حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

عرب ممالک کا چاند پر اختلاف

*عرب ممالک کا چاند میں ہوا ختلاف*

مفتی غ ر قاسمی

مالکم تستعجلون؟

لیجیے

سعودی عرب  اور  فلسطین و اردن وغیرہ کے  چاند کا طرفہ تماشا 
مسجد اقصٰی میں تراویح اور مسجد حرام میں عید کا اعلان

فلسطینی کہہ رہے ہیں لقد منحنا اللہ سبحانہ و تعالیٰ یوما اضافی للمغفرۃ. کیونکہ ہم نے چاند نہیں دیکھا اور جہاں عید کا اعلان ہوا انھوں نے ماہر فلکیات (جنکے خیالات و تحقیقات ظنی ہوتے ہیں! پر بھروسہ کر لیا ہے. 

اسی لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار(روزہ ختم کر کے عید) کرو!
ایک بات یاد رکھیں کہ جو لوگ سعودی سعودی کی تسبیح پڑھتے ہیں  اور کہتے ہیں کہ ہمیں سعودی عرب کو فالو کرنا چاہیے ان سے عرض ہے کہ سعودی عرب ہو یا مکہ و مدینہ کی سرزمین مقدس یا وہاں کے ریائشی عوام ہمارے لیے  یہ سب  دلیل نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے دلیل ہے قرآن و حدیث. کئی بار ایسا ہوا کہ  سعودی حکومت نے   سہولت کے حساب سے اپنی مرضی کے مطابق یا ماہر فلکیات کے بنائے ہوئے سالانہ کلینڈر کے مطابق عیدین و ایام حج کا اعلان کرتے پائے گئے جس کا رد وہاں کے کئی علماء نے سختی کے ساتھ کر چکے ہیں، امسال(2019) بھی ایسا ہی ہوا ہے سعودی حکومت نے بادشاہی فرمان جاری کرتے ہوئے چاند ہونے کا اعلان کردیا ہے جبکہ عوام کہہ رہے ہیں کہ ہم سے کسی نے چاند دیکھا ہی نہیں ہے  البتہ بادشاہ کا حکم ہے تو ہم عید کر لیتے ہیں، وہیں ادرن فلسطین و دیگر عرب ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان ہوا ہے رات تراویح ہوئی نیز آج بروز منگل کا روزہ ہے  دوسری طرف یو اے ای میں جنھوں نے چاند پر اعتماد کیا ہے انھوں نے آج رات اپنی مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا اور دن کا روزہ بھی رکھ رہے ہیں اور یو اے ای کی آدھی عوام جو سعودی حکومت کے اعلان کا اعتبار کیا ہے وہ تراویح نہ پڑھتے ہوئے اور سعودی فرمان کی اتباع کرتے عید الفطر منا رہے ہیں. سعودیہ بحرین کویت قطر عراق، یو اے ای اور  مصر (سب سب ممالک عموماً ماہرین فلکیات پر اعتماد کرتے ہیں) کو چھوڑ کر تمام عرب ممالک میں آج تیس رمضان ہے. پانچ جون کو عیدالفطر ہوگی. 
اس معنی کر ہمیں مذکورہ حدیث پر عمل کرتے ہوئے اپنے ملک کے چاند کو  معتبر اور اسی پر اعتماد کرنا ہمارے لیے احسن و ضروری ہے. 
مفتی غلام رسول قاسمی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر