سوانح مولانا محبوب فروغ سمستی پوری

تصویر
حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث، دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ، مطابق ۳ مئی ۱۹۷۷ء، بروز منگل، دن کے ایک بجے بہار کے مشہور ضلع سمستی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محفوظ الرحمن صاحب ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع ہی سے علمی تھا اور سب کا تعلق مسلکِ دیوبند سے تھا۔ اسی لیے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی کی نگرانی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی کی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ۱۳ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کی طرف توجہ کی۔ چنانچہ مدرسہ فیض العلوم، حسن پور، سمستی پور میں فارسی اول میں داخلہ لیا۔ اس زمانے میں فارسی کی تعلیم کئی سالوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس لیے ۱۹۸۹ء میں مدرسہ بشارت العلوم، کھرایاں پتھرا دربھنگہ میں فارسی دوم کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں مدرسہ شیخ الاسلام، شیخوپور، اعظم گڑھ، یوپی میں عربی اول کی تعلیم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی سرپرستی میں حاصل کی۔ ۱۹۹۲ء میں عربی دوم سے عربی پنجم تک، مختصر المعانی تک، دارالعلوم حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں آپ کے مشہور اس...

:حالات حاضرہ میں بحیثیت مسلم وکالت کا شعبہ

یہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے فاضل مولانا اسامہ ادریس ندوی ہیں، ندوہ کے منہج قدیم صالح اور جدید نافع کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے، ندوہ سے دینی علوم سے فراغت کے بعد آپ نے دنیوی علوم میں قدم رکھا اور LLB مکمل کیا، اللہ کے فضل سے اب دہلی ہائی کورٹ میں بحیثیت وکیل آپ کا رجسٹریشن ہوچکا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی نظر بد سے بچائے! محترم اسامہ ندوی حافظ محمد ادریس صاحب (پھلت) کے صاحبزادہ اور مولانا کلیم صدیقی کے قریبی عزیز ہیں، سوئے اتفاق یہ دونوں ( اسامہ صاحب کے والد اور مولانا کلیم صدیقی) پس دیوار زنداں ہیں، اللہ سبحانہ وتعالی رہائی کے اسباب عطا فرمائے! کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ فضلاء مدارس جو فراغت کے بعد مدارس و مساجد کے علاوہ دیگر شعبوں میں جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کے لئے حالات حاضرہ کے پیش نظر یہ شعبہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے، اس معنی کر تاکہ مظلوموں کو انصاف اور حق دلانے میں مضبوط تعاون اور مدد مل سکے۔

تبصرے

  1. ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوب ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ مزید ترقیوں سے نوازے آمین

    جواب دیںحذف کریں
  3. ماشاءاللہ بہت اچھا دل خوش اللہ اسامہ بھائی کی نظربدسے حفاظت فرماءے اور مولانا کلیم صدیقی صاحب اور حافظ ادریس صاحب کو جلد رہائی نصیب فرمایے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ماشاءاللہ
      اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی اس جانب سے دفاعی خدمات کی توفیق عطا فرمائے آمین

      حذف کریں
  4. ماشاءاللہ اللہ خوب ترقیات سے نوازے

    جواب دیںحذف کریں
  5. ماشاء اللّٰہ، بہت اچھے، اللہ تعالیٰ
    مزید ترقیات سے نوازے

    جواب دیںحذف کریں
  6. اللہ تعالیٰ مفتی اسامہ صاحب مزید ترقیات سے نوازے
    مولانا کلیم صدیقی صاحب کو
    اور آپ کے والد محترم کو اور تمام ساتھیوں کو جلد سے جلد رہائی نصیب فرمائے

    جواب دیںحذف کریں
  7. اللہ تعالیٰ محترم کو مزید تقویت دے

    جواب دیںحذف کریں
  8. Masa Allah Bhoot khoob Allah Aap ko mazeed tarqqi se nwaze

    جواب دیںحذف کریں
  9. ان کی پڑھائی ندوہ سے فارغ ہونے کے بعد کہاں کہاں اور کیسے کیسے ہوئی ، اس پر بھی مختصر روشنی ڈالی جائے، تاکہ قارئین کو رہنمائی حاصل ہو سکے، اور وہ اپنے نوجوان طلبہ کی کونسلنگ کرسکیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. بہت اچھا اللہ تعالٰی آپ کو تا دم حیات سلامت رکھے۔آمین
    توقیر قاسمی،راحت بلیہ،امور،پورنیہ،بہار

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

اورنگ زیب عالمگیرؒ سچائی اور پروپیگنڈه

نیا سال اور ہمارا معاشرہ

ہوشیار :آپ کے ساتھ بھی اس طرح کا دھوکہ ہو سکتا ہے