حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

دارالعلوم دیوبند کا چمکتا و دمکتا ستارہ مولانا رفیق الاسلام قاسمی

دارالعلوم دیوبند کا چمکتا و دمکتا ستارہ
غلام مصطفی عدیل
فاضل دارالعلوم دیوبند
آج جب آسام ودھان سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر ڈاکٹر رفیق الاسلام قاسمی کو دیکھا تو جہاں خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا وہیں یکلخت دل نے یہ صدا دی کہ "ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی" میرا خیال ہے اب علماء کو مزید سیاست دوری نہیں بنانی چاہیے، دھیرے دھیرے ہی سہی حق گو و منصف مزاج اشخاص کو دنیا قبول کر‌ کے ہی رہتی ہے۔
ڈاکٹر رفیق الاسلام قاسمی جانیہ ودھان سبھا سیٹ (آسام) سے ایم ایل اے بھی ہیں اور جمعیت علماء آسام کے سیکریٹری بھی، 
ڈاکٹر صاحب انگریزی زبان وادب کی تعلیم مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر سے حاصل کی تھی ۔ حالیہ دنوں میں وہ گوہاٹی یونیورسیٹی میں لیکچرر ہیں اور یو ڈی ایف کے ترجمان بھی ہیں۔
حافظ رفیق الاسلام قاسمی سے پہلے دارالعلوم دیوبند کے ایک اور سپوت مولانا بشیر قاسمی بھی اسپیکر کی کرسی کو زینت بخش چکے ہیں۔
جذبات کی رو سے ہٹ کر اگر اسی طرح سنجیدہ سیاست کو فروغ دیں تو بہت ممکن ہے کہ بھارت کی مسموم فضا پھر سے امن و شانتی کا علم بلند کرتی نظر آئے گی ان شاء اللہ

غلام مصطفی عدیل قاسمی
ایسوسی ایٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن و جنرل سیکریٹری رابطہ صحافت اسلامی ہند

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر