حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

کرفیو زدہ علاقے والوں کی مدد کیسے کریں!

کرفیو زدہ علاقوں میں محصور لوگوں کی کس طرح ہم مدد کر سکتے ہیں؟ (ریڈ کراس/ہلال احمر)
مفتی غلام رسول قاسمی

اگر آپ جانتے ہوں کہ ایک جگہ ظلم ہو رہا ہے لیکن آپ اپنے ملکی قوانین و پابندی کی وجہ سے مظلوموں کی امداد کرنے سے قاصر ہیں، نیز آپ کو معلوم ہے کہ وہاں کی حکومت ظلم کر رہی ہے لیکن حکومت کے ہاتھوں الکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا کے بِک جانے کی وجہ دنیا اس ظلم و استبداد سے ناواقف ہے تو آپ یہ کام ضرور کریں!
خصوصاً بیرون ممالک میں رہنے والے مسلمان "ریڈ کراس" نامی تنظیم (جس کو اسلامی ممالک میں "ہلال احمر" کہتے ہیں) کو خورد و نوش کے پیکیج مثلاً دود کے ڈبے، زندگی بچانے والی ادویات، و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء  بھجوانا شروع کر دیں اور اس پر یہ لکھیں کہ یہ مثلاً "سیریا" کے کرفیو زدہ علاقوں میں بھجوا دیں!.
ریڈ کراس یا ہلال احمر ایسی پاور فُل تنظیم ہے کہ کسی بھی جگہ یا جہاں اس ملک کی میڈیا کو داخل کی اجازت نہ ہو اس تنطیم کو بلا روک ٹوک وہاں داخل ہونے کی اجازت ہے. اس سے دو فائدے ہوں گے ایک تو وہاں کی آرمی کو "لازماً" ریڈ کراس/ہلال نامی تنظیم کو داخلے کی اجازت دینا پڑے گی، دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اس ملک اور کرفیو زدہ علاقوں میں مقید لوگوں کے حالات دنیا پر عیاں ہوں گے نیز جب ریڈ کراس والے حالات بیان کریں گے تو پھر عالمی تنظیموں کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگی اسے فوجی زبان میں White propaganda کہتے ہیں.
اس تنطیم کی بنیاد جنگ زدہ علاقوں کے صرف زخمی فوجیوں کی راحت رسانی کے لیے رکھی گئی تھی پھر بعد میں توسیع ہوئی اب کرفیو زدہ اور جنگ زدہ ہر طرح کے علاقوں میں امداد و راحت رسانی کا کام انجام دیتی ہے، اس تنظیم کا لوگو(نشان) صلیب کی مانند ہے( یعنی سفید زمین پر لال صلیب) لیکن مسلم دنیا میں ریڈ کراس (صلیب) کو ہٹاکر چاند (ہلال احمر) رکھا گیا ہے(یعنی سفید زمین پر لال چاند، ہندو پاک میں بھی یہ تنظیم ہے، تقسیم ہندوستان میں یہ تنظیم بھی دو دھروں میں منقسم ہوگئی تھی. لیکن اب بھی فعال ہے اور ہمارا المیہ یہ ہے کہ کچھ کرنے اور اس تنطیم کو زحمت دینے کے بجائے صرف واویلا کرتے ہیں.
افادہ عام کے طور پر زیادہ سے زیادہ شئیر کریں!
یہ مضمون ایک انگریزی آرٹیکل سے تلخیص شدہ ہے) 
مفتی غلام رسول قاسمی
Gulamrasool939@gmail.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر