حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

عجیب استخارہ


عجیب استخارہ 
مفتی غلام رسول قاسمی 


 جس معاشرے میں جی رہے ہیں اس میں بھولے بھالے عوام کو تعویذ و گنڈے کے ذریعہ بے وقوف بنانے والے عاملین بآسانی مل جاتے ہیں جو اپنی دنیا سنوارنے کے لیے کئی زندگیاں برباد کر دیتے ہیں، ہوا یوں کہ تین دن قبل ایک متمول دیندار شخص جسکو اپنی دکان و مکان سے ماہانہ کرایہ ساٹھ ستر ہزار سے زائد روپے موصول ہوتے ہیں بندہ کے پاس آیا اور کہنے لگا میری لڑکی کا رشتہ آیا ہے جوکہ ہر اعتبار سے لڑکا قابل ہے ایک لاکھ روپے اس کی ماہانہ آمدنی ہے شریف خاندان اور دین دار گھرانے سے تعلق بھی ہے لیکن ہم لوگوں کو ایک عامل صاحب نے سورہ زلزال میں شرّ يره و خيريره کی چودہ پرچی لکھ کر دی ہے جس کو سوتے وقت بستر پر بیٹھ کر باوضو آنکھ بند کرکے اچھال کر ایک ایک کرکے اٹھانا ہے نیز سات سات رقیہ دو جگہ علحدہ کرکے رکھنا ہے اور کہا کہ جس طرف خیر کی پرچی زیادہ ہو تو رشتہ بہتر ہے اور شر کی زیادہ ہو تو آپ کی لڑکی کے لیے وہ رشتہ صحیح نہیں ہے، وہ صاحب کہہ رہے تھے ہم میاں بیوی دونوں نے تین دن تک اس طرح استخارہ کیا لیکن ہربار شر کی پرچی ہی زیادہ رہی، اب ہمارے گھر والے تردد میں ہیں کہ کیا کریں؟ اسلیے آپ سے مشورہ کرنے آئے ہیں، جبکہ لڑکا اور اس کے خاندان کا بیک گراؤنڈ بہت اعلی ہے، تو میں نے انھیں کہا اس طرح تعویذ و گنڈے کا طریقہ بالکل غلط ہے کیونکہ یہ فال نکالنے کی قسموں میں سے جوکہ ناجائز اور حرام ہے، رہی بات قرآن و حدیث کی رو سے استخارہ کی تو سہی یہ ہے کہ جب رشتہ آجائے تو دو رکعت استخارہ کی نیت سے نماز پڑھیں اور بعد سلام اللہ سے دعا کرکے معاملہ اللہ کے حوالہ کردیں مزید برآں خواب میں اشارہ ملنے کا غیر اسلامی تصور ہے یہ بھی ذہن سے نکال دیں! اور اپنی لڑکی کو مذکورہ لڑکے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک کردیں! اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس میں ضرور خیر ہی خیر پیدا فرما دیں گے! پھر انھوں نے کہا مفتی صاحب میری لڑکی کی زندگی کا مسئلہ ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، تو میں نے یہ کہہ کر پلو جھاڑ لیا کہ میں نے جوشرعی طریقہ بتانا تھا بتادیا "آگے آپ کی مرضی!"
آج ہزاروں لڑکیوں کی زندگیاں برباد ہونے میں اس طرح کے تعویذ و گنڈے کا غیر اسلامی طریقہ بتانے والے فرضی بھی برابر کے ذمہ دار ہیں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر