اشاعتیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

یوم جمہوریہ

تصویر
26/جنوری اور تحریک آزادی ہند کے متوالوں کو خراج عقیدت! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ https://youtu.be/ceHdg1SHLh0 آج ہمارے ملک بھارت نے 70/واں جشن یوم جمہوریت منایا۔آزاد بھارت کے باشندوں نے اور بطور خاص اربابِ مدارس اسلامیہ اور ان کے طلبہ عزیز نے جس جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریت کا جشن منایا وہ بےمثال تھا۔خداکرے کہ آزادی وطن کی خاطر ہمارے جن آباء و اجداد بطور خاص اکابرین علماء دیوبند نے قربانیاں پیش کیں۔۔۔ہم ان کی روحانی اولاد۔۔۔اپنے سینے میں موت تک غلامی سے آزادی کے اسی جذبہ حُریت پر قائم و دائم رہتے ہوئے اپنی اولاد کو بھی اپنی شاندار تاریخ سے روشناس کرانے میں کامیاب ہوجائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسا پیارا تھا پیارے نبیﷺ کا بچوں سے پیار

تصویر
کیسا پیارا تھا پیارے نبیﷺ کا بچوں سے پیار محی الدین غازی کیسا پیارا منظر تھا وہ جب پیارے نبی منبر پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے، اتنے میں آپ نے دیکھا کہ ننھے منے حسن اور حسین دوڑتے پھدکتے منبر کی طرف آرہے ہیں، آپ کو خیال ہوا کہ دونوں بچے ٹھوکر کھاکر گر نہ پڑیں، آپ اپنی تقریر روک کر منبر سے نیچے اترے اور ایک بازو میں حسن میاں کو اٹھایا اور دوسرے بازو میں حسین میاں کو اٹھایا اور منبر پر کھڑے ہوکر انہیں گود میں لئے لئے خطبہ دینے لگے۔ اور کتنا پیارا منظر تھا وہ جب پیارے نبی بیٹھے تھے، آپ کے ایک زانو پر حسن میاں سواری کا لطف لے رہے تھے، اور دوسرے زانو پر اسامہ بابو سواری کا لطف لے رہے تھے، اور آپ پیار سے دونوں کو دیکھ رہے تھے اور اللہ سے دعا کررہے تھے، اے اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔ اور کتنا پیارا منظر تھا، جب پیارے نبی نماز میں تھے، آپ رکوع میں گئے تو ننھے حسن میاں گھٹنے گھٹنے آپ کے پاس آئے، آپ نے اپنے پاؤں پھیلادئے اور حسن میاں بیچ میں سے ہنستے کھیلتے گزر گئے، پھر آپ سجدے میں گئے تو حسن میاں آپ کی پیٹھ پر سوار ہوگئے، آپ سجدے میں اس وقت تک رہے جب ت...

سچ کہنا اگر بغاوت ہے تو ہاں میں باغی ہوں

تصویر
سچ کہنا اگر بغاوت ہے تو ہاں میں باغی ہوں۔۔۔! شتروگھن سنہا  میں نظریات کے ساتھ بغاوت نہیں کرسکتا ہوں ، یشونت سنہا جی کہہ رہے ہیں کہ اب تمہیں پارٹی سے باہر نکال دیاجائے گا لیکن شخصیت سے بڑی پارٹی ہوتی ہے او رپارٹی سے بڑا ملک۔ ملک سے بڑا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ اس لی میں پارٹی کو آئینہ دکھانے کا کام کرتا رہتا ہوں، اٹل جی کے زمانے میں لوک شاہی تھی ، لیکن اب تانا شاہی ہے۔ اچانک راتوں رات تغلقی فرمان دے کر نوٹ بندی کا اعلان کیاگیا ایسا فرمان سنانے سے قبل یہ نہیں سوچا کہ غریبوں پر کیا بیتے گی ان پر کیا اثر پڑے گا، نوٹ بندی کے صدمے سے عوام ابھر نہیں پائے تھے کہ اسی درمیان جی ایس ٹی لادیا، بنا سوچے سمجھے راتوں رات تغلقی فرمان جاری کردیتی ہے یہ حکومت۔  شتروگھن سنہا (بی جے پی لیڈر)  ۱۹؍جنوری ۲۰۱۹ اپوزیشن مہاریلی کولکاتہ۔

ملک کی موجودہ صورت حال

تصویر
      محمد ارمان عالم نظرالحق جامعی  ملک کی جو موجودہ صورت حال ھے اور جس طرف ملک جارہاھے ،خاص طریقہ پر نئ یوپی حکومت کے بعد جو سو فیصدی مسلم مخالف حکومت بنی ھے اور جارحیت کے ساتھ ہندو فاشزم کو بڑھاناچاہتی ھے ، مسلمانوں میں مختلف قسم کا تائثر پیدا ہورہاھے،مختلف قسم کا ذہن بناھے اور مختلف قسم کی سوچ کی لکیریں ان کی پیشانی پر ابھررہی ھے ، اور عام طورپر مسلمان یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم لوگ آہستہ آہستہ مخالفانہ ماحول میں زیادہ سے زیادہ گھستے چلے جارہے ہیں اور ایسے ماحول کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ مسلم مخالف ذہن رکھنے والا پورے ملک پر حاوی ہوجائیگا۔ یادرکھۓ: یہ جو مختلف حکومتیں ہیں ان کی عمر تھوڑی ھے ،اس لۓ کہ یہ حکومتیں مختلف شخصیتوں کی گرد گھومتی ہیں ،کسی تنظیم کے تحت نہی ہیں ۔کسی نقطئہ نظر کے تحت نہی ہیں، چنانچہ جب تک یہ شخصیتیں ہیں اور الیکشن میں ان کو کامیابی مل رہی ھے ان کی حکومتیں ہیں ،ان کی حکومت ختم ہونے میں بہت دن نہی لگیں گے انشاءاللہ ،اس لیے ان کے بارےمیں زیادہ فکر مند ہونے کے بجاۓ ہمیں اپنے اقدام کا جائزہ لینا چاہیۓ کہ موجودہ حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیۓ ۔آ...

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا حلیہ مبارک

تصویر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک (گذشتہ سے پیوستہ) گال گلابی رنگ کے تھے نہ پچکے ہوئے نہ چربی چڑھ کے ابھرے ہوئے بلکہ گولائی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گال تھے۔ داڑھی مبارک بڑی گھنی تھی, سینے پہ پھیلی ہوئی تھی۔ داڑھی اور سینے پہ سترہ بال سفید تھے.. جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مہندی لگایا کرتے تھے۔ اور کنگھی کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مانگ نہیں نکالتے تھے بلکہ سیدھے بال پیچھے لے جاتے تھے۔ کبھی کبھی جب مانگ نکلتی تھی تو بیچ میں سے نکلتی تھی دائیں بائیں سے نہیں نکالتے تھے۔ اکثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھی کنگھی کرتے ہوئے بال پیچھے لے جاتے تھے۔ آپ کے جو پاؤں تھے وہ ایسے تھے جیسے ان پہ تیل لگا ہوا ہو۔ آپ جب وضو کے لئے پانی بہاتے تو ایسے بہہ جاتا جیسے تیل لگے پاؤں پر پانی بہہ جاتا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں ایسے نرم و نازک تھے۔ اور ایسے چمکیلے تھے لگتا تھا جیسے تیل لگا ہوا ہے۔ تیل لگانے سے چیز چمک جاتی ہے لیکن آپ کے پاؤں بغیر تیل لگائے ہی چمکتے تھے۔ لگتا تھا جیسے تیل لگا ہوا ہے..آپ کے پاؤں کے تلوے بڑے گہرے تھے۔ آپ صلی الل...

ہم ہندوستان کے قدیم ترین باشندے ہیں

تصویر
ہم ہندوستان کے قدیم ترین باشندہ ہیں         محمد ارمان عالم نظرالحق جامعی   اس ملک کےاندر ہم کم سے کم تیرہ سوسال سے ہیں ، تاریخی روایتوں کے مطابق سرکاردوعالم ﷺ کے زمانئہ اطہر کےاندر ایک راجا مسلمان ہوگیاتھا ،حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانےمیں پہلا قافلہ بمبئ، گجرات ، کیرالا کے ساحل پر آیاتھا ، پھر حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانے میں کئ قافلے آۓ، تاجروں کی آمد کا سلسلہ بہت پہلے سےیہاں تھا ،اسلام جب طلوع ہؤا، عرب سے تجارت کے مال کے ساتھ وہ اسلام کی دولت بھی ساتھ لاۓ ، اسلام کی سچی تعلیمات نے یہاں کے سادہ لوح باشندوں کو متئاثر کیا،اور دوسری جگہوں کی طرح اسلام نے یہاں بھی اپنا پاؤں جمایا اور لوگوں کے قلوب میں اس کی تعلیمات رچ بس گئیں ،بہت سے تاجر یہاں آکر بس بھی گۓ۔۔۔ بہرحال حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانے سے باقاعدہ مسلمان اس ملک میں آۓ  اور حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے زمانےمیں یہاں لوگ آکے بسنے لگے ،ان کے اخلاق کو دیکھ کے ، ان کے کردار کو دیکھ کے،ان کے معاملات کو دیکھ کے ، جو یہاں کی آبادی تھی وہ مسلمان ...

ایک بگڑے نوجوان کی کہانی

تصویر
ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی داستان  جوانی چڑھ گئی تو میں گھر دیر سے آنے لگا، رات دیر تک گھر سے باہر رہنا اور سارا سارا دن سوئے رہنا معمول بن گیا ۔ امی نے بہت منع کیا لیکن میں باز نہ آیا۔ شروع شروع میں وہ میری وجہ سے دیر تک جاگتی رہتی بعد میں سونے سے پہلے فریج کے اوپر ایک چٹ چپکا کر اکثر سو جاتی، جس پر کھانے کی نوعیت اور جگہ کے بارے میں لکھا ہوتا تھا۔ آہستہ آہستہ چٹ کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور "گندے کپڑے کہاں رکھنے ہیں اور صاف کپڑے کہاں پر رکھے ہیں" جیسے جملے بھی لکھے ملنے لگے، نیز یہ بھی کہ آج فلاں تاریخ ہے اور کل یہ کرنا ہے پرسوں فلاں جگہ جانا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا ۔ ۔ ۔ ایک دن میں رات دیر سے آیا، بہت تھکا ہوا تھا۔ حسب معمول فریج پر چٹ لگی ہوئی دیکھی لیکن بغیر پڑھے میں سیدھا بیڈ پر گیا اور سو گیا۔ صبح سویرے والد صاحب کے چیخ چیخ کر پکارنے سے آنکھ کھلی۔ ابو کی آنکھوں میں آنسو تھے انہوں یہ اندوہناک خبر سنائی کہ بیٹا تمھاری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں ۔ میرے تو جیسے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، غم کا ایک پہاڑ جیسے میرے اوپر آگرا۔ ۔ ۔ ۔ ابھی تو میں نے ...