حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

مولانا عبد الخالق مدراسی حفظہ اللہ

اکابر دارالعلوم دیوبند کے سچے جانشین، عاشق رسول مولانا عبد الخالق مدراسی
از: غلام مصطفی عدیل
فاضل دارالعلوم دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم، عاشق رسول مولانا عبد الخالق مدراسی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔
استاذ محترم کی خدمات دارالعلوم دیوبند میں پچاس سالوں پر محیط ہیں۔
ان پچاس سالوں میں ایک بھی چھٹی نہیں اور نہ کبھی تہجد ناغہ ہوا۔ 
کہہ رہے تھے زمانہ طالب علمی میں ہی ٹرین کا سفر کیا کرتا تھا دارالعلوم سے جڑنے کے بعد کبھی کہیں جانا نہیں ہوا، ابھی چونکہ مولانا غلام محمد وستانوی صاحب(اشاعت العلوم اکل کوا) کا بہت زیادہ اصرار ہوا تو چلا گیا ورنہ پچاس سالوں سے جلسے و جلوس سے اپنے آپ کو کوسوں دور رکھا۔
آپ لوگوں کو جو دارالعلوم دیوبند کی عالیشان عمارتیں اور مسجد رشید کی خوبصورتی نظر آتی ہے وہ کسی اور انجینئر کی نہیں بلکہ اسی خدا ترس اور منکسر المزاج میرے استاذ کا کمال ہے۔
میں دورانِ طالب علمی میں اکثر تہجد کے وقت آپ کو تلاوت و چہل قدمی کرتے دیکھتا تھا۔
ان کی سادگی و پرہیزگاری دیکھ کر قدیم اکابر کی زاہدانہ زندگی یاد آ جاتی ہیں۔
طرزِ تدریس کی ہلکی سی جھلک یہاں یوٹیوب لنک 
پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
پروردگار حضرت الاستاذ کو صحت و تندرستی کے ساتھ خوب لمبی عمر عطا کرے۔
غلام مصطفی عدیل قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر