حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

گستاخ رسول نپور شرما اور نوین جندال پارٹی سے معطل، عالمی ٹویٹر ٹرینڈ اور مسلمانوں کے احتجاج کچھ حد تک کامیاب

گستاخ رسول نپور شرما اور نوین جندال پارٹی سے معطل، عالمی ٹویٹر ٹرینڈ اور مسلمانوں کے احتجاج کچھ حد تک کامیاب:
مفتی غلام رسول قاسمی 
بی جے پی نے اپنے خیالات کو "مختلف معاملات پر پارٹی کے موقف کے برعکس" بتاتے ہوئے گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین جندال کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے،  بی جے پی نے نوپور شرما کو  پارٹی سے معطل کر دیا، بی جے پی نپور شرما کے خلاف لیٹر پیڈ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نپور شرما جی  آپ نے مختلف معاملات پر پارٹی کے موقف کے برعکس خیالات کا اظہار کیا ہے، جو کہ پارٹی کے اصول نمبر دس (شق اے) کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مزید تحقیقات کی جائے گی. واضح رہے کہ چند روز قبل نپور شرما نے حضور اکرم ﷺ اور امی عائشہؓ کی ایک چینل پر گستاخی تھی جس کے بعد سے مسلمانانِ ہند میں غم و غصہ بڑھ گیا اسی روز سے کئی ایک ٹویٹر ٹرینڈ چلائے گئے اور زمینی سطح پر کئی جگہ احتجاج بھی ہوے پھر بھی بی جے پی خاموشی تماشائی بنی رہی لیکن کل جب اہل عرب نے #الا_رسول_اللہ_یامودی کے نام سے زبردست احتجاج کیا اور ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تو آج مودی حکومت نے ان دونوں کی رکنیت معطل کرنے کا لیٹرپیڈ جاری کیا. 
مفتی غلام رسول قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر