اشاعتیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

مولانا سید جلال الدین عمری کا سانحہ ارتحال

تصویر
مولانا سید جلال الدین عمری کا سانحہ ارتحال: ملک و ملت کے لیے عظیم خسارہ  ‏مولانا سید جلال الدین عمری (نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و سابق صدر جماعت اسلامی ہند) کی رحلت مسلمانان ہند کا اجتماعی نقصان ہے، آپؒ کی وفات  ملت ہندیہ کے لئے ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی مستقبل قریب میں ناممکن ہے، ملک و ملت کیلئے آپکی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی. اللہ الحی القيوم مولانا کی دینی، ملی و دعوتی خدمات کو اپنی رضا و فلاح آخرت کا ذریعہ بنائے انکی کوتاہیوں سے عفو و درگر کا معاملہ فرمائے آمین یا رب العالمین مفتی غلام رسول قاسمی 

فسق یزید اہل سنت کا عقیدہ ہے؟

تصویر
، مرکز البحوث الإسلامية میں فسق یزید پہ جاری بحث کی تفصیلی روئیداد اور اس کا تجزیہ "مرکز البحوث الإسلامية"  میں فسق یزید پہ جاری بحث کی تفصیلی روئیداد اور اس کا تجزیہ  ------------------------------- بقلم: مفتی شکیل منصور القاسمی -------------------------------- ماہ محرم آتے ہی چند سالوں سے ہمارے واٹس ایپ حلقے "مرکزالبحوث" میں فسق یزید پہ خواہی نخواہی بحثوں کا طویل سلسلہ چل پڑتا ہے، کئی سال سے یہ معمول چلا آرہا ہے، لیکن بحث بغیر نتیجہ و فیصلہ ہی ختم ہوجاتی تھی، سال رواں بھی یہ بحث ایک فاضل رکن کی ایک مشترک تحریر کے باعث جلقے میں دبے پاؤں در آئی، پھر کیا تھا؟ فضلائے حلقہ کی طرف سے اس بابت علمی تحقیق، تعلیق، تبصرے وتجزیئے کی گہرافشانی شروع ہوگئی۔  ایک طرف فاضل نوجواں ابوحنظلہ مولانا عبدالاحد صاحب قاسمی زید مجدہ تھے جن کا موقف تھا کہ فسق یزید پہ علماء متقدمین ومتاخرین کا اجماع و اتفاق ہے، اس ذیل میں انہوں نے حضرت الاستاذ مفتی حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی مدظلہ العالی کی کتاب "محرم" کے جواب میں مولانا نسیم احمد صاحب غازی بجنوری رحمہ اللہ کی تالیف کردہ...

وطن پرستی میں تم کفر کے دہانے پر پہنچ گئے، تمھیں خبر ہے؟

تصویر
.  وطن پرستی میں تم کفر کے دہانے پر پہنچ گئے، تمھیں خبر ہے؟ بعض جگہ حب الوطنی کا ایسا بھوت سوار دیکھنے میں آیا کہ کچھ بھی اوٹ پٹانگ نظم میں بکے گئے، جیسے ایک نے پڑھا "وطن کی مٹی کو ہم ناپاک نہیں کرتے" پتہ نہیں یہ  بندہ بطن خالی(پاخانہ) کرنے کہاں جاتا ہوگا؟ ایک دینی ادارہ میں ایک ایسی نظم پڑھی گئی کہ "وطن جان و ایمان سے افضل ہے" اسی طرح وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے" کے کفریہ نعرے لگائے گئے، سن کر بہت افسوس ہوا اور دل یہی کہہ رہا تھا کہ بچوں کو جانے انجانے میں کہیں اسلام کے نام پر کافر تو نہیں بنایا جا رہا ہے. ایسے کفریہ کلمات دینی ادارہ میں لگایا جانا بے حد قلق اور افسوس ناک بات ہے. مفتی غلام رسول قاسمی

ساورکر فریڈم فائٹر تھا؟ شاہین گروپ سے عمداً یہ غلطی سرزد ہوئی یا سہواً؟

تصویر
ساورکر فریڈم فائٹر تھا؟ شاہین گروپ سے عمداً یہ غلطی سرزد ہوئی یا سہواً؟ مفتی غلام رسول قاسمی شاہین گروپ والوں کو آخر کیا ہوگیا ہے؟ شاہین گروپ نے آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت "فریڈم فائٹر" سیریز کا آغاز کیا ہے، ان قسط وار ویڈیوز میں ایک ویڈیو انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے ساورکر کو بھی مجاہدین آزادی میں شامل کیا ہے، کیا مجبوری ہو سکتی ہے؟ اتنا بڑا مسلم تعلیمی ادارہ جو ہزاروں مسلم لڑکے لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے اس کی انتظامیہ انپڑھ تو نہیں ہے پھر یہ چوک کیسے سرزد ہوئی؟ ، اس کے پیچھے کیا راز ہے شاہین گروپ کی انتظامیہ کو وضاحت کرنا چاہیے! اگرچہ شاہین گروپ کے یوٹیوب چینل پر مسلمانوں کی جانب سے مسلسل مخالفت والے تبصرے آنے کی وجہ سے ویڈیو جو پبلک تھا پرائیویٹ کر دیا گیا ہے لیکن اس سے ہزاروں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر انھیں صفائی دینے کی ضرورت ہے. مفتی غلام رسول قاسمی

شکوہ کرنے والے آگے آئیں

تصویر
شکوہ کرنے والے آگے آئیں: غلام رسول قاسمی جن کو شکوہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہے، جدید ٹیکنالوجی سے اسے بیر ہے وہ اپنے شکوے کو دور کرلے! ہاں دارالعلوم دیوبند یہ نہیں چاہتا کہ آپ کی تعلیم میں خارجی چیزوں کی ایسی لت لگے کہ آپ کی تعلیم پر اثر پڑے، آپ قبل از وقت مادی چیزوں کی فکر میں لگ جائیں، ابھی والدین کا سایہ ہے آپ پہ اور اگر غریب ہیں تو دارالعلوم خود وظیفے دیتا ہے تاکہ پوری تندہی کے ساتھ آپ تعلیمی مشن کو جاری رکھے رہیں، ورنہ دارالعلوم اور دارالعلوم کی انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی کی افادیت کو آپ سے زیادہ جانتی اور سمجھتی ہے، دارالعلوم کی انتظامیہ آپ سے عمر اور تجربہ میں بھی بڑی ہے، اس لیے اعتراضات کرنے سے قبل اپنے متعلق سوچیں کہ آپ کیا بننے گیے تھے اور کیا کر رہے ہیں اور کیا بن رہے ہیں؟ سوچیے گا کہ والدین نے کس مقصد کے لیے کتنے ارمان سے آپ کو بھیجا تھا اور آپ ان کے مقاصد و ارمانوں پر ایسا تو نہیں کہ پانی پھیر رہے ہیں؟ ہر والدین یہ جانتے ہیں کہ ہم اپنے بچہ کو اس لیے مدرسہ بھیج رہے ہیں کہ یہ ذخیرۂ آخرت بنے گا دنیا کے اموال تو ہم جیسے تیسے کما ہی رہے ہیں ہم...

پانچ مسلم نوجوان "سیلاب جہاد" کرنے کے جھوٹے الزام میں کیے گئے گرفتار پندرہ دن بعد رہا:

تصویر
پانچ مسلم نوجوان "سیلاب جہاد" کرنے کے جھوٹے الزام میں کیے گئے گرفتار پندرہ دن بعد رہا: رپورٹ: مفتی غلام رسول قاسمی  گوہاٹی: شدت پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر اسام سیلاب کو لے کر " فلوڈ جہاد" کے نام سے جھوٹی افواہیں پھیلائی، دیکھتے دیکھتے بکاؤ الیکٹرانک چینلز نے بھی اس کو کور کیا، اس کے بعد اسام کے بیتھوکنڈی سے پانچ مسلمانوں کو ’فلڈ جہاد‘ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے سلچر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں شدید سیلاب آیا، یہ گرفتاریاں 3 جولائی کے قریب کی گئیں اور مسلم نوجوانوں کو 15 دن تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا لیکن ثبوت نہ ملنے کی باعث رہا کر دیا گیا۔   یہ گرفتاریاں مسلم اکثریتی بیتھوکنڈی میں رہنے والے مسلمانوں کی تھیں، جو سلچر کے ایک علاقے ہیں، لیکن پولیس کو ان کے خلاف 'فلڈ جہاد' کے کسی نظریے سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا، سلچر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ رمندیپ کور نے ’فلڈ جہاد‘ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے کچھ گرفتاریاں کی گئی تھیں لیکن ایسے ت...

حکومت کا "ہر گھر ترنگا" لہرانے کی ترغیب و مہم اور پیش آمدہ خطرات و حادثات سے تحفظات کے طریقے

تصویر
حکومت کا "ہر گھر ترنگا" لہرانے کی ترغیب و مہم اور پیش آمدہ خطرات و حادثات سے تحفظات کے طریقے: مفتی غلام رسول قاسمی ‏یوم آزادی کے پیش نظر حکومت نے ہر گھر ترنگا لہرانے کی ترغیب دیتے ہوئے مہم کا آغاز کردیاہے، زمینی سطح کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس یوزرس کو بھی اپنی اپنی پروفائل پر ترنگا کی تصویر چسپاں کرنے کی ترغیب حکومت ہند دے رہی ہے، یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ آدمی جس سرزمین پر جنم لیتا ہے اس سے فطری طور پر محبت ہوتی ہے، ترنگا لہرانے کی "ترغیب" دینا الگ بات ہے لیکن اس تعلق سے تشویشناک خبریں آنے لگی ہیں ہیں کہ کچھ شدت پسند ترنگا لگانے پر عوام کو مجبور کر رہے ہیں، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں, ‏ بایں معنی اس تناظر میں بہتر ہوگا کہ حکومت باضابطہ یہ بھی اعلان جاری کرے جو نہ لگائے انھیں مجبور نہ کیا جائے، ان پر غدار وطن کے لیبل نہ لگایا جائے نیز جو غریب ہوں اور ترنگا خریدنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں حکومت صفائی کرنے والوں یا دیگر مقامی سرکاری ملازمین کے توسط سے ان کے گھروں کو خود ترنگا بھیجوا دے اور انھیں کے ذریعے بعد پندرہ اگست وصول بھی کروا لے...