حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

خلیفہ عمر بن عبدالعزیزؒ ہم شرمندہ ہیں

خلیفہ سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ ہم
شرمندہ ہیں :
بشار الاسد جو نصیری فرقہ سے تعلق رکھتا ہے احادیث مبارکہ میں آپﷺ نے جس ملعون مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے قاتل کے تعلق سے اشارہ فرمایا تھا کہ آٹھ حروف پر مبنی نام ہوگا اور اس کا نام باپ کے نام کے مثل ہوگا، اسی ظالم کتے پر وہ احادیث ثابت ہو رہی ہیں، ایک ملین سے زائد شامی سنی مسلمانوں کا قاتل کئی سالوں سے روس کے ساتھ مل کر شام میں بدمعاشی کر رہا ہے، دو چار تصویریں ادھر سے آئی ہیں جس میں شامی مسلم بچے ہیں جنھیں کئی مہینوں سے ظالم بشار قید کر رکھا تھا، چار روز قبل سب کو چاقو سے ذبح کروا دیا، میرے اللہ رحم فرما! نیز بروز جمعرات کی خبر ہے کہ خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ جو خلفائے راشدین کے بعد وہ واحد شخص ہیں جن کی مسلمانان عالم سب سے زیادہ تکریم اور عزت کرتے ہیں، شام میں بشارالاسد رجیم کے پالتو کتوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی آرام گاہ(مزار) کو نذرآتش کر دیا ہے، ان کے اجسام کی بے حرمتی کی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم امت مسلمہ پر سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے احسانات نہیں ہیں؟ پھر کیوں مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہیں؟
خیر ان مفاد پرست مسلم حکمرانوں کو چھوڑیں اگر واقعی ہم ان کےاحسان مند ہیں تو آئیے ساتھ مل کر آواز اٹھاتے ہیں تاکہ ظالموں کو ظلم کرنے سے روک سکیں .
مفتی غلام رسول قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر