا جشن منایا وہ بےمثال تھا۔خداکرے کہ آزادی وطن کی خاطر ہمارے جن آباء و اجداد بطور خاص اکابرین علماء دیوبند نے قربانیاں پیش کیں۔۔۔ہم ان کی روحانی اولاد۔۔۔اپنے سینے میں موت تک غلامی سے آزادی کے اسی جذبہ حُریت پر قائم و دائم رہتے ہوئے اپنی اولاد کو بھی اپنی شاندار تاریخ سے روشناس کرانے میں کامیاب ہوجائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسا پیارا تھا پیارے نبیﷺ کا بچوں سے پیار

تصویر
کیسا پیارا تھا پیارے نبیﷺ کا بچوں سے پیار محی الدین غازی کیسا پیارا منظر تھا وہ جب پیارے نبی منبر پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے، اتنے میں آپ نے دیکھا کہ ننھے منے حسن اور حسین دوڑتے پھدکتے منبر کی طرف آرہے ہیں، آپ کو خیال ہوا کہ دونوں بچے ٹھوکر کھاکر گر نہ پڑیں، آپ اپنی تقریر روک کر منبر سے نیچے اترے اور ایک بازو میں حسن میاں کو اٹھایا اور دوسرے بازو میں حسین میاں کو اٹھایا اور منبر پر کھڑے ہوکر انہیں گود میں لئے لئے خطبہ دینے لگے۔ اور کتنا پیارا منظر تھا وہ جب پیارے نبی بیٹھے تھے، آپ کے ایک زانو پر حسن میاں سواری کا لطف لے رہے تھے، اور دوسرے زانو پر اسامہ بابو سواری کا لطف لے رہے تھے، اور آپ پیار سے دونوں کو دیکھ رہے تھے اور اللہ سے دعا کررہے تھے، اے اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ اور کتنا پیارا منظر تھا، جب پیارے نبی نماز میں تھے، آپ رکوع میں گئے تو ننھے حسن میاں گھٹنے گھٹنے آپ کے پاس آئے، آپ نے اپنے پاؤں پھیلادئے اور حسن میاں بیچ میں سے ہنستے کھیلتے گزر گئے، پھر آپ سجدے میں گئے تو حسن میاں آپ کی پیٹھ پر سوار ہوگئے، آپ سجدے میں اس وقت تک رہے جب ت...

سچ کہنا اگر بغاوت ہے تو ہاں میں باغی ہوں

تصویر
سچ کہنا اگر بغاوت ہے تو ہاں میں باغی ہوں۔۔۔! شتروگھن سنہا  میں نظریات کے ساتھ بغاوت نہیں کرسکتا ہوں ، یشونت سنہا جی کہہ رہے ہیں کہ اب تمہیں پارٹی سے باہر نکال دیاجائے گا لیکن شخصیت سے بڑی پارٹی ہوتی ہے او رپارٹی سے بڑا ملک۔ ملک سے بڑا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ اس لی میں پارٹی کو آئینہ دکھانے کا کام کرتا رہتا ہوں، اٹل جی کے زمانے میں لوک شاہی تھی ، لیکن اب تانا شاہی ہے۔ اچانک راتوں رات تغلقی فرمان دے کر نوٹ بندی کا اعلان کیاگیا ایسا فرمان سنانے سے قبل یہ نہیں سوچا کہ غریبوں پر کیا بیتے گی ان پر کیا اثر پڑے گا، نوٹ بندی کے صدمے سے عوام ابھر نہیں پائے تھے کہ اسی درمیان جی ایس ٹی لادیا، بنا سوچے سمجھے راتوں رات تغلقی فرمان جاری کردیتی ہے یہ حکومت۔  شتروگھن سنہا (بی جے پی لیڈر)  ۱۹؍جنوری ۲۰۱۹ اپوزیشن مہاریلی کولکاتہ۔

ملک کی موجودہ صورت حال

تصویر
      محمد ارمان عالم نظرالحق جامعی  ملک کی جو موجودہ صورت حال ھے اور جس طرف ملک جارہاھے ،خاص طریقہ پر نئ یوپی حکومت کے بعد جو سو فیصدی مسلم مخالف حکومت بنی ھے اور جارحیت کے ساتھ ہندو فاشزم کو بڑھاناچاہتی ھے ، مسلمانوں میں مختلف قسم کا تائثر پیدا ہورہاھے،مختلف قسم کا ذہن بناھے اور مختلف قسم کی سوچ کی لکیریں ان کی پیشانی پر ابھررہی ھے ، اور عام طورپر مسلمان یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم لوگ آہستہ آہستہ مخالفانہ ماحول میں زیادہ سے زیادہ گھستے چلے جارہے ہیں اور ایسے ماحول کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ مسلم مخالف ذہن رکھنے والا پورے ملک پر حاوی ہوجائیگا۔ یادرکھۓ: یہ جو مختلف حکومتیں ہیں ان کی عمر تھوڑی ھے ،اس لۓ کہ یہ حکومتیں مختلف شخصیتوں کی گرد گھومتی ہیں ،کسی تنظیم کے تحت نہی ہیں ۔کسی نقطئہ نظر کے تحت نہی ہیں، چنانچہ جب تک یہ شخصیتیں ہیں اور الیکشن میں ان کو کامیابی مل رہی ھے ان کی حکومتیں ہیں ،ان کی حکومت ختم ہونے میں بہت دن نہی لگیں گے انشاءاللہ ،اس لیے ان کے بارےمیں زیادہ فکر مند ہونے کے بجاۓ ہمیں اپنے اقدام کا جائزہ لینا چاہیۓ کہ موجودہ حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیۓ ۔آ...

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا حلیہ مبارک

تصویر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک (گذشتہ سے پیوستہ) گال گلابی رنگ کے تھے نہ پچکے ہوئے نہ چربی چڑھ کے ابھرے ہوئے بلکہ گولائی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گال تھے۔ داڑھی مبارک بڑی گھنی تھی, سینے پہ پھیلی ہوئی تھی۔ داڑھی اور سینے پہ سترہ بال سفید تھے.. جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مہندی لگایا کرتے تھے۔ اور کنگھی کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مانگ نہیں نکالتے تھے بلکہ سیدھے بال پیچھے لے جاتے تھے۔ کبھی کبھی جب مانگ نکلتی تھی تو بیچ میں سے نکلتی تھی دائیں بائیں سے نہیں نکالتے تھے۔ اکثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھی کنگھی کرتے ہوئے بال پیچھے لے جاتے تھے۔ آپ کے جو پاؤں تھے وہ ایسے تھے جیسے ان پہ تیل لگا ہوا ہو۔ آپ جب وضو کے لئے پانی بہاتے تو ایسے بہہ جاتا جیسے تیل لگے پاؤں پر پانی بہہ جاتا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں ایسے نرم و نازک تھے۔ اور ایسے چمکیلے تھے لگتا تھا جیسے تیل لگا ہوا ہے۔ تیل لگانے سے چیز چمک جاتی ہے لیکن آپ کے پاؤں بغیر تیل لگائے ہی چمکتے تھے۔ لگتا تھا جیسے تیل لگا ہوا ہے..آپ کے پاؤں کے تلوے بڑے گہرے تھے۔ آپ صلی الل...

ہم ہندوستان کے قدیم ترین باشندے ہیں

تصویر
ہم ہندوستان کے قدیم ترین باشندہ ہیں         محمد ارمان عالم نظرالحق جامعی   اس ملک کےاندر ہم کم سے کم تیرہ سوسال سے ہیں ، تاریخی روایتوں کے مطابق سرکاردوعالم ﷺ کے زمانئہ اطہر کےاندر ایک راجا مسلمان ہوگیاتھا ،حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانےمیں پہلا قافلہ بمبئ، گجرات ، کیرالا کے ساحل پر آیاتھا ، پھر حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانے میں کئ قافلے آۓ، تاجروں کی آمد کا سلسلہ بہت پہلے سےیہاں تھا ،اسلام جب طلوع ہؤا، عرب سے تجارت کے مال کے ساتھ وہ اسلام کی دولت بھی ساتھ لاۓ ، اسلام کی سچی تعلیمات نے یہاں کے سادہ لوح باشندوں کو متئاثر کیا،اور دوسری جگہوں کی طرح اسلام نے یہاں بھی اپنا پاؤں جمایا اور لوگوں کے قلوب میں اس کی تعلیمات رچ بس گئیں ،بہت سے تاجر یہاں آکر بس بھی گۓ۔۔۔ بہرحال حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانے سے باقاعدہ مسلمان اس ملک میں آۓ  اور حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانےمیں یہاں لوگ آکے بسنے لگے ،ان کے اخلاق کو دیکھ کے ، ان کے کردار کو دیکھ کے،ان کے معاملات کو دیکھ کے ، جو یہاں کی آبادی تھی وہ مسلمان ...

ایک بگڑے نوجوان کی کہانی

تصویر
ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان  جوانی چڑھ گئی تو میں گھر دیر سے آنے لگا، رات دیر تک گھر سے باہر رہنا اور سارا سارا دن سوئے رہنا معمول بن گیا ۔ امی نے بہت منع کیا لیکن میں باز نہ آیا۔ شروع شروع میں وہ میری وجہ سے دیر تک جاگتی رہتی بعد میں سونے سے پہلے فریج کے اوپر ایک چٹ چپکا کر اکثر سو جاتی، جس پر کھانے کی نوعیت اور جگہ کے بارے میں لکھا ہوتا تھا۔ آہستہ آہستہ چٹ کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور "گندے کپڑے کہاں رکھنے ہیں اور صاف کپڑے کہاں پر رکھے ہیں" جیسے جملے بھی لکھے ملنے لگے، نیز یہ بھی کہ آج فلاں تاریخ ہے اور کل یہ کرنا ہے پرسوں فلاں جگہ جانا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا ۔ ۔ ۔ ایک دن میں رات دیر سے آیا، بہت تھکا ہوا تھا۔ حسب معمول فریج پر چٹ لگی ہوئی دیکھی لیکن بغیر پڑھے میں سیدھا بیڈ پر گیا اور سو گیا۔ صبح سویرے والد صاحب کے چیخ چیخ کر پکارنے سے آنکھ کھلی۔ ابو کی آنکھوں میں آنسو تھے انہوں یہ اندوہناک خبر سنائی کہ بیٹا تمھاری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں ۔ میرے تو جیسے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، غم کا ایک پہاڑ جیسے میرے اوپر آگرا۔ ۔ ۔ ۔ ابھی تو میں نے ...

سیاسی جماعتوں کی ریلی میں شرکت پر معاوضہ لینا

تصویر
الیکشن کے وقت سیاسی  پارٹی کی طرف سے ریلی  نکالی جاتی ہیں جسمیں شرکت کرنے پر پیسے دیئے جاتے  کیا ان پیسوں کا لینا جائز ہے؟؟؟؟؟؟ بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم  الجواب_وباللہ__التوفیق   جائز نہیں ہے ۔ واللہ_تعالی_اعلم_بالصواب 

چھوٹے بچہ کی وجہ سے حج میں تاخیر کرنا

تصویر
اگر بچہ دو سال کا ہے چھوٹا ھے کوئی انتظام یہاں رکھ کر جانے کا نہیں ہوپارہا ہے تو حج کو مؤخر کرسکتے ھیں ؟ ماں باپ حج کا ارادہ رکھتے ھیں شرعی حکم کیا ہے بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم  الجواب_وباللہ__التوفیق  چھوٹے بچے کی رعایت میں حج میں تاخیر اگر کسی عورت پر حج فرض ہوچکا ہو؛ لیکن اس کی گود میں چھوٹا بچہ ہو جس کی نگہداشت کی بنا پر وہ فوراً حج کرنے سے قاصر ہو تو بچہ کی رعایت میں اس کے لئے حج میں تاخیر کرنا جائز ہے۔ (غنیۃ الناسک ۱۲، اعلاء السنن بیروت ۱۰؍۱۰، انوار مناسک ۱۵۹)۔ واللہ_تعالی_اعلم_بالصواب 

رشتہ طے ہونے کے بعد لڑکے لڑکی کا آپس میں بات کرنا

تصویر
کیا فرماتے ہیں علماءکرام ومفتیان عظام اس درج ذیل مسئلہ میں  اگر کسی لڑکے کا کسی لڑکی سےرشتئہ نکاح طئے ہوجائے تو کیا وہ لڑکی اس لڑکے کے لئے نامحرم رہتی ہے یا محرم  یعنی کہ وہ لڑکا اس لڑکی سے غیر ضروری بات کرسکتا ہے؟ وہ لڑکا اس لڑکی کے والدہ کے سامنے آسکتاہے؟   براہ کرم اس مسئلہ کی مکمل وضاحت باحوالہ فرمائے جواب نمبر 837 الجواب وباللہ التوفيق :  کسی لڑکی سے اگر شادی کی نسبت طے ہوجائے تو شرعی لحاظ سے یہ دراصل نکاح کے وعدہ کی حیثیت رکھتی ہے،محض اس کی وجہ سے شرعا نکاح منعقد نہیں ہوتا جب تک کہ گواہوں کے روبرو قاعدہ شرعی کی روشنی میں ایجاب و قبول نہ کرلیا جائے، کسی لڑکی سے نسبت طے ہوجانے سے لڑکا لڑکی کا شوہر نہیں قرار پاتا، شرعا دونوں ایک دوسرے کے لئے اس وقت تک اجنبی ہیں جب تک دونوں کا عقد نکاح نہ ہوجائے چناچہ نکاح سے قبل لڑکا لڑکی کا آپس میں ملنا جلنا اور روبرو باہم بات چیت کرنا بلا ضرورت شرعی جائز نہیں،اسی طرح موجودہ حالات کے تناظر میں بربنائے احتیاط فون اور انٹرنٹ کے ذریعہ گفتگو کرنا درست نہيں-در مختار ج5،كتاب الحظر والاباحة،فصل في النظر والمس، ص ...

قوۃ باہ کے لیے حلوہ بیضہ مرغ

تصویر
💪🥘حلوہ بیضہ مرغ🥘 💓قوۃ باہ کے لئے نہایت مفید دل دماغ جگر کو طاقتور بناتا ہے بینائی کو تیز کرتا ہے💓 *💊زردی بیضہ مرغ 50 عدد آرد برنج دوغن گاؤ زرد مصری ہر ایک ڈھائی کلو 🌮پہلے زردی بیضہ مرغ اور آرد برنج کو کڑاہی میں ڈال کر ملا لیں پھر روغن گاؤ ڈال کر بھون لیں پھر پسی ہوئی مصری ڈال کر حلوہ پکائیں تیار ہونے پر مندرجہ ذیل دوائیں جو پہلے سے کوٹ پیس کر تیار رکھی گئی ہو ملا لیں نظروں پنجاوی پانچ گرام شامل کریں اور دس منٹ پکا کر اتار لیں حلوہ تیار ہے 🥖مغز بادام 100 گرام مغز چہار 100 گرام مغز پستہ مغز چلغوزہ مغز تخم کونچ موچرس کباب چینی دار چینی گوند ڈھاک گھی میں بریاں گوند ناگوری بریاں جوزبوا بسباسہ تخم پیاز شقاقل ثعلب مصری بہمن سفید بہمن سرخ مصطگی رومی ہر ایک 25 گرام ⚖مقدار خوراک و ترکیب استعمال 🥛10 گرام سے 20 گرام صبح شام مصری ملیں دودھ 250 گرام 

Hardislum گوھابجی

بسمہ تعالی وعز اسمہ ۔۔۔۔حامدا ومصلیا ومسلما۔۔ طبی نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شعیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔گوھانجنی انجن ہاری ۔۔۔۔Hardislum..... آب وہوا کی خرابی اور غذا کی خرابی      بد ہضمی یا خون کی خرابی سے کبھی انکھوں سے کام زیادہ لینے سے یہ مرض پیدا ہوجاتا ھے ۔۔۔۔پلکوں کی جڑ میں بولا۔ سرخی وخارش ھوتی ھے جو کھجانے سے تھوڑی دیر کے بعد دانہ کے برابر یا اس سے کم وبیش ورم ہوجاتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھوالشافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب پلکوں پر یہ دانہ نمودار ھو تو لونگ کو گھسکر احتیاط سے کہ آنکھوں میں نہ جائے ۔۔۔۔لگادیں اپنے بار بار آنے کی شکایت کی ھے    لھذا آپ مندرجہ جوشاندہ دیں گل بنفشہ ۳ اسطوخودوس۳منڈی۳چرایتہ۳شاھترہ۳ سنا مکی ۱ سب دواؤں کو رات گرم پانی میں بھگودیں صبح مل چھان کر شربت عناب ۱تولہ حل کرکے نھارپیٹ پلادیں اطریفل شاہترہ آدھی چمچی رات کو سوتے وقت دیں گوبھی آلو تلی ھوی لہسن پیاز ماش دال اروی کچالو نہ لیں تلی ھوی پکوڑے بھجیا میٹھی چیزیں ہضم کو خراب کرنے والی چیزیں نہ لیں مونگ دال کھچڑی سبزیاں خرفہ پالک تری شلجم وغیرہ دیں صفائی کا خاص خیال رکھیں

حکماء کے اقوال

تصویر
حکماء کے اقوال کھانا کھانے کے بعد فورا پیشاب کے لیے جاؤ اس عمل سے گردے خراب نھی ھوتے  👈کبھی دست آنا اور کبھی کم ھو جانا معدہ کی ضعیف ھونے کی نشانی ھے  مرض جریان ھو جائے تو اولا ہاضمہ کا علاج کراؤ جریان حار میں گرم غذائیں نہ لیں  پیشاب کی جلن جریان حار  میں منی کا  قوام زیادہ خراب ھوتا ھے  جریان بارد میں سردی ورطوبت بڑھکر   پٹھے کمزور ھو جاتے ھیں  بارہ سال کی عمر تک فصد نہیں ینا چاہیے مرضعہ دودھ پلانے والی کو پرھیز کرنا چاہیے اس سے بچہ بہت سے امراض سے محفوظ رھتا ھے 

یا قوی کا مجرب عمل

تصویر
گر کوئی شخص اپنی قوت میں کمی محسوس کرتا ہے-تو یہ عمل کریں-ان شاء اللہ طاقت اور قوت میں بے پناہ اضافہ ہوگا- دن یا رات کا کوئی بهی ایک وقت جو آپکو سہولت کا میسر ہو وہ مقرر کر لیں- ایک سانس میں 15 پندرہ مرتبہ یا قوی پڑهے.  اور پڑهتے ہوئے بدن پر ہاته پهیرتا جائے جب 15 پندرہ مرتبہ پڑه لیں تو بدن پر پهونک مار دیں- اس طرح سات مرتبہ یہ عمل روزانہ کریں-عمل 40 دن تک کریں- پانچ دس منٹ کا عمل هے لیکن طاقت کا بے پناہ عمل ہے-مرد و عورت  سب کر سکتے ہیں-جو اپنے اندر کسی بهی قسم کی کمزوری محسوس کرتے ہیں وہ یہ عمل کر کے دیکهیں-اگر کسی کے بچے کمزور هیں-اور وہ بچوں کیلئے کرنا چاہتا ہے چاهے بچے زہنی کمزور ہوں یا جسمانی تو وہ ایک سانس میں  'یا قوی' پڑهتے ہوئے بچے کے بدن پر ہاته پهرتا جائے اور پڑه کر بچے پر پهونک مار دے اوپر بتائے ہوئے طریقے پر  مسلسل 40 دن کریں ان شاء اللہ بے پناہ قوت کا مالک بن جائے گا-

بینک کی جانب سے اضافہ شدہ رقم

قابل قدر مفتی صاحب کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل کے متعلق کہ! ایک بینک نے کسی وجہ سے میری کچھ رقم کا نقصان کردیا تھا، چند روز بعد اسی بینک میں میری جمع شدہ رقم پر اضافی رقم حاصل ہوئی ،تو معلوم یہ کرنا ہے کہ! کیا اب میرے لئے اس اضافی رقم کو، نقصان شدہ رقم کا بدل سمجھ کر استعمال کر نا جائز ہے. ؟ الجواب_وباللہ_التوفیق  صورت مسئولہ میں اگر بینک نے آپ کو نقصان شدہ پیسوں کی تلافی کے طور اضافی رقم دیا تب تو آپ کیلئے اضافی رقم استعمال کرنا جائز ہے۔اور اگر بینک نے آپکے جمع شدہ پیسوں پر سود دیا ہے تو مذکورہ پیسے آپ کیلئے استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

پتنگ کٹ جانے کے بعد اس کا مالک کون

بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم  پتنگ کٹ جانے کے بعد اس کا مالک کون ہے؟ سوال ]۱۰۹۳۸[: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں : کہ پتنگ کٹ جانے پر دو سرے لوگوں کا قبضہ کر لینا اور مالک کو واپس نہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؛ جبکہ عرف میں چل رہا ہے کہ جو پہلے پکڑ لیتاہے، وہ اس کا عرفًا مالک بن جاتا ہے۔ .5المستفتی.5: .5مولانا حفظ الرحمن، مدیر ندائے شاہی، مرادآباد  باسمہ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: شریعت اسلامی میں ایسا عرف معتبر نہیں ہے، جوحکم شرع کے خلاف ہو؛ لہٰذا شرعًا لوٹنے والا اس کا مالک نہیں ہوگا؛ بلکہ وہ پتنگ اصل مالک کی ملکیت میں ہی رہے گی، مالک مل جائے تو واپس کردینا واجب ہوگا۔ والعمل بالعرف مالم یخالف الشریعۃ (عقود رسم المفتي قدیم ۹۸) إن قال من أخذہا فہي لہ ولا تخرج عن مالکہ باعتاقہ۔ وفي الشامیۃ: ولو قال من تناول من مالي فہو حلال لہ، فتناول رجل شیئًا لایحل۔ (الدر المختار، کتاب الحظر والإباحۃ، باب الإستبراء وغیرہ، زکریا۹/۵۷۵، کراچي۶/۴۰۱) فقط واﷲ سبحانہ وتعالیٰ اعلم کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا اﷲ عنہ ۲؍ ربیع الثانی ۱۴۰۹ھ (فتویٰ نمبر:...

اگر بھول سے بچہ کے دونوں کان میں اذان دے دی

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ایک کان میں آذان اور دوسرے میں اقامت کہتے ھیں اگر بھول سے دونوں کان میں آذان دے دی تو کوئ حرج تو نہیں بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم  الجواب_وباللہ__التوفیق   کوئی حرج نہیں ۔ واللہ_تعالی_اعلم_بالصواب 

حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں

تصویر
حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں ملک کا منظر نامہ جس تیز رفتاری سے بدل رہا ہے اور مسلمانوں کو قومی دھارے سے الگ کرنے کی کوشش جس وسیع پیمانے پر کی جارہی ہے مسلم قوم کی بے حسی اس سے کہیں تیز رفتاری کے ساتھ روز افزوں بڑھتی ہی جا رہی ہے، اور انکی ترجمان ملی تنظیموں کواس سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ بےوزن کرنےیا یوں کہیئے انھیں بے اثر بنانے اور اپنے قائدین سے بدگمان کرنے کی انتھک کوششیں کی جارہی ہیں، ہم سب کی بے حسی یا جرم یہ ہے کہ ہم مسلم مخالف پروپیگنڈوں اور انکے خلاف رچی جا رہی سازشوں کا ادراک نہیں کر پاتے، جسکا نتیجہ ہے کہ ہم ہر مسئلہ میں ناکاماور ہر جگہ ہمیں منھ کی کھانی پڑتی ہے، ہمیں آپس میں دست و گریباں کرکے اور ہماری ہی قوم کے چند لالچی مفاد پرست اور دین بیزار افراد کو ہمارے ہی خلاف کھڑا کردیا جاتا ہے اور ہماری آواز کمزور کر دی جاتی ہے،ہم کسی بھی ملی تحریک کو ٹارگیٹ کئے بغیر یہ کہنے کی جسارت کر رہے ہیں کہ گرچہ ان تحریکوں اور تنظیموں نے اچھے کام کئے اور کر رہے ہیں، لیکن اگر ہم ان کا موازنہ ہندو تنظیموں کی کار کردگی سے کریں تو مسلم تنظیمیں انکے سامنے بونا نظر آئیں گی، سیاست کا میدان ہو یا ...

جاندار کی تصویر والا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا

تصویر
سوال :کیافرماتے ہیں  ایک آدمی کے کرتا میں تتلی کی فوٹو ہے اس کپڑے میں نماز ہوگی یا نہیں بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم الجواب_وباللہ__التوفیق   تصویر واضح ہے، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی، البتہ اگر کسی بھی طرح چھپالی جائے، تو کوئی حرج نہیں ۔ واللہ_تعالی_اعلم_بالصواب

پتنگ اڑانے میں شرط

#بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم   پتنگ اڑانے میں اگرجیت ہار کی شرط لگائی جائے، تو قمار ہونے کی وجہ سے حرام ہے. اگر شرط نہ ہو اور نمازیں پتنگ بازی میں انہماک کی وجہ سے فوت نہ ہوں، تو گنجائش ہے، زیادہ سے زیادہ خلافِ اولیٰ کہا جا سکتا ہے. (کتاب الفتاوی)  آلہ لھو لعب ہونے کی وجہ سے پتنگ کی بیع کو مکروہ قرار دیا گیا.  ما قامت المعصیۃ بعینہ یکرہ بیعہ تحریمًا وإلا فتنزیہًا۔ (شامي، الحظر والإباحۃ / باب الاستبراء، فصل في البیع ۹؍۵۶۱ زکریا)فقط  واللہ تعالٰی اعلم مستفاد: کتاب الفتاوی   ====================== سوال: پتنگ اڑانا اور اسے بنا کر بیچنا اور اس کی تجارت کرنا ایک مسلمان کے لئے کیا حکم رکھتا ہے؟ اگر ناجائز ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ الجواب: حامداً و مصلیاً و مسلماً… جس کھیل میں دین یا دنیا کا کوئی بھی فائدہ ہو اور شریعت کے کسی حکم کی خلاف ورزی بھی نہ ہوتی ہو تو ایسا کھیل کھیلنا جائز ہے، پتنگ اڑانے میں نہ تو دین کا کوئی فائدہ ہے اور نہ دنیوی کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہے، بلکہ اس کی مشغولیت کی وجہ سے نمازیں قضا ہو جاتی ہیں اور جان و مال کی ہلاکت اور فضول خرچی او...

سکہ رائج الوقت کہنا بھول جائے

بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم نکاح پڑھاتے وقت سکۂ رائج الوقت کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟ سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: قاضی نکاح پڑھاتے وقت سکۂ رائج الوقت بھول جائے صرف اس طرح زید سے کہے کہ آپ کا نکاح خالدہ کے ساتھ کیا گیا ہے، جیسا کہ مہر غیر معجل ایک ہزار روپئے ہیں، آپ نے قبول کیا، اس نے کہہ دیا کہ میں نے قبول کیا، تو کیا نکاح ہوجائے گا یانہیں؟ جب کہ لوگوں کے ذہنوں میں اور عام طورسے جو مہر طے ہوتا ہے اس سکہ سے مراد آج کل جو روپئے چل رہے ہیں یہی مراد ہوتے ہیں۔ المستفتی: محمد نصرت لکھیم پوری باسمہ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: سکۂ رائج الوقت کی قید نہیں لگائی ہے؛ بلکہ صرف ایک ہزار روپئے کا لفظ استعمال کیا ہے، تو اس سے خود بخود ایک ہزار روپئے کا سکۂ رائج الوقت متعین ہوجائے گا اور نکاح بھی صحیح ہوجائے گا۔ ومن أطلق الثمن في البیع، أي أطلقہ عن ذکر الصفۃ بعد ذکر العددیات بأن قال: عشرۃ دراہم مثلا انصرف إلی غالب نقد البلد؛ لأنہ ہو المتعارف، فینصرف المطلق إلیہ، فإن کان إطلاق اسم الدراہم في العرف یختص بہا مع وجود دراہم غیرہا۔ (ف...

منگنی کیا ہے

منگنی کیا ہے اورکیا دورِ نبوی میں اس کا رواج تھا؟ سؤال کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ منگنی کی رسم کا ثبوت دورِ نبوی سے ملتا ہے؟ منگنی کیا ہے؟ الفقہ الاسلامی اور المفصل فی احکام المرأۃ والبیت المسلم میں"الخطبۃمجرد وعد بالزواج لازواجا" کہا گیا ہے جس سے لگتا ہے خطبۃ یعنی پیغام نکاح ہی منگنی وعد بالزواج ہے اگر یہ بات لے لی جائے تو پھر منگنی کے ثبوت کے دلائل بہت زیادہ ہوں گے جتنے صحابہ نے پیغام بھیجے وہ سب دلیل بن جائیںگے لیکن اگر یہ بات درست نہیں تو منگنی کا خیر القرون میںمروج معنی میں رواج تھا یا نہیں؟ بیٹھ کر نکاح کی تاریخ طے کی گئی ہو تو تحقیق فرمادیں۔  الجواب بعون الملک الوھاب عربی زبان میں خِطبہ کے حقیقی معنی پیغام نکاح اور نکاح کی بات چیت کے ہیں البتہ عرف عام میں خطبہ کا اطلاق منگنی پر انتہاء اور مآل کے اعتبار سے ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اولاپیغام دیا جاتا ہے پھرطرفین ایک دوسرے سے متعلق اطمینان کرلیتے ہیں اگر بات بن جائے تو وعدہ کرلیا جاتا ہے ،یہی پیغام نکاح نتیجۃً اور انتہاء وعدہ نکاح یعنی منگنی ہے البتہ ابتداءً اس کی حیثیت ...

محبت کیا ہے

تصویر
مانا کہ محبّت دنیا کی وہ حسین ترین شئے ہے جو عاشق و معشوق کو دنیا ومافیھا سے بےخبر کردیتی ہے، مفادات محبّت پر قربان کئیے جاتے ہیں، احساسات و خواہشات کا احترام کیا جاتا ہے، وصل کی دعاؤں کے لئیے ہاتھ اٹھتے ہیں، ہجر کے عذاب سے پناہ مانگی جاتی ہے مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ بسااوقات محبّت جب پنپتی ہے تو پروانے کو شمع کی حرارت میں جلا کر راکھ کردیتی ہے. اس محبّت میں وصل کی گھڑیاں نصیب ہوبھی جائے تو کئی محبّت کے شیشوں کو پتھروں سے چکناچور ہونا پڑتا ہے، باپ کی شفقت ماں کی ممتا، بھائی بہن کا پیار سب داؤ پر لگتا ہے اپنے آپ کے لئیے اتنی ساری زندگیوں کے جذبات سے کھیلنا کیا ایک درد مند دل رکھنے والا پسند کرے گا؟ نوٹ: یہ حادثہ جی کا جنجال ہے افسانوی تحریروں اور فرضی داستانوں ہی میں اچھا لگتا ہے حقیقی زندگی میں سوائے درد و غم کے اور کچھ نہیں دیتا...... تابش سحر

تمام انبیاء کرام کا دین ایک البتہ شریعتیں الگ الگ

تمام انبیاء کرام کا دین ایک البتہ شریعتیں الگ الگ از📝 : داعی سراج احمد ندوی ممبئی 8948579773 ⏹️ اللہ تبارک و تعالیٰ کے نزدیک دین، صرف اور صرف اسلام ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین اللہ کے یہاں قابلِ قبول نہیں،تمام انبیاء نے اسی دین کی دعوت دی،............ عیسائیت، یہودیت، ہندومت، بدھزم یا دیگر مذاہب جن کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ مذاہب خدائی یا الہامی مذاہب ہیں، صحیح بات تو یہ ہے کہ یہ مذاہب خدائی مذاہب نہیں، بلکہ انسانوں کے خود ساختہ مذاہب ہیں، یا یہ کہئے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے عطا کردہ دین قیم کو اس طرح مسخ کیا گیا کہ اس کی صورت ہی بدل گئی،اور خدا کا دین، خدا دین نہ رہا، اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ ان مذاہب کی مقدس کتابوں میں ان مذاہب کا نام تک موجود نہیں، ان مذاہب کے ناموں کی نسبت ان کی مقدس شخصیات یا اقوام کی طرف ہے، آپ کسی عیسائی سے سوال کریں کہ بھائی ذرا ہمیں بتائیے اگر خدا کے نزدیک عیسائیت ہی اصل دین ہے اور اسی میں انسانیت کی نجات کا راز مضمر ہے تو بائبل میں کہاں لکھا ہے کہ خدا کے نزدیک صرف عیسائیت ہی ایک ایسا مذہب ہے جو قابل قبول ہے بقیہ سارے ادیان خدا کے نزدیک مقبول...

مولانا اسرار الحق اسرار حق کا راز داں

تصویر
. . . . . . . . . اسرارِ حق کا رازداں  عبدالماک بلندشہری شاہین باغ.اوکھلا نئی دھلی  . . . کیا لوگ تھے ، جو راہ وفا سے گزر گئے  . . .  . جی چاہتا ہے نقش قدم چومتے چلیں عالم اسلام کو بالعموم اور ملت اسلامیہ ہندیہ کو بالخصوص حال ہی میں جن تکلیف دہ اور غم انگیز حالات سے  گزرنا پڑا ان میں ایک اہم حادثہ مولانا اسرار الحق قاسمی رح کے سانحہ ارتحال کا بھی ہے جو ہندوستان کے ممتاز قائد ، عظیم ملی رہنما   قد آور لیڈر  اور ممتاز عالم دین تھے بلکہ اگر یوں کہا جائے تو ہرگز مبالغہ نا ہوگا کہ مولانا کی شخصیت ہشت پہلو و ہمہ گیریت کی حامل تھی ۔۔ مولانا نے تعلیم و تدریس، وعظ و ارشاد ، تحریر و تقریر ، سیاست و قیادت اور تزکیہ و احسان جیسے اہم امور کی انجام دہی میں اپنی زندگی کا معتد بہ حصہ گزارا اور تادم حیات تعلیم و سنت کے فروغ کے کئے سرگرم عمل اور متحرک رہے ۔۔۔چونکہ  آزادی ہند سے قبل آپ نے اس جہان رنگ و بو میں قدم رکھا تھا اور علم و معرفت اور فضل و کمال کی حامل اہم شخصیات سے براہ راست کسب فیض کیا تھا اس لئے آپ کی ذات میں ان کی خصوصیات و کمالات بدرجہ ا...

بہت شور و غل اور ہنگاموں سے کس کا فائدہ

تصویر
بہت زیادہ شوروغل،اور ہنگاموں سے کس کافائدہ ہورہاہے،یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے،سیاست جذبات سے نہیں کی جاتی ہے،فکر،تدبر،سوچ،حکمت عملی،زمینی محنت کی ضرورت پڑتی ہے،دوست کو دشمن بنانابہت آسان ہے،مگر دمشمن کو دوست بنانے کاہنراگر آپ میں نہیں ہے،تو اس کا مطلب آپ سیاست میں کامیابی نہیں چاہتے ہیں،آپ یہ کیوں نہیں دیکھتے ہیں کہ الیکشن کاموسم آتے ہی برہمن واد کس طرح دلتوں کے گھر خاک چھاننے پر مجبورہوتے ہیں،ساتھ میں بیٹھتے ہیں،کھاناکھاتے ہیں،حالانکہ یہ سب دنیاکو دکھانے کے لئے ہے اور بس۔مگر دنیاتو سچ اسی کو سمجھتی ہے جوکچھ سامنے ہے۔ سیاست یقیناایک ضرورت ہے،مگر سیاست ہی ہمارے تمام مسئلوں کاحل نہیں ہے،سیمانچل کو فیسبک میں جس طرح فوکس کیاجارہاہے،ایسالگتا ہےکہ وہاں کا سب سے بڑامسئلہ یہی ہے،حالانکہ جب تک عوام نہیں چاہے گی،''سب پڑھیں،سب بڑھیں ''کامزاج پیدانہیں ہوگا،کسی بھی پارٹی کی جیت ہوجائے، مسئلے جوں کے توں برقرار رہیں گے۔ہاں ہندو،مسلم کی سیاست سے مسلمانوں کا کبھی بھی فائدہ نہیں ہواہے،اور نہ ہی مستقبل میں اس کی کوئِی امیدکی جاسکتی ہے۔ 2019آچکاہے،تیاریوں شروع ہوچکی ہیں،اور لوک سبھا انتخا...

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کا ٹیوٹر ٹرینڈ مکمل کامیاب

تصویر
حمایت و مخالفت کے بیچ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کی ایماء پر چلایا گیا ٹویٹر ٹرینڈ #NoTTbill نے بالآخر تقریباً 30 ہزار ٹویٹس کے ساتھ خود کو تیسرے نمبر پر درج کرالیا  اسلامیان ھند کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب نمائندہ تنظیم کے بینر تلے ملت کے غیرت مند افراد نے احتجاج کے اس انوکھے طریقہ کو ناصرف اپنایا بلکہ بے سر و سامانی اور بغیر تربیت کے بھی ایک تربیت یافتہ آئی.ٹی.سیل کے طرز پر اس کامیاب ٹرینڈ میں حصہ لیا اور ٹویٹر کے معتبر پلیٹ فارم سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ *ہم ہندوستانی مسلمان مرد و عورت اپنی شریعت پر فخر کرتے ہیں اور اسلام کے فیملی لاء پر مطمئن ہیں ہمیں فرقہ پرست حکومت کی جانب سے لایا ہوا غیر منصفانہ وومن پروٹیکشن بل ہرگز ہرگز منظور نہیں ہے،* *علاوہ ازیں طلاق بل کے نامنظور ہونے اور حکومت کی جانب سے لائے گئے آرڈینینس کے کالعدم ہونے پر اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں نیز ملک بھر کی انصاف پسند خواتین،حق و انصاف کے علمبردار سیکولر باشندگان وطن اور اپوزیشن پارٹیوں کے مثبت رویہ اور رخ کو سراہتے ہیں* آج کے اس ٹویٹر ٹرینڈ کی کامیابی پر بورڈ کی ...

قصہ شیئرنگ رکشے میں دھوکہ کھانے کا

تصویر
قصہ شیئرنگ رکشے میں دھوکہ کھا نے کا۔۔۔! ہمارے ایک دوست ہیں جو ذرا آزاد مزاج کے ہیں کتنے آزاد ہیں اس کا اندازہ اس سے لگائیے کہ مولوی لوگ انہیں لبرل جیسے معزز نام سے پکارتے ہیں۔۔۔مجھ سے بہت فری ہیں ایک مرتبہ اپنا ایک واقعہ سنانے لگے کہ:  میں ممبرا اسٹیشن سے شیئرنگ رکشے میں بیٹھا رکشے میں پہلے سے ایک آدمی موجود تھا اس لیے بیچ میں جگہ ملی میری دائیں طرف والی سیٹ خالی تھی اور ڈرائیور تیسرے پیسینجر کے انتظار میں تھا وہ بلاتفریقِ جنس ہر آتے جاتے سے بیٹھنے کے لیے کہہ رہا تھا جبکہ میری نظر صرف ایک ہی جنس پر پڑ رہی تھی اسی جنس پر جس پر ایسے موقعوں پر ہر مرد کی پڑتی ہے اور خواہش ہوتی ہے کہ کاش وہی جنس آئے! لیکن بدقسمتی سے جو آیا وہ میرا ہی ہم جنس تھا لیکن میری سوچ کے مخالف تھا میں منہ بنا کر ذرا سا سرک گیا اور وہ دھم سے سیٹ میں دھنس گیا رکشے والا رکشے کو لے کر چلا  میرے دونوں طرف مرد تھے جن کے درمیان میں غصے سے پِس رہا تھا قسمت ذرا مہربان ہوئی اور داہنی طرف والا شخص تھوڑا ہی آگے پولیس چوکی پر اتر گیا میں جلدی سے کھسک کر کونے پر ہوگیا لیکن ابھی برابر سے بیٹھا بھی نہ تھا کہ ایک نازک ان...

طلاق ثلاثہ بل. خطرہ ابھی ٹلا نہیں

تصویر
طلاق ثلاثہ بل….. خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے! غلام مصطفی عدیل قاسمی 9050101653 لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پیش ہوا اور گمان کے مطابق پاس بھی ہو گیا، خوش آئندہ بات یہ ہے کہ اب کی بار تمام اپوزیشن پارٹیاں ہمارے (آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ) منصوبہ کے مطابق بل کی مخالفت ہی نہیں کی بلکہ ہمارے فراہم کردہ مواد و معلومات کے زور پر لوک سبھا میں ہماری پر زور وکالت کرتے نظر آئے، الحمدللہ! گزشتہ ۲۶/دسمبر کو پورا دن بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے یہاں رکنا ہوا، محترم عمر عابدین کے دولت کدہ پر بیٹھ کر چائے نوشی کر رہا تھا کہ اسی درمیان مسلم پرسنل لاء بورڈ کے شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ اسماء زہرہ صاحبہ کی کال آئی جس میں وہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب دامت برکاتہم کو کارگزاری اور تفصیلات سے آگاہ کر رہی تھیں کہ بل کی پیشی کو لیکر بورڈ کے ممبران نے پچھلے دس دنوں میں کن کن لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں بل کی مخالفت کرنے پر کس طرح تیار کیا، چونکہ مولانا خالد صاحب لاؤڈاسپیکر آن کئے ہوئے تھے اس لیے ہم بھی ان حضرات کی دن رات کی دوڑ دھوپ اور قربانیوں کی روداد سن رہے تھے، محترمہ ...