اشاعتیں

2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

دعوت کی محنت میں رونما ہونے والا ایک واقعہ

تصویر
گویا سانپ سونگھ گیا ہو:  جماعت والے ایک خود رو گھاس( خود سے پڑھ کر بنے مفسر) کے گھر بعد فجر دستک دی، مفسر صاحب غصے میں باہر نکلے، کہا بولو کیوں آئے! جماعت کے ساتھی نے پیار سے کہا ہم مسجد سے آئے ہیں، مزید سٹھیا گئے اور گھر میں رکھی بہت ساری دینی کتب کی طرف اشارہ کرکے بڑبڑانا شروع کیا کہ تم لوگوں نے یہ یہ کتب، اور یہ ضخیم احادیث کی کتب پڑھی؟ کہ دین کی دعوت لے کر صبح صبح پہنچ گئے، تبلیغی ساتھی نے کہا کہ ان میں سے ایک بھی نہیں پڑھی لیکن علماء سے اتنا سنا ہے کہ بلاعذر گھروں میں نماز پڑھنے سے آقاﷺ نے منع فرمایا ہے اور ہمارا کام ہی ہے اللہ کے بندوں کو اللہ کے گھر (مسجد) سے جوڑنا. بس خود رو مفسر صاحب ہکا بکا رہ گئے گویا سانپ سونگھ گیا ہو.  مفتی غلام رسول قاسمی

خوش الحان مؤذنین رکھیے

قطر میں خوش الحان مؤذنین کو رکھا گیا ہے اور جب بھی اذان ہوتی ہے تو غیر مسلم نو واردین کی توجہ وہ اذانیں اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں پھر جہاں سے آوازیں آتیں ہیں ٹائم نکال کر دیکھنے مساجد کا رخ کرتے ہیں اگر یہ طریقہ ہمارے ملک میں بھی اپنایا جائے تو بہت سے غیر مسلم اذان کی مخالفت کرنے سے گریز کریں گے۔ یہ بات مساجد کے ٹرسٹیز اور متولیان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مفتی غلام رسول قاسمی

کچھ سے احتیاط اور کچھ چیزوں سے مکمل اجتناب کرئیے

تصویر
کچھ سے احتیاط اور کچھ چیزوں سے مکمل اجتناب کریے! بضمن کرکٹ میچ: مفتی غلام رسول قاسمی  سال گزشتہ آسٹریلیا سے پاکستان کو شکست ملی تھی جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں ہم مسلمانوں کی دل شکنی کے لیے شدت پسند ہنود نے پٹاخے پھوڑے تھے ورنہ ہمارے شہر سے ہزاروں کیلو میٹر دور اہل پاک ان پٹاخوں کی آواز کہاں سن سکتے تھے، ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ کرکٹ کو ایک کھیل کے طور پر انجوائے کیا جائے لیکن ہندو و پاک میں ایسی سوچ کے افراد بہت ہی کم نظر آتے ہیں، کل اگر انگلینڈ سے پاکستان کو شکست ملتی ہے تو پھر وہی رویہ دوہرایا جا سکتا ہے، ہر انسان اپنے ملک سے محبت رکھتا ہے اور مسلمانان ہند بھی اپنے ملک سے محبت رکھتے ہیں اور بھارت کی فتح و شکست پر خوش و مایوس ہوتے ہیں لیکن ان شدت پسندوں کو کون سمجھائے! یہ بھی غور طلب ہے کہ ملک میں نفرت پھیلانے کے لئے بسا اوقات مسلم علاقوں میں مسلم دشمن عناصر اگر پاکستان جیتتی ہے تو پٹاخے پھوڑ کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اس لیے چوکنا رہیں! دوسری بات کچھ نا سمجھ پاکستان کی جیت کے امیدوار ہی نہیں بسا اوقات اظہار بھی کرتے ہیں ایسے لوگوں سے بس ایک ہی بات کہنا ...

تزکیہ کے معنیٰ اور اہمیت

تصویر
تزکیہ کے معنیٰ اور اہمیت حضرت اقدس مولانا حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ مدارس سے اور تبلیغ سے اعمال کا وجود ملتا ہے اور خانقاہوں سے ببرکتِ اخلاص اعمال کا قبول ملتا ہے، تینوں چیزیں ضروری ہیں، مدارس بھی ضروری ہیں، تبلیغ بھی ضروری ہے اور تزکیہ بھی ضروری ہے۔ تزکیۂ نفس شعبۂ نبوت ہے۔ بعض نادان لوگ کہتے ہیں کہ تزکیہ ولیوں والا کام ہے۔ میں نے کہا یُزَکِّیْھِمْ ولیوں والا کام ہے؟ مقاصدِ نبوت میں سے ایک اہم مقصد تزکیہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یُزَکِّیْھِمْ۔ ہمارا نبی تزکیہ کرتا ہے اور تزکیہ سے مراد طہارتِ قلب، طہارتِ نفس اور طہارتِ بدن ہے۔ اس لیے علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں یُزَکِّیْھِمْ کی تفسیر کی ہے أَیْ یُطَھِّرُ قُلُوْبَھُمْ وَ نُفُوْسَھُمْ وَ أَبْدَانَھُم۔ قُلُوْبَھُمْ مِنَ الْاِشْتِغَالِ بِغَیْرِ اللہِ وَ نُفُوْسَھُمْ مِنَ الْاَخْلَاقِ الرَّذِیْلَۃِ وَ أَبْدَانَھُمْ مِنَ الْأَنْجَاسِ وَ الْاَعْمَالِ الْقَبِیْحَۃِ۔ یعنی نبی پاک کرتا ہے صحابہ کے قلوب کو اور ان کے...

کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے

تصویر
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے: مفتی غلام رسول قاسمی باطل (گودی میڈیا) آج اسی لیے خواتین کو مسجد لانے پہ زور دے رہا ہے اور ڈیبیٹ پہ ڈیبیٹ کر رہا ہے کہ اورنگزیب عالمگیرؒ کے دور میں منادر توڑے گئے تھے کل اُن کا عروج تھا اور آج ہمارا، ہمیں بھی موقع ملے اور بدلہ لیتے ہوئے مساجد پہ بلڈوزر چلوائیں! بدلے کی آگ بھڑکی ہوئی ہے بس بہانے کی تلاش ہے.  گودی میڈیا یہ بالکل نہیں کہتا کہ اورنگزیب عالمگیر لاکھوں منادر بنواتے تھے اور ان ہی منادر کو منہدم کرواتے تھے جن میں کسی عورت یا لڑکی کے ساتھ زیادتیاں ہوتی تھیں، باطل کے گھناؤنے مقصد اور اس کے آلۂ کار کو سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ صدیوں سے خواتین اپنے گھروں، مکاتب و مدارس و اجتماعات سے دین و تربیت پاکر اپنی مسلم شناخت اور اپنی اولاد کو مسلمان باقی رکھی ہوئی ہیں اور آج کے دور میں دین سیکھنا پہلے کے مقابل زیادہ آسان و جدید وسائل دستیاب ہیں ان سب کے ہوتے ہوئے آج ہی کیوں آوازیں بلند کی جا رہی ہیں؟ . مفتی غلام رسول قاسمی

اللہ والوں کی صحبت کا فیض

تصویر
حضرت اقدس مولانا حکیم اختر صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرے شیخ کے شیخ حکیم الامت حضرت تھانوی فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس اور مولانا قاسم نانوتوی اور مولانا گنگوہی کے پاس علم تو تھا مگر برکت اور آسمانی واردات سے ہم لوگ محروم تھے، صرف کتب بینی تھی، مگر جب حاجی صاحب کی زیارت سے قطب بینی کی اور ان کی محبت اور ان کی صحبت نصیب ہوئی تو آسمان سے علوم آنے لگے؎ میرے پینے کو دوستو سن لو آسمانوں  سے   مے  اُترتی  ہے اور پھر فرمایا کہ جب ہم عالم ہو کر مدرسوں سے نکلے تھے تو ہماری تقریریں ہوتی تھیں مگر ان میں اثر نہ تھا، دردِ دل نہ تھا، زبان میں وہ تاثیر نہ تھی، ہمیں کوئی پوچھتا بھی نہ تھا مگر حاجی صاحب سے تعلق کے بعد اﷲ نے اس قدر اثر ڈالا کہ حضرت حاجی صاحب کی برکت سے جہاں بھی تقریر ہوتی تھی تواتنے علوم وارد ہوتے تھے کہ بڑے بڑے وکیل اوربیرسٹر اور جج کہتے تھے کہ اس کو کس نے مولوی بنا دیا! یہ ایسے دلائل پیش کرتا ہے کہ اگر یہ جج یا بیرسٹر ہوتا تو عدالت کو ہلا کر رکھ دیتا۔ کانپور میں حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کا وعظ سن کر ایک فارسی داں بڈھے بیرسٹر نے پوچھ...

آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر دو ہزار بائیس کے نوبل امن انعام کے حقدار؟

تصویر
آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر اور پراتک نوبل امن انعام  2022 حاصل کرنے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں، ناموں کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا: TIME میگزین حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر، اور پراتیک سنہا سال 2022 کے لیے اس سال کا معزز نوبل امن انعام جیتنے کے لیے پسندیدہ افراد میں شامل ہوے ہیں، ٹائم میگزین نے رپورٹ کیا ہے ۔ ٹائم کے مطابق بھارت میں جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے، نفرت انگیز جرائم و تقاریر کی نشاندہی کرنے اور سب سے اہم دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے خلاف لڑنے میں زبیر اور پراتک کا تعاون جن کا بنیادی ہدف اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، ان کے انتخاب کی بہت سی وجوہات اور باوقار ایوارڈ جیتنے کے امکانات ہیں۔ حقائق کی جانچ کرنے والے، خاص طور پر زبیر ایک طویل عرصے سے اکثریتی دائیں بازو کے نظریات کے ریڈار پر ہیں۔ اس سال 27 جون کو زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کیے گئے ایک ٹویٹ کے لیے گرفتار کیا تھا۔ اس گرفتاری پر ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملکوں کے صحافی برادری کی طرف سے بھی کافی تنقید کی گئی تھی۔ بہت سے ...

جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش

تصویر
تلنگانہ | حیدرآباد سائبر کرائم پی ایس نے ایک جعلی کال سینٹر ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 555 فون اور 1000 سم ضبط کیے۔  وہ برانڈز کے علم کے بغیر 30-40% اضافی منافع حاصل کرتے ہوئے سرفہرست برانڈز سے متعلق گوگل اشتہارات میں ہیرا پھیری کرتے تھے۔  اس معاملے میں 2 لوگوں کو گرفتار کیا گیا: جے ٹی سی پی گجراؤ بھوپال

عصبیت ایک ناسور ہے

تصویر
قاسمیت و ندویت دونوں دیوبندیت کے ماتھے کا قیمتی جھومر ہیں ہمیں اسلام نے عصبیت سے دور رہنے کی تعلیم دی ہے، اس لئے جو حضرات خواہ جو بھی ہوں ادارہ جاتی عصبیت کا کھیل کھیل رہے ہیں وہ سمجھ لیں کہ یہ کسی طرح جائز و درست نہیں ہے، حلت و حرمت کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے! مفتی غلام رسول قاسمی

تحفظ مدارس کے سلسلے میں ہم سے تاخیر ہوئی ہے

تصویر
ہم سے تاخیر ہو رہی ہے: مفتی غلام رسول قاسمی سرکاری سروے کو لے کر تحفظ مدارس کے سلسلے میں اجلاس اٹھارہ ستمبر کو طے کیا گیا لیکن سرکار کی طرف سے سروے ٹیم اس سے پہلے ہی پہنچ رہی ہے، جن مدارس میں سروے ٹیم پہنچی انھوں نے سروے کا بائیکاٹ بھی نہیں کیا، عجیب صورتحال ہے، اٹھارہ ستمبر کے اجلاس میں کیا پاس ہوتا ہے آیا سرکاری سروے کا بائیکاٹ کرنا ہے یا کیا کرنا ہے اہل مدارس کو انتظار ہے البتہ اجلاس رکھنے میں ہم سے تاخیر ہوئی اور ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی مدارس چپت میں آ چکے ہیں، اگر ہم اجلاس کے بعد بائیکاٹ کرتے ہیں تو سروے ٹیم یہی کہے گی کہ اتنے مدارس والوں کا ہم سروے کرچکے ہیں انھیں اعتراض نہیں ہوا تو آپ کیوں اعتراض کر رہے ہیں؟ . مفتی غلام رسول قاسمی

مناصب امانت ہے

تصویر
مناصب امانت ہے ہمیں مناصب اور عہدے پوری دیانت داری سے تقسیم کرنا چاہیے، صالحیت و صلاحیت اور خصوصاً شرائط کا لحاظ کرنے کے بجائے قرابت داری کی بنیاد پر مناصب طے کرنا اہل اللہ کے نزدیک خیانت ہے، جن پر بہت سی دیگر ذمہ داریاں ہوں ان پر مزید بوجھ ڈالنا بھی مناسب نہیں ہے. ایک شخص جو ایک فیلڈ میں بہتر خدمت انجام دے رہا ہے اس پر الگ سے بوجھ ڈال دینا ان کی خدمت میں خلل پیدا کرنے کے مترادف ہے!  ____غین را قاسمی____

اہل مدارس میڈیا والوں سے ہوشیار رہیں

تصویر
‏ حکومت کی جانب سے دینی مدارس کا سروے کرانے کا معاملہ جب سے شروع ہوا ہے دلال میڈیا اور سستے یوٹیوبر پانچ سو کا مائک لیے مدارس کے اندر گھس کر طلبہ و طالبات سے بے تکے سوالات کرکے مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انتظامیہ سے درخواست ہیکہ ہوشیار رہیں اور ایسوں کو اندر نہ آنے دیں! اہل مدارس اس پہ سختی سے عمل کریں! اگر داخل ہونے دینا ہی ہے تو خود ذمہ دار ایک اچھے بندہ کو میڈیا کے جوابات دینے کے لیے طے کر دیں! نیز بچوں سے گفتگو کرنے کی درخواست کرے تو پہلے منع کر دیں پھر ضد کرے تو ذہین طلبہ کو جنھیں معلومات ازبر ہوں پیش کریں! پہلے یہی کوشش کریں کہ ادارہ کے اندر داخل ہی نہ ہونے دیں!  مفتی غلام رسول قاسمی

مولانا سید جلال الدین عمری کا سانحہ ارتحال

تصویر
مولانا سید جلال الدین عمری کا سانحہ ارتحال: ملک و ملت کے لیے عظیم خسارہ  ‏مولانا سید جلال الدین عمری (نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و سابق صدر جماعت اسلامی ہند) کی رحلت مسلمانان ہند کا اجتماعی نقصان ہے، آپؒ کی وفات  ملت ہندیہ کے لئے ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی مستقبل قریب میں ناممکن ہے، ملک و ملت کیلئے آپکی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی. اللہ الحی القيوم مولانا کی دینی، ملی و دعوتی خدمات کو اپنی رضا و فلاح آخرت کا ذریعہ بنائے انکی کوتاہیوں سے عفو و درگر کا معاملہ فرمائے آمین یا رب العالمین مفتی غلام رسول قاسمی 

فسق یزید اہل سنت کا عقیدہ ہے؟

تصویر
، مرکز البحوث الإسلامية میں فسق یزید پہ جاری بحث کی تفصیلی روئیداد اور اس کا تجزیہ "مرکز البحوث الإسلامية"  میں فسق یزید پہ جاری بحث کی تفصیلی روئیداد اور اس کا تجزیہ  ------------------------------- بقلم: مفتی شکیل منصور القاسمی -------------------------------- ماہ محرم آتے ہی چند سالوں سے ہمارے واٹس ایپ حلقے "مرکزالبحوث" میں فسق یزید پہ خواہی نخواہی بحثوں کا طویل سلسلہ چل پڑتا ہے، کئی سال سے یہ معمول چلا آرہا ہے، لیکن بحث بغیر نتیجہ و فیصلہ ہی ختم ہوجاتی تھی، سال رواں بھی یہ بحث ایک فاضل رکن کی ایک مشترک تحریر کے باعث جلقے میں دبے پاؤں در آئی، پھر کیا تھا؟ فضلائے حلقہ کی طرف سے اس بابت علمی تحقیق، تعلیق، تبصرے وتجزیئے کی گہرافشانی شروع ہوگئی۔  ایک طرف فاضل نوجواں ابوحنظلہ مولانا عبدالاحد صاحب قاسمی زید مجدہ تھے جن کا موقف تھا کہ فسق یزید پہ علماء متقدمین ومتاخرین کا اجماع و اتفاق ہے، اس ذیل میں انہوں نے حضرت الاستاذ مفتی حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی مدظلہ العالی کی کتاب "محرم" کے جواب میں مولانا نسیم احمد صاحب غازی بجنوری رحمہ اللہ کی تالیف کردہ...

وطن پرستی میں تم کفر کے دہانے پر پہنچ گئے، تمھیں خبر ہے؟

تصویر
.  وطن پرستی میں تم کفر کے دہانے پر پہنچ گئے، تمھیں خبر ہے؟ بعض جگہ حب الوطنی کا ایسا بھوت سوار دیکھنے میں آیا کہ کچھ بھی اوٹ پٹانگ نظم میں بکے گئے، جیسے ایک نے پڑھا "وطن کی مٹی کو ہم ناپاک نہیں کرتے" پتہ نہیں یہ  بندہ بطن خالی(پاخانہ) کرنے کہاں جاتا ہوگا؟ ایک دینی ادارہ میں ایک ایسی نظم پڑھی گئی کہ "وطن جان و ایمان سے افضل ہے" اسی طرح وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے" کے کفریہ نعرے لگائے گئے، سن کر بہت افسوس ہوا اور دل یہی کہہ رہا تھا کہ بچوں کو جانے انجانے میں کہیں اسلام کے نام پر کافر تو نہیں بنایا جا رہا ہے. ایسے کفریہ کلمات دینی ادارہ میں لگایا جانا بے حد قلق اور افسوس ناک بات ہے. مفتی غلام رسول قاسمی

ساورکر فریڈم فائٹر تھا؟ شاہین گروپ سے عمداً یہ غلطی سرزد ہوئی یا سہواً؟

تصویر
ساورکر فریڈم فائٹر تھا؟ شاہین گروپ سے عمداً یہ غلطی سرزد ہوئی یا سہواً؟ مفتی غلام رسول قاسمی شاہین گروپ والوں کو آخر کیا ہوگیا ہے؟ شاہین گروپ نے آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت "فریڈم فائٹر" سیریز کا آغاز کیا ہے، ان قسط وار ویڈیوز میں ایک ویڈیو انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے ساورکر کو بھی مجاہدین آزادی میں شامل کیا ہے، کیا مجبوری ہو سکتی ہے؟ اتنا بڑا مسلم تعلیمی ادارہ جو ہزاروں مسلم لڑکے لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے اس کی انتظامیہ انپڑھ تو نہیں ہے پھر یہ چوک کیسے سرزد ہوئی؟ ، اس کے پیچھے کیا راز ہے شاہین گروپ کی انتظامیہ کو وضاحت کرنا چاہیے! اگرچہ شاہین گروپ کے یوٹیوب چینل پر مسلمانوں کی جانب سے مسلسل مخالفت والے تبصرے آنے کی وجہ سے ویڈیو جو پبلک تھا پرائیویٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس سے ہزاروں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر انھیں صفائی دینے کی ضرورت ہے. مفتی غلام رسول قاسمی

شکوہ کرنے والے آگے آئیں

تصویر
شکوہ کرنے والے آگے آئیں: غلام رسول قاسمی جن کو شکوہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہے، جدید ٹیکنالوجی سے اسے بیر ہے وہ اپنے شکوے کو دور کرلے! ہاں دارالعلوم دیوبند یہ نہیں چاہتا کہ آپ کی تعلیم میں خارجی چیزوں کی ایسی لت لگے کہ آپ کی تعلیم پر اثر پڑے، آپ قبل از وقت مادی چیزوں کی فکر میں لگ جائیں، ابھی والدین کا سایہ ہے آپ پہ اور اگر غریب ہیں تو دارالعلوم خود وظیفے دیتا ہے تاکہ پوری تندہی کے ساتھ آپ تعلیمی مشن کو جاری رکھے رہیں، ورنہ دارالعلوم اور دارالعلوم کی انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی کی افادیت کو آپ سے زیادہ جانتی اور سمجھتی ہے، دارالعلوم کی انتظامیہ آپ سے عمر اور تجربہ میں بھی بڑی ہے، اس لیے اعتراضات کرنے سے قبل اپنے متعلق سوچیں کہ آپ کیا بننے گیے تھے اور کیا کر رہے ہیں اور کیا بن رہے ہیں؟ سوچیے گا کہ والدین نے کس مقصد کے لیے کتنے ارمان سے آپ کو بھیجا تھا اور آپ ان کے مقاصد و ارمانوں پر ایسا تو نہیں کہ پانی پھیر رہے ہیں؟ ہر والدین یہ جانتے ہیں کہ ہم اپنے بچہ کو اس لیے مدرسہ بھیج رہے ہیں کہ یہ ذخیرۂ آخرت بنے گا دنیا کے اموال تو ہم جیسے تیسے کما ہی رہے ہیں ہم...

پانچ مسلم نوجوان "سیلاب جہاد" کرنے کے جھوٹے الزام میں کیے گئے گرفتار پندرہ دن بعد رہا:

تصویر
پانچ مسلم نوجوان "سیلاب جہاد" کرنے کے جھوٹے الزام میں کیے گئے گرفتار پندرہ دن بعد رہا: رپورٹ: مفتی غلام رسول قاسمی  گوہاٹی: شدت پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر اسام سیلاب کو لے کر " فلوڈ جہاد" کے نام سے جھوٹی افواہیں پھیلائی، دیکھتے دیکھتے بکاؤ الیکٹرانک چینلز نے بھی اس کو کور کیا، اس کے بعد اسام کے بیتھوکنڈی سے پانچ مسلمانوں کو ’فلڈ جہاد‘ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے سلچر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں شدید سیلاب آیا، یہ گرفتاریاں 3 جولائی کے قریب کی گئیں اور مسلم نوجوانوں کو 15 دن تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا لیکن ثبوت نہ ملنے کی باعث رہا کر دیا گیا۔   یہ گرفتاریاں مسلم اکثریتی بیتھوکنڈی میں رہنے والے مسلمانوں کی تھیں، جو سلچر کے ایک علاقے ہیں، لیکن پولیس کو ان کے خلاف 'فلڈ جہاد' کے کسی نظریے سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا، سلچر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ رمندیپ کور نے ’فلڈ جہاد‘ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے کچھ گرفتاریاں کی گئی تھیں لیکن ایسے ت...

حکومت کا "ہر گھر ترنگا" لہرانے کی ترغیب و مہم اور پیش آمدہ خطرات و حادثات سے تحفظات کے طریقے

تصویر
حکومت کا "ہر گھر ترنگا" لہرانے کی ترغیب و مہم اور پیش آمدہ خطرات و حادثات سے تحفظات کے طریقے: مفتی غلام رسول قاسمی ‏یوم آزادی کے پیش نظر حکومت نے ہر گھر ترنگا لہرانے کی ترغیب دیتے ہوئے مہم کا آغاز کردیاہے، زمینی سطح کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس یوزرس کو بھی اپنی اپنی پروفائل پر ترنگا کی تصویر چسپاں کرنے کی ترغیب حکومت ہند دے رہی ہے، یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ آدمی جس سرزمین پر جنم لیتا ہے اس سے فطری طور پر محبت ہوتی ہے، ترنگا لہرانے کی "ترغیب" دینا الگ بات ہے لیکن اس تعلق سے تشویشناک خبریں آنے لگی ہیں ہیں کہ کچھ شدت پسند ترنگا لگانے پر عوام کو مجبور کر رہے ہیں، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں, ‏ بایں معنی اس تناظر میں بہتر ہوگا کہ حکومت باضابطہ یہ بھی اعلان جاری کرے جو نہ لگائے انھیں مجبور نہ کیا جائے، ان پر غدار وطن کے لیبل نہ لگایا جائے نیز جو غریب ہوں اور ترنگا خریدنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں حکومت صفائی کرنے والوں یا دیگر مقامی سرکاری ملازمین کے توسط سے ان کے گھروں کو خود ترنگا بھیجوا دے اور انھیں کے ذریعے بعد پندرہ اگست وصول بھی کروا لے...

جیل میں رہتے ہوئے مولانا کلیم صدیقی صاحب نے سولہ سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے قیدی کو رہا کروایا

تصویر
سولہ سال سے جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے محمد رئیس کو حضرت مولانا کلیم صدیقی و حافظ ادریس قریشی نے کرایا رہا ایڈوکیٹ اسامہ ندوی  ” ہماری رہائی کسی غریب مفلس لاچار پریشان حال کی رہائی سے متعلق ہے اگر تم نے ان لوگوں کو جیل سے چھڑوا دیا تو اللہ تمہارے کیس میں بھی تمہیں کامیابی دے گا،بابو ہمارے لئے دنیا کی عدالت میں نہیں اللہ کی عدالت میں عرضی لگاؤ “ یہ باتیں مجھے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب ہر بار ملاقات پر اور عدالت میں پیشی پر کہتے تھے،اور دعا دیتے ہیں کہ انشاء اللہ تم مظلوموں کی آواز بنو گے۔ حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب اور حافظ ادریس قریشی صاحب جب جیل پہنچے تو وہاں ان کے بیرک میں ایک ادھیڑ عمر شخص ملا جس سے دھیرے دھیرے بات چیت بڑھی تو معلوم ہوا کہ یہ صاحب مشرقی یوپی کے رہنے والے ہیں اور نام محمد رئیس ہے عمر قید ہوئی ہے سولہ سال سے جیل میں بند ہیں کوئی پیروکار ان کے گھر پر نہیں ہے جو ان سے ملاقات کر سکے اور کے لئے اپیل کرسکے ،حضرت مولانا نے کہا انشاء اللہ ہم تمہیں باہر نکلواتے ہیں ،اس کے بعد بس حضرت مولانا نے ہر ملاقات اور حافظ صاحب نے ہر بار فون پر حکم دیا بابو ہم تو ...

کانوڑ یاتریوں کو پانی کے ساتھ اسلامی لٹریچرز پیش کریں تو مثبت نتائج برآمد ہوں گے

مفتی غلام رسول قاسمی  ‏جن امور سے اس نفرت سے پُر ماحول میں لوگوں کے ہم دل جیت سکتے ہیں یا دشمن و مخالفین کے قلوب نرم کر سکتے ہیں ان میں ہمیں ضرور اضافہ کرنا چاہیے ! مگر اس سے قبل جائز و ناجائز کا ضرور لحاظ رکھنا ہوگا! ان (کانوڑ یاترا جیسے) مواقع پر کیا ہی بہتر ہوتا کہ ہم ایسے لٹریچرز تقسیم کرتے جن میں اسلام کا تعارف اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات اور شکوک و شبہات کے مدلل جوابات ہوں. اس کانوڑ یاترا کے موقع سے اگر اصل مقصد اسلام کا تعارف اور اسلام کی دعوت پیش کرنا ہو اور اس ضمن میں پانی پلا دیں تو دو (اسلام کا تعارف و دعوت اور دشمن کو نرم دل کرنے کی سعی) کام ایک ساتھ ہو سکتے ہیں. مفتی غلام رسول قاسمی

اہل بنگال اس طرح کے نام رکھتے ہیں جو کہ نہیں رکھنے چاہئیں

مفتی غلام رسول قاسمی  کچھ سال قبل کولکتہ کے سفر پر تھا ایک نوجوان ٹرین میں ملا، مجھے ٹوپی کرتا پائجامَہ زیب تن دیکھ کر قریب آکر بیٹھ گیا، تعارف ہوا تو اس نے نام سیاہ کول بتلایا، ہم نے پوچھا کس نے نام رکھا تو اس نے بتایا میرے دادا قرآن پڑھے ہوے تھے قرآن سے دیکھ کر رکھا ہے تب میرا ذہن دوسرے پارے کے شروع "سَیَقُول" کی طرف گیا، بڑا تعجب ہوا اور ہنسی بھی اندرونی طور پر آئی کہ کچھ بھی قرآن سے دیکھ کر نام رکھ لیتے ہیں. بقول عبد اللہ اعظمی بھائی ہم دارالعلوم دیوبند میں تھے تو ایک طالب علم کا نام عَیْنان تَجرِیان تھا. اور بقول احمد شجاع بھائی جس سال ان کا دارالعلوم میں داخلہ ہوا اس سال ہفتم عربی میں ایک طالب علم کا بھی داخلہ ہوا جس کا نام لیلۃ البراءت تھا، حد تو یہ ہے کہ بقول مفتی یاسر ندیم الواجدی کہ ایک صاحب کا نام "رب العالمين" تھا. اہل بنگال کچھ بھی قرآنی نام رکھنے میں اول نمبر پر آتے ہیں.  مفتی غلام رسول قاسمی

ایک نوجوان ایسا بھی! اللہ کے ضیوف حجاج کرام کی خدمت میں ایک عرضی

تصویر
ایک نوجوان ایسا بھی: مفتی غلام لام رسول قاسمی حجاج کرام سے ادباً درخواست ہے کہ اخلاص کے ساتھ حج کرئیے کوریج نہ کرییے!، لائیو کوریج سعودی حکومت ساری دنیا کو چوبیس گھنٹے دکھا رہی ہے. میرے علم میں ایسے غیر عالم کالج و یونیورسٹی کے پڑھے لکھے نوجوان گئے ہوے ہیں جو سراپا عبادت پہ دھیان لگائے ہوئے ہیں، ان کے واٹس ایپ پہ کوئی اسٹیٹس ہے نہ فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی سیلفی، بلکہ اس سے آگے سنیے کہ بیس روز قبل ایک پچیس چھبیس سالہ نوجوان بعد فجر جب سب لوگ چلے گئے تو میرے قریب آیا اور کہا کہ مجھے حج کے طرق و آداب بتا دیجیے! آپ جس وقت فری ہیں ہم آجائیں گے پھر ان کو تین روز میں اہم اہم باتیں ہم بتادیے، اس نے تنہائی کا انتظار اس لیے کیا کہ اس کے اخلاص میں خلل واقع نہ ہو، باتوں باتوں میں اس نے خود بتایا کہ اس سفر کا میرے میرے گھر والے اور آپ کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم، بس اللہ کو راضی کرنا مقصود ہے. وہ نوجوان چار روز بعد حج کے لیے روانہ ہوگیا. اس نوجوان کے اخلاص والے اور سیلفی باز حجاج کے لائیو کوریج والے حج میں زمین آسمان کا فرق ہے. اپنے حج کو اخلاص کی دولت سے مزین کیجیے! ا...

والد محترمؒ نے جب فرمایا تم نے ہمیں نماز میں بس ڈرایا ہی ڈرایا

تصویر
والد محترمؒ نے جب فرمایا تم نے ہمیں نماز میں بس ڈرایا ہی ڈرایا: تحریر: راہی حجازی (ابن مفتی سعید احمد پالنپوریؒ سابق شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند)  فادر ڈے پر والد محترم نور اللہ مرقدہ کے تعلق سے ایک واقعہ یاد آیا تھا، مگر اُس وقت بوجوہ اسے بیان نہیں کیا گیا، اب جبکہ فادر ڈے گزر چکا ہے تو اسے بیان کرنے کو من کرتا ہے، ممکن ہے اس میں کسی کیلیے سیکھ ہو .......... ہوا وہ یہ کہ محلہ کی مسجد کے امام صاحب کی طبیعت ناساز تھی، موذن صاحب والد محترمؒ کی موجودگی میں مصلیٰ پر جانے کو تیار نہ ہوئے، امام صاحب نے بندے سے صورت حال بتا کر ایک دو دن کے لیے امامت کے فرائض انجام دینے کی گزارش کی، بندے نے قبول کر لی.......... فجر کی نماز میں راقم نے پہلی رکعت میں سورہ رحمن کے پہلے دو رکوع پڑھے، اور دوسری رکعت میں ائمہ کے عام معمول کے مطابق اذا الشمس کورت پڑھی، سلام پھیرا، نماز ختم ہوئی، آیت الکرسی پڑھنے کے بقدر خاموشی رہی، اس کے بعد والد محترمؒ نے عینک صاف کرتے ہوئے فرمایا: تم نے ہمیں بس ڈرایا ہی ڈرایا، پہلی رکعت میں بھی ڈرایا، دوسری رکعت میں بھی ڈرایا.......... قدرے خاموشی ۔۔۔۔۔۔۔ عینک صاف ...

مقررین اور سوشل میڈیائی محررین کے نام

تصویر
مقررین اور سوشل میڈیائی محررین کے نام: مفتی غلام رسول قاسمی  اشتعال انگیز تحریر و تقریر اگر آپ لکھتے کرتے ہیں اور پھر بنا کسی قیادت کے نوجوان میدان میں نکل کر اپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں یا زخمی ہوجاتے ہیں یا مجرم قرار دے کر ان کے گھروں کو مسمار کیا جاتا ہے تو پھر آپ  یہ بھی ذمہ داری قبول کرلیجیے کہ ان نوجوانوں کی قیادت کو سنبھالیے! متوفی نوجوانوں کے پسماندگان کے پاس جاکر صبر و دعا کی تلقین کرییے! اور زخمی شدہ کی تیمارداری اور غریب گھرانے سے ہیں تو مالی معاونت فراہم کرئیے! جیلوں میں ہیں تو قانونی لڑائی لڑئیے! نیز ظلما مجرم قرار دے کر اگر ان کے گھروں کو منہدم کیا جاتا ہے تو سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیے! جسم میں جوانی کا کھنکتا خون رکھنے والے نوجوانوں کو مشتعل کر دینا آسان ہے، اس لیے آپ کو موجودہ مسلم قیادتیں ناکارہ لگتی ہیں جیسا کہ آپ لوگ لکھتے اور بیان بھی کرتے رہتے ہیں تو اٹھیے! آپ جیسے لوگوں کی حساس و مضبوط تحاریر و بیانات کی طرح حساس و مضبوط قیادت کی بھی اس وقت ضرورت ہے۔ ادھورا کام ہے اس کی تکمیل کردیجیے! ورنہ کام ہی ایسا نہ کرئیے کہ آپ لکھ کر بیان دے ک...

گستاخ رسول نپور شرما اور نوین جندال پارٹی سے معطل، عالمی ٹویٹر ٹرینڈ اور مسلمانوں کے احتجاج کچھ حد تک کامیاب

تصویر
گستاخ رسول نپور شرما اور نوین جندال پارٹی سے معطل، عالمی ٹویٹر ٹرینڈ اور مسلمانوں کے احتجاج کچھ حد تک کامیاب: مفتی غلام رسول قاسمی  بی جے پی نے اپنے خیالات کو "مختلف معاملات پر پارٹی کے موقف کے برعکس" بتاتے ہوئے گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین جندال کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے،  بی جے پی نے نوپور شرما کو  پارٹی سے معطل کر دیا، بی جے پی نپور شرما کے خلاف لیٹر پیڈ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نپور شرما جی  آپ نے مختلف معاملات پر پارٹی کے موقف کے برعکس خیالات کا اظہار کیا ہے، جو کہ پارٹی کے اصول نمبر دس (شق اے) کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مزید تحقیقات کی جائے گی. واضح رہے کہ چند روز قبل نپور شرما نے حضور اکرم ﷺ اور امی عائشہؓ کی ایک چینل پر گستاخی تھی جس کے بعد سے مسلمانانِ ہند میں غم و غصہ بڑھ گیا اسی روز سے کئی ایک ٹویٹر ٹرینڈ چلائے گئے اور زمینی سطح پر کئی جگہ احتجاج بھی ہوے پھر بھی بی جے پی خاموشی تماشائی بنی رہی لیکن کل جب اہل عرب نے #الا_رسول_اللہ_یامودی کے نام سے زبردست احتجاج کیا اور ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تو آج مودی حکومت نے ان دو...

وہی اصلی رہنما ہے جو بھیڑ میں گھس جائے

تصویر
وہی اصلی رہنما ہے جو بھیڑ میں گھس جائے: غلام رسول قاسمی  ‏جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکرٹری اور قاضئ شہر کانپور حافظ عبد القدوس ہادی صاحب دونوں گروہوں کے درمیان اپنے فرزند کے ہمراہ اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر صلح کرانے موقعۂ واردات پر پہنچے تو دنگائی ان دونوں کے ساتھ بھی بد سلوکی کرنے لگے، ‏واضح رہے کہ کل بروز جمعہ مسلمانانِ کانپور گستاخ رسول نپور شرما کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ دنگائیوں نے مسلمانوں پر چھپ کر اپنی چھتوں سے پتھراؤ شروع کیا جس کی وجہ سے مسلم ہندو کے درمیان فساد کی آگ بھڑک اٹھی. حافظ عبد القدوس ہادی صاحب آپ حقیقت میں قائد کہلانے کے مستحق ہیں، آپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہنود شرپسندوں کے درمیان جا گھسے، ہمیں اس بات کا قلق ہے کہ ان شریر ہنود نے آپ کے اور آپ کے فرزند کے ساتھ ناروا سلوک کیا لیکن اللہ کی ذات سے مکمل امید ہے اللہ سبحانہ وتعالی آپ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں کرے گا. غلام رسول قاسمی  ‎#Stopinsulting_ProphetMuhammad

شعلۂ انتقام کو سینے میں بجھادو!

تصویر
شعلۂ انتقام کو سینے میں بجھادو! مفتی غلام رسول قاسمی  مظلوم مسلمانوں تمھارا ویڈیوز سوشل میڈیا پر اشتراک کرنا بے سود ہے، تم نے دیکھا نہیں؟ غور نہیں کیا کہ کچھ سال قبل گجرات و مظفر نگر کے مسلم ہندو فساد میں، پھر دہلی کے مسلم ہندو فساد میں، اور اب کل ہوے کانپور کے مسلم ہندو فساد میں دونوں طرف کے لوگوں کے وڈیوز وائرل ہوے لیکن ہندوؤں نے مسلمانوں کی جو ویڈیوز بنائے اسی بیس پر یکطرفہ کارروائی ہوئی اور ہو رہی ہے. خیر کوئی نہیں، بھگوائیوں کے پتھروں کی، پولیس کے ڈنڈوں کی مار بھی تم کھاؤ! بعد ازاں جیل بھی تم ہی جاؤ کہ بقول رہبر ظلم سہہ لیں گے!. کیونکہ ملک کے امن و امان کو قائم رکھنے کی ذمہ داری ہے صرف آپ مسلمانوں کی ہے. میرے پسندیدہ شاعر محترم ہدہد الہ آبادی مدظلہ نے خوب کہا ہے ان کے عمل پہ کوئی بھی رد عمل نہ ہو رہبر تیرے خدشات میں مارے گئے ہیں ہم شعلۂ انتقام کو سنیے میں بجھاؤ قائد تیری اس بات میں مارے گئے ہیں ہم مفتی غلام رسول قاسمی

دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو ضمانت کے لیے نچلی عدالت کا رخ کرنے کو کہا:

تصویر
آج 26 مئی مسلم نوجوانوں کے آئیڈیل جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست سماعت کیے جانے کا دن تھا، جس میں عبوری ضمانت طلب کی گئی تھی، لیکن دہلی ہائی کورٹ نے انھیں ضمانت کے لیے نچلی عدالت کا رخ کرنے کو کہا ہے، واضح رہے کہ شرجیل امام نے اپنے خلاف ملک سے بغاوت کے تمام زیر التوا مقدمات کی کارروائی کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی۔  مفتی غلام رسول قاسمی

دارالعلوم دیوبند کا چمکتا و دمکتا ستارہ مولانا رفیق الاسلام قاسمی

تصویر
دارالعلوم دیوبند کا چمکتا و دمکتا ستارہ غلام مصطفی عدیل فاضل دارالعلوم دیوبند آج جب آسام ودھان سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر ڈاکٹر رفیق الاسلام قاسمی کو دیکھا تو جہاں خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا وہیں یکلخت دل نے یہ صدا دی کہ "ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی" میرا خیال ہے اب علماء کو مزید سیاست دوری نہیں بنانی چاہیے، دھیرے دھیرے ہی سہی حق گو و منصف مزاج اشخاص کو دنیا قبول کر‌ کے ہی رہتی ہے۔ ڈاکٹر رفیق الاسلام قاسمی جانیہ ودھان سبھا سیٹ (آسام) سے ایم ایل اے بھی ہیں اور جمعیت علماء آسام کے سیکریٹری بھی،  ڈاکٹر صاحب انگریزی زبان وادب کی تعلیم مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر سے حاصل کی تھی ۔ حالیہ دنوں میں وہ گوہاٹی یونیورسیٹی میں لیکچرر ہیں اور یو ڈی ایف کے ترجمان بھی ہیں۔ حافظ رفیق الاسلام قاسمی سے پہلے دارالعلوم دیوبند کے ایک اور سپوت مولانا بشیر قاسمی بھی اسپیکر کی کرسی کو زینت بخش چکے ہیں۔ جذبات کی رو سے ہٹ کر اگر اسی طرح سنجیدہ سیاست کو فروغ دیں تو بہت ممکن ہے کہ بھارت کی مسموم فضا پھر سے امن و شانتی کا علم بلند کرتی نظر آئے گی ان شاء اللہ غلام مصطفی عدیل ...

مولانا عبد الخالق مدراسی حفظہ اللہ

تصویر
اکابر دارالعلوم دیوبند کے سچے جانشین، عاشق رسول مولانا عبد الخالق مدراسی از: غلام مصطفی عدیل فاضل دارالعلوم دیوبند دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم، عاشق رسول مولانا عبد الخالق مدراسی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔ استاذ محترم کی خدمات دارالعلوم دیوبند میں پچاس سالوں پر محیط ہیں۔ ان پچاس سالوں میں ایک بھی چھٹی نہیں اور نہ کبھی تہجد ناغہ ہوا۔  کہہ رہے تھے زمانہ طالب علمی میں ہی ٹرین کا سفر کیا کرتا تھا دارالعلوم سے جڑنے کے بعد کبھی کہیں جانا نہیں ہوا، ابھی چونکہ مولانا غلام محمد وستانوی صاحب(اشاعت العلوم اکل کوا) کا بہت زیادہ اصرار ہوا تو چلا گیا ورنہ پچاس سالوں سے جلسے و جلوس سے اپنے آپ کو کوسوں دور رکھا۔ آپ لوگوں کو جو دارالعلوم دیوبند کی عالیشان عمارتیں اور مسجد رشید کی خوبصورتی نظر آتی ہے وہ کسی اور انجینئر کی نہیں بلکہ اسی خدا ترس اور منکسر المزاج میرے استاذ کا کمال ہے۔ میں دورانِ طالب علمی میں اکثر تہجد کے وقت آپ کو تلاوت و چہل قدمی کرتے دیکھتا تھا۔ ان کی سادگی و پرہیزگاری دیکھ کر قدیم اکابر کی زاہدانہ زندگی یاد آ جاتی ہیں۔ طرزِ تدریس کی ہلکی سی جھلک...