حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

ٹاک پر پابندی درست ہے ملک کے حق میں لیکن قوم کے حق میں حکومت مخلص نہیں:

ٹک ٹاک پر پابندی درست ہے ملک کے حق میں لیکن قوم کے حق میں حکومت مخلص نہیں:
: https://twitter.com/Gulamrasool939?s=09مفتی غلام رسول قاسمی
ٹک ٹاک پر یہ دوسری مرتبہ پابندی لگی ہے، نیت تھی کہ جب بھی بین ہوگا دوگانہ شکرانے کی پڑھوں گا، دشمن ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی ادنی کوشش ہے، لیکن اس( ٹک ٹاک) حیا سوز ایپ کے متعلق حکومت کا یہ کہنا کہ "تہذیبی اقدار کے منافی اور ہماری ثقافت کے خلاف ہے اس لیے بند کیا ہے" میرے خیال سے حکومت کا یہ جملہ غلط اور غیر منصفانہ ہے، سوال یہ ہے کہ اسے اتنے سالوں تک بے حیائی پروموٹ کرنے کے لیے اسے کیوں چھوڑ رکھا تھا؟ نسل نو کے پوری طرح تباہ ہونے کے بعد ہی حکومت کو  کیوں خیال آیا؟ ‏صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقدام ملک کے حق میں درست کہہ سکتے لیکن قوم کے حق میں حکومت کا مخلصانہ اقدام نہیں کہا جا سکتا.
خیر! ٹک ٹاک کے ساتھ مزید چینی اپلیکیشنز پر پابندی عائد ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹاک کو لے کر بھگوا آئی ٹی سیل مسلم طبقہ کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اس وقت نازیبا تبصرے اور مذاق بنا رہے ہیں،اس رویہ سے ایک تو یہ اندازہ ہوا کہ سب سے زیادہ ہماری قوم ٹک ٹاک پر برباد ہو رہی تھی، اور دوسرا یہ کہ ٹک ٹاک کی تئیں بی جے پی کی مسلم دشمنی مزید عیاں ہوگئی،
ایسے یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جن چینی اپلیکیشنز پر پابندی لگی ہے ٹک ٹاک (تیس کروڑ) سمیت اکثر بڑی ایپلیکیشن کے (انڈین) مالکان نے کورونا روک تھام کے لئے "پی ایم کیئر فنڈ" میں دل کھول کر کروڑوں روپے ڈونیٹ ( عطیہ) کیے. اب یہ مالکان کیا اقدام کرتے ہیں اور کس طرح آواز اٹھاتے ہیں یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا.
مفتی غلام رسول قاسمی
Gulamrasool939@gmail.com 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر