حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

فلاحی تنظیمیں حادثے کے بعد کام آتی ہیں

فلاحی تنظیموں سے حادثات کے بعد ہی امید لگائیں:
غلام رسول قاسمی
مسلمانوں کی اکثر تنظیمیں صرف فلاحی ہیں، اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کی ساری فلاحی تنظیمیں جان و مال کے نقصانات کے بعد ہی انسانی امداد کو پہنچتی ہیں، اسلیے ان سے زیادہ امید رکھنی کی ضرورت نہیں ہے، اس وقت ہمیں نئے سرے سے جانباز نوجوانوں کی نئی قیادت تشکیل دے کی ضرورت ہے، ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی اور ہو رہی ہے کہ فلاحی تنظیموں کے قائدین کو اپنا قائد سمجھ بیٹھے ہیں. اسی اپنی نادانی میں ہم گروپوں میں ان کے نمبرات کا اشتراک کر رہے ہیں تو کہیں انھیں گالیاں دے رہے ہیں، برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اپنی بے وقوفی کا ثبوت دے رہے ہیں. سن لیجیے! کسی بھی تنظیم اور اس کے رہنما اپنے تنظیم کے بنائے گئے اصول کے مطابق ہی کام انجام دیتے ہیں. لہذا تنظیموں کے قائدین ساری امت کے قائدین نہیں ہو سکتے. اگر ہم اس غلط فہمی میں ہیں تو ہماری بھول ہے. اس کے لیے سب بہترین لائحۂ عمل مولانا سجاد نعمانی صاحب والا فارمولا ہے کہ ہر محلہ کے نوجوانوں کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور انھیں آئین ہند سے روشناس کراتے ہوئے اپنی جان و مال کے حفاظت کے لیے Self defence کی تعلیم اور مشک کرائی جائے!
غ ر قاس
می

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر