اشاعتیں

مئی, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

اعتکاف کے اندر سر میں تیل لگانا اور غسل کرنا

تصویر
سوال : کیا اعتکاف کی حالت میں سر میں تیل لگا سکتے ہیں ؟ نیز مسجد کے صحن میں اگر بارش ہو رہی ہو تو کیا نہا سکتے ہیں ؟ محمد زید جواب :١حالت اعتکاف میں تیل لگا سکتے ہیں. ٢معتکف کا غسل تبرید (ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرنے) کی اجازت نہیں ہے، اگرچہ تھوڑا وقت لگے، البتہ اگر قضائے حاجت کے لیے نکلے اور اسی ضمن میں کچھ لوٹے پانی اپنے بدن پر ڈال لے تو اس کی گنجائش ہوگی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند

حالت اعتکاف میں کھانا پکانا

تصویر
سوال :میں اپنے گھر میں اعتکاف کرنا چاہتی ہوں کیا میں حالت اعتکاف میں کھانا پکا سکتی ہوں کیونکہ میرے گھر میں میرے اور شوہر کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے. جواب : جی بالکل ! گھر کے اعتکاف میں کھانا پکایا جائے تو اس میں کوئ حرج نہیں. “اکلہ وشربہ ونومہ ومبابعہ فیہ, یعنی یفعل المعتکف ھذہ الأشیاء فی المسجد “ (البحرالرائق:530/2,النھرالفائق:47/2),مراقی الفلاح

ساس کو زکوۃ دینا

تصویر
سوال مفتی صاحب کیا بہو اپنے زیورات کی زکوۃ اپنی غریب ساس کو دے سکتی ہے؟؟ جواب عنایت فرمادیں تو نوازش ہوگی جواب : جی بالکل دے سکتی ہے ، شرعاً اس کی اجازت ہے واللہ اعلم بالصواب

افسوس کہ حرکت نہ رہی تجھ میں ہی ورنہ!

تصویر
افسوس کہ حرکت نہ رہی تجھ میں ہی ورنہ...!  مفتی غلام رسول قاسمی 8977684860  کیا کہا؟ کانگریس ہار گئی اور بی جے پی پھر سے بازی لے گئی۔۔؟ تو کیا ہوا؟ اگر کانگریس ہی جیت جاتی تو کونسی خلافت اسلامیہ قائم ہو جاتی تھی۔۔! مسلمانوں کے لیے دونوں ہی تو نقصان دہ ہیں، اور کیوں نہ ہو کہ خالق ارض و سماء کی جانب سے روئے زمین پر جس قوم کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس قوم نے عزت و وقار کی زندگی اور قیادت و سیادت کے بجائے اپنے لیے غلامی کو پسند کیا ہے، جس قوم کا ایک مؤثر طبقہ سیاست میں قدم رکھنے کو ہی گناہ عظیم سمجھتا ہو، جس قوم دوسرا اکثریتی طبقہ آزادی کے بعد سے ہی ذاتی طور پر سیاست میں حصہ لینے اور قیادت سنبھالنے کے بجائے کانگریس کی کاسہ لیسی کو پسند کیا ہو، جس قوم کا تیسرا طبقہ زمین پر خلافت علی منہج النبوۃ قائم کرنے اور میدان عمل میں آنے کے بجائے اول یوم صرف زبانی جمع خرچ کرتا آ رہا ہو، جس قوم کا چوتھا حصہ بغیر سیاسی شعور اور حکمت عملی و مستقبل میں پیش آمدہ مسائل اور انجام کی پرواہ کیے بنا رشوت لیکر  اپنے ہی مذہبی مسلمان امیدوار کے مقابل ہو جائے اور ہرانے و ووٹ کاٹنے کے لیے ...

روزہ رکھ کر دن بھر سونا

تصویر
سوال :حضرت اگر کوٸی شخص روزہ رکھ کر دن بھر سوتا رہے تو اسکے روزے کا کیا حکم ہے کیا ایسا دن بھر سونا درست ہے جواب : روزہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے. البتہ زیادہ سونے سے بدن میں طبی لحاظ سے کمزوری ہو سکتی ہے. واللہ اعلم بالصواب 

سونا چاندی پر زکات

تصویر
سوال! میرے پاس ٢ تولہ سونا اور ٢٠ تولہ چاندی ہے تو ان پر زکات کتنی بنےگی ذرا وضاحت فرما دیں جواب: دونوں کی قیمت اور جو دوسرا نقدی پیسہ ہو یا تجارت کا مال ہو ان تمام کی قیمت نکال کر اس قیمت میں سے ڈھائی فیصد زکوة  نکالیں! واللہ اعلم بالصواب 
تصویر
سوال : میری بہن رمضان کے مہینہ میں اپنے بچوں کو لیکر اپنے والد صاحب کے یہاں ہیں تو اب کیا ان بچوں کا صدقہ فطر والد کو دینا پڑے گا یا پھر سسرال والوں کو  جواب :نابالغ بچوں کا صدقہ فطر انکے والد پر ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

روزہ رکھنے کے لیے حیض کو روکنا کیسا ہے

تصویر
سوال : کوئی عورت حیض کو روکنے والی دوا کھا کر روزہ رکھے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے  جواب :اسکی گنجائش ہے بس حیض شروع ہونے سے پہلے دوا استعمال کر لیا جائے!  نوٹ اگر دوا استعمال کرنے سے دیگر بیماریوں کا امکان ہوں تو مناسب نہیں ہے   واللہ اعلم بالصواب

دربار میں حاضر ہے اک بندہ آوارہ

تصویر
کلام مفتی تقی عثمانی صاحب دربار میں حاضر ہے ۔۔۔ اک بندۂ آوارہ آج اپنی خطاؤں کا ۔۔۔ لادے ہوئے پشتارا سرگشتہ و درماندہ ۔۔۔ بے ہمت و ناکارہ وارفتہ و سرگرداں۔۔ بے مایہ و بے چارہ شیطاں کا ستم خوردہ ۔۔ اس نفس کا دکھیارا ہر سمت سے غفلت کا ۔۔۔ گھیرے ہوئے اندھیارا دربار میں حاضر ہے ۔۔۔ اک بندۂ آوارہ جذبات کی موجوں میں ۔۔۔ لفظوں کی زباں گم ہے عالم ہے تحیر کا ۔۔۔ یارائے بیاں گم ہے مضمون جو سوچا تھا ۔۔۔ کیا جانے کہاں گم ہے آنکھوں میں بھی اشکوں کا ۔۔۔ اب نام و نشاں گم ہے سینے میں سلگتا ہے ۔۔۔ رہ رہ کے اک انگارہ دربار میں حاضر ہے ۔۔۔ اک بندۂ آوارہ آیا ہوں ترے در پر ۔۔۔ خاموش نوا لے کر نیکی سے تہی دامن ۔۔۔ انبارِ خطا لے کر لیکن تری چوکھٹ سے ۔۔۔ امیدِ سخا لے کر اعمال کی ظلمت میں ۔۔۔ توبہ کی ضیا لے کر سینے میں تلاطم ہے ۔۔۔ دل شرم سے صدپارہ دربار میں حاضر ہے ۔۔۔ اک بندۂ آوارہ امید کا مرگز ہے ۔۔۔ رحمت سے بھرا گھر ہے اس گھر کا ہر اک ذرہ ۔۔۔ رشکِ مہ و اختر ہے محروم نہیں کوئی ۔۔۔ جس در سے یہ وہ در ہے جو اس کا بھکاری ہے ۔۔۔ قسمت کا سکندر ہے یہ نور کا قلزم ہے ۔۔۔ یہ امن ...

زانی کے بیٹے کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح

تصویر
سوال : باپ کی  سابقہ گرل فرینڈ (جس سے باپ زنا بھی کر چکا ہے) کیا اس کی بیٹی سے بیٹے کا نکاح جائز ہے ؟ جواب : زانی کے بیٹے کا نکاح مزنیہ کی بیٹی کے ساتھ کرنا جائز ہے۔زنا کی وجہ سے صرف زانی کے اصول وفروع مزنیہ پر اور مزنیہ کے اصول وفروع زانی پر حرام ہوتے ہیں"البحرالرائق" میں ہے: '' ویحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها''۔ (البحرالرائق (۱۷۹/۳) واللہ اعلم بالصواب 

کب کب جھوٹ بولنا جائز ہے

تصویر
سوال : سنا ہے تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے؟ کیا یہ درست بات ہے ؟ جواب :حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین مواقع پر جھوٹ کی اجازت دیتے تھے، ایک اس صورت میں جب دو مسلمان کے درمیان مصالحت مقصود ہو، دوسرے جنگ میں تاکہ دشمن کو دھوکہ دیا جا سکے، تیسرے شوہر بیوی کو یا بیوی شوہر کو خوش کرنے کے لیے (۱۱)۔ حدیث کا مقصود تین ہی صورتوں کا حصر نہیں بلکہ بقولِ امام غزالی اصل اہمیت مقصودکی ہے، وہ مقاصد جو شریعت کی نگاہ میں مطلوب اور پسندیدہ ہیں، اگر سچ اور جھوٹ دونوں ذریعہ سے حاصل کئے جا سکتے ہوں، تو جھوٹبولنا حرام ہے اور اگر جھوٹ بول کر ہی وہ مقصد حاصل ہو سکتا ہو تو اگر وہ مقصد مباح کے درجہ کا ہو تو جھوٹ بولنا بھی مباح ہو گا اور واجب کے درجہ کا ہو تو جھوٹ بولنا بھی واجب۔ امام غزالی رحمہ اللہ نے میمون بن مہران سے خوب نقل کیا ہے کہ بعض دفعہ جھوٹ سچ سے بہتر ہوتا ہے۔ مثلاً کوئی شخ...

زنانہ سے بات کرتے ہوئے اگر انزال ہوجائے!

تصویر
سوال :روزہ کی حالت میں کوئی اپنی بیوی سے فون پر بات کرے اور دوران گفتگو فون انزال ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ جواب : اگر اس موقعہ پر اپنے عضو تناسل کے ساتھ کوئی عمل نہیں کرتے ، یعنی: مشت زنی وغیرہ نہیں کرتے؛ بلکہ محض گفتگو کرتے ہوئے شہوت کی وجہ سے  خود بخود انزال(منی نکل جائے) ہو جائے تو اس صورت میں  روزہ نہیں ٹوٹتا. واللہ اعلم بالصواب 

روزہ کی حالت میں تیرنا (swimming) کرنا کیسا ہے

تصویر
سوال : روزہ کے حالت میں تیرنا درست ہے ؟ اور مونھ میں پانی جانے کا اندیشہ بھی ہے اس صورت میں تیر سکتے ہیں کیا؟ حسین شیخ جواب : احتیاط کرنا چاہیے۔ البتہ تیرنا تو درست ہے لیکن اگر حلق میں پانی جانے اندیشہ ہو تو نہ تیرنا ھی بہتر ہے نیز اگر تیرا اور پانی اندر نہیں گیا تو روزہ نہیں ٹوٹا۔ پانی اندر گیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔ واللہ اعلم بالصواب

سفراء مدارس ناآشنا لوگوں سے ہوشیار رہیں

تصویر
ایک سفیر کی زبانی دردناک کہانی اہل مدارس اور حصول تعاون کے لیے سفر کرنے والے احباب تحریر پر غور فرمائیں.....              ایک طالب خیر اور وقت کے مجاہد آپ بیتی سناتے ہیں : کہ چندے کے لیے بمبئی جانا ہوا، ممرا کے علاقے میں ایک جاننے والے کی آفس پر حاضری ہوئی، میرے پیچھے ایک صاحب کرتا پائجامہ ٹوپی کے ساتھ داخل ہوئے اور بیٹھ گئے؛..... میری بات چیت آفس کے مالک سے شروع ہوئی، وہ صاحب بھی بغور سننے لگے، آفس والے نے تکریم کی اور اپنی رسید بنوالی..... اتنے میں وہ آنے والے صاحب بولے : حافظ صاحب آپ کہاں سے تشریف لائے... ان سفیر صاحب نے اپنا تعارف کرایا، وہ کہنے لگے واہ بھائی میں بھی اسی علاقے کا ہوں..... اس کے بعد کئی سوال و جواب ہوئے..... (جبکہ اس کرتا پائجامہ والے کو نہ آفس والا جان پہچان رہا ہے اور نہ ہی سفیر محترم) اس شخص نے سوال کیا : آپ کہاں سے آئے، انھوں نے تعارف کرایا...  اس نے سوال کیا : آپ کون سی جماعت سے ہیں، سفیر صاحب نے کہا جماعت وماعت کیا بھائی...  اس نے کہا : ارے دیوبند سے ہیں یا سنی جماعت، انھوں نے کہا بھائی میں نے دیوبند سے پڑ...

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

تصویر
سوال :ایک مسئلہ کی طرف رہنمائی فرمائیں.....ایک شخص نے ماہ رمضان میں بیوی سے جماع کیا رات میں اور سو گیا..سحر کرنے کے بعد پھر سو گیا تو وہ شخص کب تک غسل کرسکتا ہے جس سے اسکا روزہ باقی رہے؟؟؟ یا وہ شخص سحر میں نہیں اٹھ سکا اور اسکی روزے کی نیت تھی کہ روزہ رکھوں گا تو کب تک وہ غسل کر سکتا ہے جس سے کہ اسکا روزہ باقی رہے؟؟ محمد سیف جواب:جس وقت بھی وہ نیند سے بیدار ھو اپنی سہولت کے اعتبار سے اسی وقت غسل کرسکتا ھے  ۔ فوری طور پر غسل کرنا ضروری نہیں ھے  ،  نہ یہ ضروری ھے کہ وہ سحری کھانے سے قبل ھی غسل کرے  ۔ البتہ نماز کا خیال رکھے  کہ قضاء نہ ھو   ،  اس لئے ضروری ھے کہ جلد از جلد غسل سے فارغ ھوکر طہارت حاصل کرلے  اور فرائض کی ادائے گی میں مشغول ھوجائے  ،  زیادہ دیر ناپاکی کی حالت میں گزارنا  بھی نحوست ھے  ۔ فقط واللہ تعالی اعلم

مرچی کی شباہت والا آم

تصویر
یہ جو آپ کے سامنے مرچی نظر آ رہی ہے یہ مرچی نہیں بلکہ آم ہے، ہندوستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنے بڑے آم نے ہوبہو مرچی کی شکل اختیار کیا ہے، ہندوستان کے آندھرا پردیش کے کڑپہ ضلع میں مَلّا ریڈی کے باغ کے اندر  قدرت خداوند کی عجیب خلقت والے اس آم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے.

بچوں کے ساتھ مساجد کے کم عقل نمازیوں کا رویۂ سیئہ

تصویر
بچوں کی تربیت میں مسجد کا کردار :- ========================== ایک مسجد میں عصر کی نماز سے فارغ ہوا تو موذن صاحب نے اعلان کیا :کہ "بچوں کو سنبھالیں ورنہ ان کو ہم سنبھالیں گے پھر بعد میں کوئی شکایت نہ کرے" !!! اس طرح کے واقعات اکثر مغربی یوپی کی مختلف مساجد میں دیکھنے کو ملتے ہیں، بلکہ عملاً بچوں کے ساتھ ہم لوگوں کا سلوک غیر اسلامی اور اخلاقی ہوتا ہے اس کی عزت نفس کو ٹھیس پہونچاءی جاتی ہے عموماً مساجد کی کمیٹی یا ذمہ داران مساجد کے سامنے بچوں کی تربیت کا نہ کوئی منصوبہ ہوتا ہے اور نہ کوئی خاکہ جس کی وجہ سے ہمارے بچے عموماً مساجد سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں،ہم ان امور پر بھی غور کریں کہ اس کی وجوہات کیا ہیں.  چھوٹا بچہ گھر میں جب امی اور ابو کو نمازپڑھتے ہوئے دیکھتا ہے تو اس کے دل میں بھی ویسا کرنے کی خواہش جنم لیتی ہے۔ وہ بغیر کہے مصلے کے ساتھ آکر کھڑا ہو جاتا ہے رکوع و سجود کی نقل اُتارتا ہے۔ بالکل سنجیدگی کے ساتھ ویسا ہی کرتا ہے جیسا وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔ پھر وہ اپنے ابو کو مسجد میں جاتے دیکھتا ہے۔ وہ بھی چاہتا ہے کہ میں بھی ان کے ساتھ وہاں جاؤں اور بغیر کہے وہ پیچھے ...

انکار تراویح پر غامدی اور غیر مقلدین کو مدلل جواب

تصویر
📗 جاوید احمد غامدی کے انکار تراویح کا ایک مدلل اور جامع تجزیہ نیز غیر مقلدین کی خود فریبی  ✏ فضیل احمد ناصری  ماہِ رمضان میں سرکش شیاطین اگرچہ قید کردیے جاتے ہیں، مگر چھوٹے شیاطین کی آزادی سلب نہیں کی جاتی ، جس کا نتیجہ یہ کہ بہت سے مسلمان اس عظیم مہینے میں بھی تراویح جیسی عبادت سے لذت آشنا نہیں رہتے -یہ چھوٹے شیاطین عام باطل طاقتوں کی شکل میں بھی ہیں , غیرمقلدین اور غامدی کی صورت میں بھی- اور سب مل کر دین و شریعت سے ناواقف مسلمانوں کا ایمان کمزور کرنے میں لگے ہیں، اللہ حفاظت فرماے-آئیے! اب اصل موضوع پر گفتگو ہوجاے- نماز تراویح کے سلسلے میں امت میں تین طرح کے گروہ پاے جاتے ہیں: 1 ........شیعہ .2....غیرمقلدین .....3......اہل سنت والجماعت ⚫ شیعہ کے نزدیک تراویح کا کوئی وجود نہیں- ان کے خیال میں نماز تراویح ایک من گھڑت نماز ہے- پاکستانی نرمل بابا (جاوید احمد غامدی) کا نظریہ بھی اس باب میں شیعہ کی ہم نوائی میں ہے - ⚫ غیرمقلدین لفظ تراویح کے تو قائل ہیں لیکن ان کے نزدیک تراویح کی رکعتیں آٹھ ہی ہیں، نہ کہ بیس- (سچ کہیے تو غیرمقلدین بھی تراویح کے قائل نہیں- عوام کے ر...

رمضان اور چندے میں مصروف علماء کرام

تصویر
رمضان اور چندے میں مصروف علما ✏ _فضیل احمد ناصری_ دنیا کا معاشی نظام چندے پر ٹکا ہوا ہے، کوئی حکومت ہو، کوئی تنظیم ہو، کوئی سرکاری ادارہ یا دینی تعلیم گاہ ہو، اس کی روحِ رواں یہی چندہ ہے- یہ علٰحدہ بات ہے کہ عنوانات الگ الگ ہیں، مگر مآل اور انجام سب کا ایک ہی ہے، حکومت اسی چندے کو ٹیکس کا نام دیتی ہے، کہیں اسی چندے پر "دان "کا اطلاق ہوتا ہے، کوئی اسی چندے کو "ڈونیشن "کہہ دیتا ہے، تو کوئی سیدھے سادے لفظ میں اس معاونتی پیش کش کو "چندے "ہی سے تعبیر کر دیتا ہے: وللناس فیما یعشقون مذاھب- شاعر نے کہا تھا: مانگنے والا گدا ہے، صدقہ مانگے یا خراج کوئی مانے یا نہ مانے، میر و سلطاں سب گدا *چندہ اور دینی ادارہ* انسانی آبادی کے دیگر شعبوں کی طرح ایک شعبہ "دینی ادارہ "بھی ہے- ظاہر ہے کہ اس کی بنیاد بھی اسی معاونتی نظام پر ہے، دینی خدمات کے لیے "چندے "کا موجودہ نظام بھی دورِ رسالت سے مستفاد ہے- آپ ﷺ نے متعدد مواقع پر مسلمانوں کی گاڑھی کمائی کا ایک حصہ بطور چندہ مانگا ہے، حضرت عمر اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما کا وہ واقعہ تو یاد ہی ہوگا،...

ہوائی جہاز کے عملے بھی موجودہ حکومت سے پریشان ہیں

تصویر
مفتی اشرف عباس استاذ دارالعلوم دیوبند گزشتہ کئی سالوں کی طرح میں آج بھی 4 مئی 2019 کی صبح کو بعض افریقی ممالک کے سفر کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچا تو ایمیگریشن آفیسر  میرے پاسپورٹ پر ایک دوست پڑوسی ملک کا ویزا دیکھ کر مجھے اندر افسر اعلیٰ کے پاس لے گیا،جس نے مجھ سے معمول کے چند سوالات کیے،جس کے جوابات دیئے گئے۔افسر اعلیٰ نے آخری سوال کیا کہ آپ ٹیچر ہیں تو آخر ان ملکوں میں جاتے کیوں ہیں؟ میری فلائٹ کا وقت قریب تھا اس لیے جلد اس سلسلے کو ختم کرنے  کی کوشش میں واضح لفظوں میں کہا کہ میں دارالعلوم دیوبند میں پڑھا تا ہوں،اور دنیا بھر کے لوگ جو دین اسلام اور اس کی تعلیمات امن و انصاف میں یقین رکھتے ہیں،وہ دارالعلوم دیوبند سے محبت کرتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کرتے ہیں۔جیسے ہی میں نے دارالعلوم کا نام لیا افسر اعلیٰ نے کہا اب ہمیں کچھ نہیں پوچھنا ہے۔لیکن میں نے زور سے دارالعلوم کا نام لیا تھا اس لیے دوسری میز پر اپنے کام میں مصروف ایک اور افسر نے وہیں سے کہا: آپ دارالعلوم دیوبند میں پڑھا تے ہیں ذرا ہمیں بھی گیان دیجیے۔ میں نے سوچا شاید وہ اسلام کے متعلق...