اشاعتیں

مارچ, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

کرونا وائرس اور شرعی نقطہ نظر

تصویر
کرونا وائرس اور شرعی نقطۂ نظر فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری وترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں ایک اہم نعمت صحت وتندرستی ہے؛ البتہ دنیا وآخرت کی نعمتوں میں بنیادی فرق فنا وبقاء کا ہے، آخرت میں جن لوگوں کو جنت میں جگہ ملے گی، اور بے شمار نعمتیں ان کے لئے مہیا کی جائیں گی، وہ ہمیشہ ہمیش باقی رہیں گی، دنیا کی نعمتیں فانی اور ناپائیدار ہیں، یا تو نعمت سے فائدہ اُٹھانے والا موجود رہتا ہے اور نعمت اس سے چھین لی جاتی ہے، یا نعمت باقی رہتی ہے اور انسان خود اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے، صحت بھی ایسی ہی نعمتوں میں ہے، کوئی مخلوق نہیں جو بیماری سے دوچار نہ ہو، انسان وجاندار ہی نہیں ، بے جان چیزوں میں بھی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور اس کے اثرات ظاہر ہوتے ہیںویہ بیماریاں بنیادی طور پر دوطرح کی ہوتی ہیں: ایک وہ ہے جن میں پھیلاؤ نہیں ہوتا، دوسری : وہ جن میں پھیلاؤ ہوتا ہے؛ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجذوم کے بارے میں فرمایا: اس سے اس طرح بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو: فرّ من المجذوم کما تفر من الأسد ...

فلاحی تنظیمیں حادثے کے بعد کام آتی ہیں

تصویر
فلاحی تنظیموں سے حادثات کے بعد ہی امید لگائیں: غلام رسول قاسمی مسلمانوں کی اکثر تنظیمیں صرف فلاحی ہیں، اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کی ساری فلاحی تنظیمیں جان و مال کے نقصانات کے بعد ہی انسانی امداد کو پہنچتی ہیں، اسلیے ان سے زیادہ امید رکھنی کی ضرورت نہیں ہے، اس وقت ہمیں نئے سرے سے جانباز نوجوانوں کی نئی قیادت تشکیل دے کی ضرورت ہے، ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی اور ہو رہی ہے کہ فلاحی تنظیموں کے قائدین کو اپنا قائد سمجھ بیٹھے ہیں. اسی اپنی نادانی میں ہم گروپوں میں ان کے نمبرات کا اشتراک کر رہے ہیں تو کہیں انھیں گالیاں دے رہے ہیں، برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اپنی بے وقوفی کا ثبوت دے رہے ہیں. سن لیجیے! کسی بھی تنظیم اور اس کے رہنما اپنے تنظیم کے بنائے گئے اصول کے مطابق ہی کام انجام دیتے ہیں. لہذا تنظیموں کے قائدین ساری امت کے قائدین نہیں ہو سکتے. اگر ہم اس غلط فہمی میں ہیں تو ہماری بھول ہے. اس کے لیے سب بہترین لائحۂ عمل مولانا سجاد نعمانی صاحب والا فارمولا ہے کہ ہر محلہ کے نوجوانوں کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور انھیں آئین ہند سے روشناس کراتے ہوئے اپنی جان و مال کے حفاظت کے لیے Self def...

انڈیا ٹی وی کے خلاف کیس درج کیا جائے

تصویر
*انڈیا ٹی وی پر کیس درج کیا جائے!* *اسی کے تناظر میں ہمارے لیے تین پیغامات:* *مفتی غلام رسول قاسمی* *بی جے پی اور آر ایس ایس کا* *ترجمان"انڈیا ٹی وی" نے "بھڑکاؤ مولانا" کے نام سے تمام مسالک کے مؤقر علماء کی وڈیوز کو غلط طریقے سے کاٹ چھانٹ کر ایک رپورٹ تیار کیا ہے تاکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر عوام کو علماء کرام سے بدظن کرائے، ان میں وہ علماء کرام بھی شامل ہیں جنھوں نے کبھی ہیٹ سپیچ کیے ہی نہیں اور بعض وہ بھی ہیں کہ جب وہ بات کرتے ہیں تو نرم لہجہ ہی استعمال کرتے ہیں لیکن فسطائی طاقتوں کو بہانہ چاہیے علماء کو بدنام کرکے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے کے لیے، جبکہ آر ایس ایس کے کارکنوں اور بے جے پی کے ممبران کے ایک ایک بیانات ہیٹ سپیچ پر مبنی ہی نہیں بلکہ کئی ایک بھارتی آئین کے خلاف ہوتے ہیں، وہ نہیں دکھائیں گے کیونکہ ان کو مسلمانوں کے خلاف بولنے اور لکھنے پر رقمیں دی جاتی ہیں، خیر جو ہوا سو ہوا اس میں ہمارے لیے تین پیغامات ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے ، (١) مسلک سے اوپر اٹھ کر اب ہم سب متحد ہو جائیں کیونکہ متحد ہوں گے تو ہی بدل سکتے ہیں حالات !. (٢) و...

١٠ مارچ یوم ولادت مولانا عبیداللہ سندھیؒ

تصویر
10/مارچ، حضرت سندھی رح کا یوم ولادت۔ ✒انس بجنوری        آج ایک عبقری متکلم،مشہور مجاہد آزادی،حضرت شیخ الہند کے معتمد خاص،فکر ولی اللہی کے سب سے بڑے ترجمان،جید عالم، باکمال مفسر،امام انقلاب حضرت مولانا عبیداللہ صاحب سندھی کا یوم ولادت ہے،عبید اللہ سندھی اسلامیان ہند کی گذشتہ تاریخ کا ایک بے باک اور نڈر رہنما ہے،جرآت و پامردی کا پیکر، عزیمت و استقلال کا پہاڑ،انقلابات و فن عروج و زوال کا امام اور فکر و نظر کی گہرائی کا عظیم باب ہے۔۔۔دارالعلوم دیوبند اپنی زریں تاریخ کے دوسرے عہد سے گذر رہا تھا کہ باب الاسلام سرزمین سندھ کے آغوش میں یہ نوجوان کلمہ پڑھ کر اسلام کا حلقہ بگوش ہوا،مبادیات سے واقف ہوکر دارالعلوم دیوبند پہونچا اور شیخ الہند کے آتشی نفس نے پہلے سے جمع شدہ خس و خاشاک میں آگ لگادی،اپنی غیر معمولی ذکاوت و ذہانت اور بے پناہ صلاحتیوں کی بنا پر اس درس گاہ کا ایک فاضل جلیل کہلایا، اس نوجوان کا دماغ بڑا اسکیم ساز اور انقلابی تھا،ریشمی رومال تحریک میں زیادہ تر عملی اقدامات آپ ہی کے رہین منت ہے۔۔۔۔تحریک ریشمی رومال کے علاوہ اور کئی تحریکات اسی مفکر کے گرد گھومتی ہے۔...

اس ملک میں سب سے بڑا جھوٹ یہ بولا گیا کہ یہاں کی اکثریت ہندو ہے

تصویر
اس ملک میں سب سے بڑا جھوٹ یہ بولا گیا کہ یہاں کی اکثریت ہندو ہے. پونے کے اعظم کیمپس گراؤنڈ و دیگر جگہوں پر میں مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کا خطاب: (رپورٹ غلام رسول قاسمی، سب ایڈیٹر بصيرت آن لائن )  ملک میں سی اے اے اور این پی آر کے خلاف زور و شور سے تحریک جاری ہے، کالے قانون کے خلاف عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے، اس تحریک میں رہنمائی کردار ادا کرنے والے علماء کرام میں مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی صاحب سرفہرست ہیں، جب سے یہ قانون بنا ہے تب سے پورے ملک میں پوری تندہی کے ساتھ بیداری مہم چلا رہے ہیں، اسی مناسبت سے مولانا محترم پونہ کے تین روزہ دورے پر ہیں، کل رات دیر گئے مولانا نے اعظم کیمپس، پنمپری، اور کونڈوا میں علماء و عوام الناس کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے قرآن کی روشنی میں فرمایا کہ بسا اوقات جس چیز کو ہم برا سمجھ رہے ہوتے ہیں اللہ سبحانہ وتعالی کی منشاء اور فیصلے کے مطابق اس میں ہمارے لیے خیر ہوتی ہے، یہ کالا قانون بیشک برا ہے لیکن اللہ سبحانہ وتعالی ایسی خیر اس میں پیدا کی ہے کہ اس کے نتیجے میں مسلمان جوکہ اپنے مسلکی اختلافات کی وجہ س...