حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

ایک مسئلہ درپیش ہے کہ
ایک عورت ہے اس کا شوہر اس سے بے وجہ خفا رہتا ہے جبکہ اس عورت کے دل میں اپنے شوہر کی محبت بہت زیادہ ہے کوشش کرتی ہے کہ میرا شوہر ہم سب خوش ہو جائے پر وہ کہتا ہے میں تم سے کبھی خوش نہیں رہوں گا

مسئلہ معلوم یہ کرنا ہے کہ وہ عورت نماز پڑھتی ہے تو وہ شوہر کہتا ہے کہ تمہاری نماز قبول ہوگی نہ روزہ ، نہ تمہاری کوئی عبادت قبول ہوگی۔
 اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے مفصل جواب ارسال فرماکر بے انتہا شکریہ ادا کرنے کا موقع عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی
#بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم
#الجواب_وباللہ__التوفیق
 جب عورت کی طرف سے کچھ بات نہیں ہے، تو نماز وغیرہ سب قبول ہوگی، شوہر کو پیار و محبت سے سمجھاتی رہے بس ۔
#واللہ_تعالی_اعلم_بالصواب

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

سوانح مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی

مال اور عہدہ کی چاہت

رات میں جماع کیا لیکن غسل نہیں کیا تو کوئی حرج ہے کیا

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر