سوانح مولانا محبوب فروغ سمستی پوری

تصویر
حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث، دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ، مطابق ۳ مئی ۱۹۷۷ء، بروز منگل، دن کے ایک بجے بہار کے مشہور ضلع سمستی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محفوظ الرحمن صاحب ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع ہی سے علمی تھا اور سب کا تعلق مسلکِ دیوبند سے تھا۔ اسی لیے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی کی نگرانی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی کی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ۱۳ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کی طرف توجہ کی۔ چنانچہ مدرسہ فیض العلوم، حسن پور، سمستی پور میں فارسی اول میں داخلہ لیا۔ اس زمانے میں فارسی کی تعلیم کئی سالوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس لیے ۱۹۸۹ء میں مدرسہ بشارت العلوم، کھرایاں پتھرا دربھنگہ میں فارسی دوم کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں مدرسہ شیخ الاسلام، شیخوپور، اعظم گڑھ، یوپی میں عربی اول کی تعلیم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی سرپرستی میں حاصل کی۔ ۱۹۹۲ء میں عربی دوم سے عربی پنجم تک، مختصر المعانی تک، دارالعلوم حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں آپ کے مشہور اس...

مسلمانانِ ہند تنہا احتجاج کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کا نظریہ

مفتی غلام رسول قاسمی 
میرا ماننا یہ ہے کہ مٹھی بھر مسلمان احتجاج کرکے اگر ایک الگ ملک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں تو پچیس کروڑ مسلمان اپنے بل بوتے پر احتجاج کرکے کامیابی حاصل کیوں نہیں کر سکتے؟ ضرور کر سکتے ہیں، لیکن جمعیۃ علماء ہند کے بینر تلے حیدرآباد میں دئے گئے مولانا ارشد مدنی صاحب کے پرانے بیان کو اس کا سیاق سباق تراش کر (جبکہ وہ ویڈیو انتیس منٹ چالیس سکنڈ پر مشتمل ہے) اب شئیر کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟  اب جب کہ مولانا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں کہیں اس کی بھڑاس نکالنے کی کوشش تو نہیں ہے؟ یہ اچھی بات نہیں ہے، جمعیۃ کا اول یوم سے نظریہ ہندو مسلم اتحاد اور بلاتفریق مذہب و ملت خدمت کا جذبہ اور ہندوستان کی سالمیت و بقا سیکولرزم کی بنیاد پر رہا ہے، اس لیے ہر تحریک و احتجاج میں وہ مسلم کے ساتھ دیگر مذاہب کے افراد کو بھی شامل رکھتی ہے اس بنا پر مولانا نے جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے بات کہی تھی، خیر جمعیۃ کا اپنا نظریہ و دائرہ کار ہے، اور ہمارا اپنا لیکن پرانے بیان کو ڈھونڈ کر اچھالنا امت میں نفرت کی بیج بونے کے مترادف ہے۔
مفتی غلام رسول قاسمی 
 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

اورنگ زیب عالمگیرؒ سچائی اور پروپیگنڈه

نیا سال اور ہمارا معاشرہ

ہوشیار :آپ کے ساتھ بھی اس طرح کا دھوکہ ہو سکتا ہے