سوانح مولانا محبوب فروغ سمستی پوری

تصویر
حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث، دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ، مطابق ۳ مئی ۱۹۷۷ء، بروز منگل، دن کے ایک بجے بہار کے مشہور ضلع سمستی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محفوظ الرحمن صاحب ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع ہی سے علمی تھا اور سب کا تعلق مسلکِ دیوبند سے تھا۔ اسی لیے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی کی نگرانی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی کی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ۱۳ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کی طرف توجہ کی۔ چنانچہ مدرسہ فیض العلوم، حسن پور، سمستی پور میں فارسی اول میں داخلہ لیا۔ اس زمانے میں فارسی کی تعلیم کئی سالوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس لیے ۱۹۸۹ء میں مدرسہ بشارت العلوم، کھرایاں پتھرا دربھنگہ میں فارسی دوم کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں مدرسہ شیخ الاسلام، شیخوپور، اعظم گڑھ، یوپی میں عربی اول کی تعلیم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی سرپرستی میں حاصل کی۔ ۱۹۹۲ء میں عربی دوم سے عربی پنجم تک، مختصر المعانی تک، دارالعلوم حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں آپ کے مشہور اس...

جج وشنو کی بے باکی کو سلام

‏جج وشنو صاحب کی بے باکی کو سلام:

 مفتی غلام رسول قاسمی
 گجرات ہائی کورٹ میں آج معاملہ احمد آباد میں کھلے مقامات پر نان ویج فروخت پر پابندی کا تھا، محترم جج نے کارپوریشن کو زبردست پھٹکار لگاتے ہوئے کہا: اسلیے کہ جو پارٹی پاور میں ہے وہ اور اس کے کارکنان چاہتے ہیں کہ لوگ نان ویج نہ کھائے، لہٰذا آپ ان فروخت کرنے والوں کے اسٹال اور بنڈیاں اٹھا کر پھینک دیں گے؟ اپنے کارپوریشن کمشنر کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہو! عوام کے درمیان تفریق کرنے کی تمہاری جرات کیسے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر جہاں ہزاروں لوگ جج محترم کو سلام اور سلیوٹ پیش کر رہے ہیں تو وہیں بی جے پی حلقہ چراغ پا ہے اور پورے حلقے میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
واقعی جج صاحب کی جرات کمال کی تھی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسے ججوں کو دھمکیاں ملنی شروع ہوجاتی ہیں اسی کے ساتھ یا تو انھیں کسی طرح سائڈ لگا دیا جاتا ہے یا کم از کم دوسری ریاست میں ٹرانسفر ہونے کا حکم نامہ دے دیا جاتا ہے، اب دیکھیے موصوف کے ساتھ کیا ہوتا ہے! مفتی غلام رسول قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

اورنگ زیب عالمگیرؒ سچائی اور پروپیگنڈه

نیا سال اور ہمارا معاشرہ

ہوشیار :آپ کے ساتھ بھی اس طرح کا دھوکہ ہو سکتا ہے