حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

انڈیا ٹی وی کے خلاف کیس درج کیا جائے

*انڈیا ٹی وی پر کیس درج کیا جائے!* *اسی کے تناظر میں ہمارے لیے تین پیغامات:*

*مفتی غلام رسول قاسمی*


*بی جے پی اور آر ایس ایس کا* *ترجمان"انڈیا ٹی وی" نے "بھڑکاؤ مولانا" کے نام سے تمام مسالک کے مؤقر علماء کی وڈیوز کو غلط طریقے سے کاٹ چھانٹ کر ایک رپورٹ تیار کیا ہے تاکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر عوام کو علماء کرام سے بدظن کرائے، ان میں وہ علماء کرام بھی شامل ہیں جنھوں نے کبھی ہیٹ سپیچ کیے ہی نہیں اور بعض وہ بھی ہیں کہ جب وہ بات کرتے ہیں تو نرم لہجہ ہی استعمال کرتے ہیں لیکن فسطائی طاقتوں کو بہانہ چاہیے علماء کو بدنام کرکے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کے لیے، جبکہ آر ایس ایس کے کارکنوں اور بے جے پی کے ممبران کے ایک ایک بیانات ہیٹ سپیچ پر مبنی ہی نہیں بلکہ کئی ایک بھارتی آئین کے خلاف ہوتے ہیں، وہ نہیں دکھائیں گے کیونکہ ان کو مسلمانوں کے خلاف بولنے اور لکھنے پر رقمیں دی جاتی ہیں، خیر جو ہوا سو ہوا اس میں ہمارے لیے تین پیغامات ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے ، (١) مسلک سے اوپر اٹھ کر اب ہم سب متحد ہو جائیں کیونکہ متحد ہوں گے تو ہی بدل سکتے ہیں حالات !. (٢) وہ تمام علماء کرام جن کے خلاف انڈیا ٹی وی نے جعلی رپورٹ جاری کیا ہے، باہم ملکر ایک پریس کانفرنس بلائیں اور ساتھ ہی ساتھ انڈیا ٹی وی پر کیس درج کرائے!* *٣ جہاں کہیں بھی ہم بیان کریں ہمیں اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے بیانات کے دوران سب ہمارے ہم خیال نہیں ہوتے بہت سے غیر مسلم ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہوتی ہے جو خفیہ ایجنسیز اور پولیس کی مخبری کرنے والے ہوتے ہیں جن کا گزر اور بسر علماء کرام کے بیانات و نشت و برخاست کی مخبری کرنے پر ہی موقوف ہے اور انھیں اس کام کے لیے گرانقدر انعامات و رقمیں دی جاتی ہیں، کئی ایک مخبروں سے ہمارا خود سابقہ پڑا ہے. میرے بیانات میں بھی شریک ہوتے ہیں. اس لیے علماء کرام اور ملی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ جلسات و مؤتمرات اور جمعوں کے بیانات میں ایسے حرام کا کھانے والے کم ظرف مسلمان و غیر مسلم مخبروں سے محتاط رہیں! اللہ ہم سب کا حامی و ناصر!*
جن علماء کرام کے بیانات کو انڈیا ٹی وی کے ذریعہ غلط طور پر پیش کیا گیا ان کے اسماء یہ ہیں. 
مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی صاحب 
مفتی اسماعیل قاسمی صاحب مالیگاؤں
مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی صاحب صدر: مجلس احرار اسلام ہند
مفتی عمرین محفوظ رحمانی
مولانا ابو طالب رحمانی 
مفتی ہارون ندوی جلگاؤں 
مولانا قاری احمد علی گجرات 
مولانا جرجیس انصاری یوپی 
مولانا فاروق رضوی ناگپور
مولانا شہر یار رضا بہار 
مولانا نصیر الدین حیدر آباد وغیرھم
Gulamrasool939@gmail.com
مفتی غلام رسول قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر