حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

پولیس والے نے مسلم نوجوان کو زبردستی پیشاب پلایا اور داڑھی کاٹ دی

بنگلورو میں مسلم نوجوان کے ساتھ پولس کا شرمناک رویہ تھانے میں توصیف کو بلے سے مارا پیٹا ، داڑھی کاٹ دی اور پیشاب پینے پر مجبور کیا :
بنگلورو۔ ۷؍دسمبر: بنگلورو شہر میں پولس کا ایک شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے، یہاں کے ایک پولس تھانے میں ۲۳ سالہ مسلم نوجوان کے ساتھ مبینہ طو رپر مارپیٹ کرنے اور اسے پیشاب پینے کےلیے مجبور کیاگیا ، بعد میں پولس انسپکٹر کو معطل کردیاگیا ، معطل پولس افسر ہریش کے این بیاتریان پورہ تھانے سے منسلک تھا۔ اطلاعات کے مطابق یکم دسمبر دوپہر تقریباً ایک بجے ۲۳ سالہ توصیف پاشا کو گزشتہ روز پڑوسی سے جھگڑے کے الزام میں تھانہ لے جایاگیا، توصیف کے والد اسلم پاشا نے کہاکہ بیٹے کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور پولس نے توصیف کی رہائی کےلیے پیسے کا مطالبہ کیا، لیکن ہم کبھی نہیں جانتے تھے کہ توصیف کو تھانے سے باہر آنے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ توصیف نے کہاکہ انہوں نے مجھے کرکٹ کے بلے سے کم سے کم تیس بار مارا، اور جب میں نے ان سے پینے کےلیے پانی طلب کیا تو انہوں نے مجھے پیشاب پینے پر مجبور کیا، میری داڑھی بھی کاٹ دی میں نے ان سے ایسا نہ کرنے کی بھیک مانگی کیوں کہ یہ میری عقیدت کا حصہ تھا لیکن انہوں نے کہاکہ پولس اسٹیشن کوئی مذہبی مرکز نہیں ہے انہوں نے مجھے سے تھانے کی صفائی بھی کروائی۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر