حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

ایک نوجوان ایسا بھی! اللہ کے ضیوف حجاج کرام کی خدمت میں ایک عرضی

ایک نوجوان ایسا بھی:
مفتی غلام لام رسول قاسمی
حجاج کرام سے ادباً درخواست ہے کہ اخلاص کے ساتھ حج کرئیے کوریج نہ کرییے!، لائیو کوریج سعودی حکومت ساری دنیا کو چوبیس گھنٹے دکھا رہی ہے. میرے علم میں ایسے غیر عالم کالج و یونیورسٹی کے پڑھے لکھے نوجوان گئے ہوے ہیں جو سراپا عبادت پہ دھیان لگائے ہوئے ہیں، ان کے واٹس ایپ پہ کوئی اسٹیٹس ہے نہ فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی سیلفی، بلکہ اس سے آگے سنیے کہ بیس روز قبل ایک پچیس چھبیس سالہ نوجوان بعد فجر جب سب لوگ چلے گئے تو میرے قریب آیا اور کہا کہ مجھے حج کے طرق و آداب بتا دیجیے! آپ جس وقت فری ہیں ہم آجائیں گے پھر ان کو تین روز میں اہم اہم باتیں ہم بتادیے، اس نے تنہائی کا انتظار اس لیے کیا کہ اس کے اخلاص میں خلل واقع نہ ہو، باتوں باتوں میں اس نے خود بتایا کہ اس سفر کا میرے میرے گھر والے اور آپ کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم، بس اللہ کو راضی کرنا مقصود ہے. وہ نوجوان چار روز بعد حج کے لیے روانہ ہوگیا. اس نوجوان کے اخلاص والے اور سیلفی باز حجاج کے لائیو کوریج والے حج میں زمین آسمان کا فرق ہے. اپنے حج کو اخلاص کی دولت سے مزین کیجیے! اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنا مہمان بنایا ہے تو پورے طور پر مخلص بنیے! اپنی نیکیوں اور اس سفر میں لگے لاکھوں روپے کو ضائع نہ ہونے دیجیے! 
Gulamrasool939@gmail.com 
مفتی غلام رسول قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر