حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

موذی کتوں کو زہر دے کر مارنا


بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم

موذی کتوں کو زہر دے کر مارنا؟
سوال- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: روزانہ ہمارے کھیت میں چالیس پچاس کتے گوبھی کے پودے کافی تعداد میں توڑ دیتے ہیں، جس سے گوبھی کا کافی نقصان ہو رہا ہے، کیا اُن کو زہریلی چیز سے مارا جاسکتا ہے یانہیں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسئولہ صورت میں اگر کتوں کے ضرر سے بچاؤ کی کوئی اور صورت نہ ہو تو اُنہیں جان سے مارنا درست ہے، اور اِس کے لئے دیگر ذرائع کے علاوہ زہر کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے؛ لیکن زہر ایسا ہونا چاہئے جو فوری اثر کرے اور جلد از جلد موجبِ ہلاکت بن جائے، ورنہ معمولی زہر الٹا لوگوں کے لئے مزید خطرہ کا باعث بن جائے۔
وجاز قتل ما یضر منہا ککلب عقور وہرۃ تضر۔ (الدر المختار ۱۰؍۴۸۲ زکریا)
وفي القنیۃ: یجوز ذبح الہرۃ والکلب لنفع ما۔ (الدر المختار) أي ولو قلیلاً، والہرۃ لو مؤذیۃ لا تضرب ولا تفرک أذنہا؛ بل تذبح۔ (الدر المختار مع الشامي ۱۰؍۶۴ زکریا، الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب الحادي والعشرون الخ ۵؍۳۶۱ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر