سوانح مولانا محبوب فروغ سمستی پوری
حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم استاذِ حدیث، دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محبوب فروغ احمد صاحب سمستی پوری دامت برکاتہم ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۷ھ، مطابق ۳ مئی ۱۹۷۷ء، بروز منگل، دن کے ایک بجے بہار کے مشہور ضلع سمستی پور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محفوظ الرحمن صاحب ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع ہی سے علمی تھا اور سب کا تعلق مسلکِ دیوبند سے تھا۔ اسی لیے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی کی نگرانی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انگریزی کی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔ ۱۳ سال کی عمر میں آپ نے دینی تعلیم کی طرف توجہ کی۔ چنانچہ مدرسہ فیض العلوم، حسن پور، سمستی پور میں فارسی اول میں داخلہ لیا۔ اس زمانے میں فارسی کی تعلیم کئی سالوں پر مشتمل ہوتی تھی، اس لیے ۱۹۸۹ء میں مدرسہ بشارت العلوم، کھرایاں پتھرا دربھنگہ میں فارسی دوم کی تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ء میں مدرسہ شیخ الاسلام، شیخوپور، اعظم گڑھ، یوپی میں عربی اول کی تعلیم حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی کی سرپرستی میں حاصل کی۔ ۱۹۹۲ء میں عربی دوم سے عربی پنجم تک، مختصر المعانی تک، دارالعلوم حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں آپ کے مشہور اس...