اشاعتیں

جون, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

ٹاک پر پابندی درست ہے ملک کے حق میں لیکن قوم کے حق میں حکومت مخلص نہیں:

تصویر
ٹک ٹاک پر پابندی درست ہے ملک کے حق میں لیکن قوم کے حق میں حکومت مخلص نہیں: : https://twitter.com/Gulamrasool939?s=09 مفتی غلام رسول قاسمی ٹک ٹاک پر یہ دوسری مرتبہ پابندی لگی ہے، نیت تھی کہ جب بھی بین ہوگا دوگانہ شکرانے کی پڑھوں گا، دشمن ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی ادنی کوشش ہے، لیکن اس( ٹک ٹاک) حیا سوز ایپ کے متعلق حکومت کا یہ کہنا کہ "تہذیبی اقدار کے منافی اور ہماری ثقافت کے خلاف ہے اس لیے بند کیا ہے" میرے خیال سے حکومت کا یہ جملہ غلط اور غیر منصفانہ ہے، سوال یہ ہے کہ اسے اتنے سالوں تک بے حیائی پروموٹ کرنے کے لیے اسے کیوں چھوڑ رکھا تھا؟ نسل نو کے پوری طرح تباہ ہونے کے بعد ہی حکومت کو  کیوں خیال آیا؟ ‏صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقدام ملک کے حق میں درست کہہ سکتے لیکن قوم کے حق میں حکومت کا مخلصانہ اقدام نہیں کہا جا سکتا. خیر! ٹک ٹاک کے ساتھ مزید چینی اپلیکیشنز پر پابندی عائد ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹاک کو لے کر بھگوا آئی ٹی سیل مسلم طبقہ کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اس وقت نازیبا تبصرے اور مذاق بنا رہے ہیں،اس رویہ سے ایک تو یہ اندازہ ہوا کہ سب سے زیادہ ہماری قوم ٹک ٹاک پر برباد ہو رہی تھی، ...

میڈیا ہاؤس (نیوز ٹی وی چینل) اور مسلم یوٹیوب‏رز کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت

تصویر
مفتی غلام رسول قاسمی  بھارت میں ملکی سطح پر اپنا ایک بھی نیوز چینل نہیں ہے، آج ننانوے فیصد مسلمانوں کی خواہش ہے کہ کاش ہمارا بھی کوئی نیوز چینل ہوتا، اسی سلسلے میں ہمارے بصیرت آن لائن (بصیرت میڈیا گروپ) کے رفقاء کی کچھ دن قبل میٹنگ ہوئی جس میں شمس سیفی صاحب(جو کئی ٹی وی چینلز میں خدمات انجام دے چکے ہیں) مہمان خصوصی تھے نے کہا کہ اپنا نیوز چینل قائم کرنے کے لیے کم از کم پندرہ سے بیس کروڑ روپے لگیں گے.  اور میرے خیال سے امت مسلمہ ہندیہ کے لیے یہ ناممکن بھی نہیں ہے، صرف اس لاک ڈاؤن کے عرصے میں مسلمانوں نے کھربوں روپوں سے زیادہ خدمت خلق میں صرف کر دئیے ہیں جو کہ قابل رشک عمل ہے ، نیز  مولانا بدر الدین اجمل صاحب مدظلہ  جیسے مخلص اور سخی کے پیکر کچھ اور حضرات اگر آگے آجائیں تو یہ کام جلد شروع ہو سکتا ہے، یا تمام مسلم تنظمیں متحد ہو کر آگے بڑھیں تو نہایت آسانی سے یہ عمل پایۂ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے، لیکن اس کام میں وقت لگ سکتا ہے جب تک کے لیے کیوں نہ درج ذیل باتوں پر عمل کیا جائے!  وہ یہ ہے کہ ‏اس وقت ہر دس میں سے پانچ (بشمول عوام و خواص) مسلمان یوٹیوب پر چینل بنا کر...

ٹی وی ڈیبیٹ میں جانے والے مسلم بہروپیوں کا کوئی حل کیجیے

تصویر
امیش دیوگن سے زیادہ ‏ان بہروپیوں کا حل تلاش کریں! یہ خوشی کی بات ہے کہ امیش دیوگن کے خلاف ملک بھر میں ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، اور گودی میڈیا کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں، لیکن امیش دیوگن جیسے بکاؤ صحافیوں اور آر ایس ایس کے مشن کو ٹی وی ڈیبیٹ میں جاکر تقویت دینے والے ان نام نہاد داڑھی کرتا ٹوپی زیب تن کیے مولوی نما( جو علماء ہے ہی نہیں بلکہ علماء کا لباس پہنے قوم کے غدار ہیں) بہروپیوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ اس کا حل جلد تلاش کرنا ہوگا!. امید کہ ہمارے دینی و ملی قائدین ان بہروپیوں کے بارے میں بھی جلد کوئی لائحہ عمل طے کریں گے! مفتی غلام رسول قاسمی

جمعیۃ علماء ہند کو سیاست میں دوبارہ اترنے کا اعلان کر دینا چاہیے

تصویر
جمعیۃ علماء ہند کو دوبارہ سیاست میں اترنے کا اعلان کرینا چاہیے  (عاجزانہ درخواست)  مفتی غلام رسول جمعیۃ علماء ہند کا آزادی میں روشن ترین باب ہے، اسکے قائدین نے ملک کی حریت میں ہر اول دستہ کا رول ادا کیا تھا، بعد آزادی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنی سرگرم سیاسی قیادت سے کنارہ کشی کرکے دینی و رفاہی میدان اختیار کرلی تھی، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، وہ وجوہات اب مانع نہیں ہے، اس وقت حالات کا تقاضا یہی ہے کہ جمعیۃ علماء ہند باضابطہ سیاست میں اترنے کا دوبارہ اعلان کر دے!‏ اور یہ اس معنی کر بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ جمعیۃ علماء ہند وہ واحد مسلمانوں کی ایسی تنظیم ہے جس کا نٹورک دیگر تنظیموں کے مقابلے اب بھی سب سے بڑا ہے، ملک کی ہر ریاست، ریاست کے ہر اضلاع اور اضلاع کے ہر کونے میں اسکے ممبران اول یوم سے مسلسل مسلمانوں کے مذہبی و رفاہی کام پوری پامردی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں. امید ہے کہ ذمہ دوران جمعیۃ علماء ہند اس پر غور فرمائیں گے! مفتی غلام رسول قاسمی https://twitter.com/gulamrasool939/status/1271882131115925504?s=19 Gulamrasool939@gmail.com

خلیفہ عمر بن عبدالعزیزؒ ہم شرمندہ ہیں

تصویر
خلیفہ سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ ہم شرمندہ ہیں : بشار الاسد جو نصیری فرقہ سے تعلق رکھتا ہے احادیث مبارکہ میں آپﷺ نے جس ملعون مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے قاتل کے تعلق سے اشارہ فرمایا تھا کہ آٹھ حروف پر مبنی نام ہوگا اور اس کا نام باپ کے نام کے مثل ہوگا، اسی ظالم کتے پر وہ احادیث ثابت ہو رہی ہیں، ایک ملین سے زائد شامی سنی مسلمانوں کا قاتل کئی سالوں سے روس کے ساتھ مل کر شام میں بدمعاشی کر رہا ہے، دو چار تصویریں ادھر سے آئی ہیں جس میں شامی مسلم بچے ہیں جنھیں کئی مہینوں سے ظالم بشار قید کر رکھا تھا، چار روز قبل سب کو چاقو سے ذبح کروا دیا، میرے اللہ رحم فرما! نیز بروز جمعرات کی خبر ہے کہ خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ جو خلفائے راشدین کے بعد وہ واحد شخص ہیں جن کی مسلمانان عالم سب سے زیادہ تکریم اور عزت کرتے ہیں، شام میں بشارالاسد رجیم کے پالتو کتوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی آرام گاہ(مزار) کو نذرآتش کر دیا ہے، ان کے اجسام کی بے حرمتی کی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم امت مسلمہ پر سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے احسانات نہیں ہیں؟ پھر کیوں مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہیں؟ ...

نئی نسل کی زیادہ تر تباہی کا مجموعہ

تصویر
‏ٹک ٹاک اور فیسبک: سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے میں دو جگہوں پر خصوصاً ہماری نئی نسل اور نوجوان طبقہ تباہ و برباد ہو رہا ہے، ایک ٹک ٹاک جہاں قوم کے بیٹوں کا پوچھنا ہی کیا بیٹیاں بھی مجرا کے ذریعے اپنوں کے ساتھ غیروں کو  آسودہ کر رہی ہیں، دوسرا فیس بک جہاں پڑھا لکھا طبقہ آپسی تنازعات میں گھر کر غیر ضروری موضوعات میں (جن موضوعات کا فی الحال دور دور تک تعلق نہیں) پڑ کر اپنی صلاحیتیں تباہ کر رہا ہے. غلام رسول قاسمی

اخلاق حمیدہ

تصویر
‏نبیﷺ کے اخلاق حمیدہ کی تعریف جس طرح اللہ نے کی ہے ویسی کسی اور کی نہیں کی، بزرگوں کا قول ہے کہ خوش خلق انسان خود مشقت اٹھاتا ہے لیکن دوسروں کو آرام پہنچاتا ہے، اپنے آپ کو حقیر جانتا ہے پَر دیگر کو بڑا خیال کرتا ہے جہاں تک ہو سکے اسے اختیار کیا جائے کہ یہ دنیا و آخرت میں باعث فلاح ہے. https://twitter.com/gulamrasool939?s=09