اشاعتیں

2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

دارالعلوم دیوبند کے عربی دوم کے طالب کا ہنر

تصویر
یہ تصویر دارالعلوم دیوبند میں عربی دوم کے اشرف العالم نامی ایک طالب علم کے ہاتھ کا ہنر ہے، اس نے اتنی باریکی سے مسجد رشید کی ہاتھ سے تصویر کشی کی ہے ایسا لگتا ہے کیمرے سے اس تصویر کو لیا گیا ہے،  کمال کے بات یہ ہے کہ اس کو فریم میں کرکے دارالعلوم کے کتب خانے میں لگا دیا گیا ہے،  کچھ لوگوں کو اللہ بچپن سے ہی اتنا ذہین بناتا ہے اور ان سے ایسا کام لیتا ہے کہ لوگوں کی عقل دنگ رہ جاتی ہے،  اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس طالب علم کو دونوں جہان میں کامیاب کرے! #muftigulamrasool  #دارالعلوم_دیوبند #darul_uloom_deoband #DarulUloomDeoband #darululoomdeoband #ulamaedeoband #ulmayedeoband #muftitariqmasood #علماء_دیوبند

نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کریمانہ

درس حدیث: نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کریمانہ سیدنا انس رضي الله عنه روایت کرتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے کچھ کہنے کے لئے رسول الله صلی الله علیہ و الہ وسلم کے کان سے منہ لگایا ہو اور آپ نے اپنا سر ہٹا لیا ہو جب تک کہ خود وہی شخص نہ ہٹا لیتا، اور نہ میں نے ایسا کوئی شخص دیکھا، جس نے آپ ﷺ   کا ہاتھ پکڑا ہو، اور آپ نے اس سے اپنا ہاتھ چھڑا لیا ہو، جب تک کہ خود اسی شخص نے آپ ﷺ  کا ہاتھ نہ چھوڑ دیا ہو۔ (ابوداؤد حدیث 4794)

مال اور عہدہ کی چاہت

درس حدیث: (مال اور عہدہ کی چاہت) سیدنا کعب بن مالک رضي الله عنه اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی ‌الله ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’دو بھوکے بھیڑیے جنہیں بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیا جائے، تو وہ اسکا اتنا نقصان  نہیں کریں گے جتنا آدمی کا حرص مال و جاہ اسکے دین کو نقصان پہنچاتا ہے۔‘‘ (مشکوٰۃ حدیث 5181)

دولت ایمان کے ساتھ، کم روزی پر قناعت

درس حدیث: سیدنا عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم نے ارشاد فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، ضرورت کے مطابق روزی ملی، اور اسی پر اس نے قناعت کر لی۔ (ابن ماجہ حدیث 4138) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees #urduquotes 

تکلفات سے پاک، سادہ طرز زندگی

درس حدیث: رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے کچھ صحابہ رضي الله عنهم نے ایک روز آپ کے پاس دنیا کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا: کیا تم سنتے نہیں ہو؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟ کہ بیشک سادگی و درویشی ایمان کی دلیل ہے، بیشک سادگی و درویشی ایمان کی دلیل ہے، اس سے مراد ہے تکلفات سے اور غیر ضروری زینت و آرائش سے گریز کرنا۔ (ابوداؤد حدیث 4161،) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees

معیار زندگی جو نبی کریم ﷺ نے اپنے لئے پسند فرمایا

درس حدیث: ابو سعید خدری رضی الله عنہ نے فرمایا: فقراء اور مساکین سے محبت کرو، کیونکہ میں نے رسول الله ﷺ کو اپنی دعا میں کہتے ہوئے سنا: اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا،‏‏‏‏ وَأَمِتْنِي مِسْكِينًا،‏‏‏‏ وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِين: ائےالله! مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ، مسکین بنا کر موت دے، اور مجھے بروز قیامت مسکینوں کے زمرے میں اٹھانا. (ابن ماجہ حدیث 4126)

ایک گزارش سوشل میڈیا کے چند نوجوانوں سے!میں

تصویر
ایک گزارش سوشل میڈیا کے چند نوجوانوں سے! میں نے یہ بات شدّت سے محسوس کی ہے کہ جب بھی کوئی مسئلہ مسلمانوں کے سامنے پیش آتا ہے تو ہماری تنظیمیں قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی بساط بھر اسے حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، وکیلوں سے مشورے کرتی ہیں، مسئلے کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور و خوض کرتی ہیں مگر فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر موجود ہمارے کچھ نوجوان دوست بغیر مسئلے کی تہہ میں گئے ان کوششوں کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں، منفی پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہوجاتے ہیں حالانکہ ان کے پاس بھی مسئلے کا کوئی قطعی حل موجود نہیں ہوتا، اس طرح وہ دانستہ یا نادانستہ طور پر مسلم کاز کو ہی نقصان اور دشمن کا تعاون کر رہے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چند لائکس مل جاتی ہیں اور چند فولورز میں تو اضافہ ہو جاتا ہے، حالانکہ انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ انہوں نے یہ چند لائکس اور چند فولورز کس قیمت پر حاصل کیے ہیں!  ''اثمھما اکبر من نفعہما''۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپنی تنظیموں کا تعاون کرتے، ان کے مشن میں شامل ہوکر تنظیموں کو مضبوط بناتے اور مسلم قوم میں بیداری لانے کا ایک مضبوط محرّک اور سبب بنت...

معاشرے کے بہترین اور بدترین لوگ

درسِ حدیث (معاشرے کے بہترین اور بدترین لوگ) سیدنا ابو ھریرہ‌ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں بہتر شخص وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے بےخوف رہا جائے اور تم میں سے برا شخص وہ ہے جس سے خیرو بھلائی کی کوئی امید نہ رکھی جائے اور جس کے شر سے بےخوف نہ رہا جائے۔ (ترمذی حدیث 2263) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees 

خرچ کر اور الله تعالیٰ کی ذات سے مفلسی کا اندیشہ نہ رکھ

درسِ حدیث (خرچ کر اور الله تعالیٰ کی ذات سے مفلسی کا اندیشہ نہ رکھ) سیدنا ابوھریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بلال ؓ کے پاس تشریف لے گئے تو اس وقت کھجوروں کا ایک ڈھیر ان کے پاس موجود تھا، آپ نے فرمایا: بلال ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا، میں نے کل کے لئے کچھ ذخیرہ کیا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں کہ کل بروزِ قیامت تم اس ذخیرہ کو جہنم کا دھواں دیکھو، بلال ! خرچ کرو اور عرش والی ذات سے مفلسی کا اندیشہ نہ رکھو۔ (مشکوة المصابیح، حدیث 1885، رواہ البیھقی فی شعب الایمان) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees 

ہمیشہ الله تعالیٰ سے طلب گار بن کر مانگیئے

درس حدیث: (ہمیشہ الله تعالیٰ سے طلب گار بن کر مانگیئے) سیدنا ابوھریرہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے کہ یا الله ! اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے، میری مغفرت کر دے۔ بلکہ یقین کے ساتھ دعا کرے کیونکہ الله پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔ (بخاری حدیث 6339) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamr asool #aajkihadees 

مزدور کی مزدوری نہ دینے پر عتاب

مزدور کی مزدوری نہ دینے کا وبال ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن ان کا مدمقابل میں ہوں گا، اور جس کا میں قیامت کے دن مدمقابل ہوں گا اس پر غالب آؤں گا، ایک وہ جو مجھ سے عہد کرے پھر بدعہدی کرے، دوسرے وہ جو کسی آزاد کو پکڑ کر بیچ دے پھر اس کی قیمت کھائے، اور تیسرے وہ جو کسی کو مزدور رکھے اور اس سے پورا کام لے اور اس کی اجرت نہ دے ۔     (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: 2442) #درس_حدیث #hadithoftheday #aajkihadees #muftigulamrasool 

مہمان نوازی میں ضابطہ اخلاق

درس حدیث  مہمان نوازی میں ضابطہ اخلاق  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ضیافت ( مہمان نوازی ) تین دن تک ہے، اور مہمان کا عطیہ ( یعنی اس کے لیے پر تکلف کھانے کا انتظام کرنا ) ایک دن اور ایک رات تک ہے، اس کے بعد جو کچھ اس پر خرچ کیا جائے گا وہ صدقہ ہے، مہمان کے لیے جائز نہیں کہ میزبان کے پاس ( تین دن کے بعد بھی ) ٹھہرا رہے جس سے اپنے میزبان کو پریشانی و مشقت میں ڈال دے“۔  ```جامع الترمذی:1968```

نعمت سے بڑی نعمت، نعمت پر شکر کی توفیق

درس حدیث (نعمت سے بڑی نعمت، نعمت پر شکر کی توفیق) سیدنا انس رضی الله عنہ سے روایت ہے ، رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب الله تعالیٰ بندے کو کوئی نعمت عطاء فرماتا ہے اور بندہ الْحَمْدُ لِلَّهِ کہتا ہے تو بندے نے یہ جو شکر ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔ (ابن ماجہ حدیث 3805)

رشتہ دار سے تعلق توڑنے کا وبال

درس حدیث  (رشتے ناطے توڑنے کا وبال)  رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا سب بڑا سود یہ ہے کہ ناحق کسی مسلمان کی عزت پر دست درازی کی جائے، رحم (قرابت داری) رحمن کی شاخ ہے، جو شخص قرابت داری ختم کرے گا، اللہ اس پر جنت کو حرام کر دے گا۔ مسند احمد حدیث نمبر: 1564

دنیا داری کے اداب

درس حدیث  (دنیا داری کے آداب)  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ دنیا کے حصول کے لیے اچھا( حلال اور جائز) طریقہ اختیار کرو ۔ ہر انسان کے لیے وہ کام آسان ہو جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے ۔‘‘  سنن ابن ماجہ :2142

آیت کریمہ کی فضیلت

درس حدیث: (آیت کریمہ یعنی حضرت یونس علیہ السلام کی دعا) رسولِ الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”ذوالنون (یونس علیہ السلام) کی دعاجو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی: "لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ" ”تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو پاک ہے، میں ہی ظالم و خطاکار ہوں“ بےشک یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو الله تعالیٰ ضرور اس کی دعا قبول فرمائے گا“ (ترمذی حدیث 3505) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #urduposts #urduquotes #urduwrites #urduwriter #urduwriting 

فجر کی جماعت کھڑی ہو جائے تو سنتیں ادا کرنا

فجر کی جماعت کھڑی ہو جائے تو سنتیں ادا کرنا مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ... سوال: میرے ایک دوست نے جو اپنے آپ کو اہلحدیث کہتے ہیں، ایک دن مجھے کہا: آپ لوگ جو فجر کی جماعت کھڑی ہونےکے وقت سنتیں ادا کرنے لگتے ہو یہ حدیث کے خلاف ہے، کیونکہ حدیث میں آتا ہے: اذا اقیمت الصلاۃ فلا صلاۃ الا المکتوبۃ (جب اقامت ہو جائے تو فرض کے علاوہ کوئی صلاۃ جائز نہیں)۔ نیز اس نے یہ بھی کہا : اس حدیث کے آخر میں ”الا رکعتی الفجر“ کا جھوٹا اضافہ کر کے آپ لوگ فجر کی سنتوں کو مستثنیٰ قرار دیتے ہو جو محض ضد وتعصب کا نتیجہ ہے۔اقامت کے بعد اور تکبیر تحریمہ کے بعد مسجد میں جلدی جلدی ٹکریں مارنے کا قطعاً کوئی جواز نہیں،جھوٹے اضافہ پر ضد چھوڑیں اور صحیح حدیث پر عمل کریں۔ براہِ کرم اس مسئلہ کو واضح فرمائیں۔ السائل محمد سعود میمن کلفٹن۔ کراچی جواب: حامداً و مصلیاً اہل السنۃ و الجماعۃ احناف کا موقف یہ ہےکہ اگر کسی شخص کو اطمینان ہےکہ وہ سنتیں ادا کرنے کے بعد جماعت کی دوسری رکعت (بلکہ تشہد میں) مل جائے گاتو اسے چاہیے کہ کسی الگ جگہ مثلاً مسجد سے باہر، مسجد کے صحن میں، کسی ستون وغیرہ کی اوٹ میں، جماعت کی جگہ سے ہٹ کرپہل...

فی سبیل الله خرچ کرنے کا اجر دو گنا، مگر کیسے

درس حدیث سیدنا سلیمان بن عامر ضَّبِّیِّ رضی ‌الله ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله ‌صلی ‌الله ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسکین پر صدقہ کرنے سے صرف صدقے کا ثواب ملتا ہے اور رشتہ دار پر صدقہ کرنے سے دو اجر ملتے ہیں، ایک صلہ رحمی (حق رشتہ داری ادا کرنے) کا اور دوسرا صدقے کا۔ (مسند احمد حدیث 3625) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #urdupoetrylovers #urduwrites #urduwriter #urduwriting #aqwalezareen #islamic #urduquotes #urduposts #urduadab 

حرام کمائی کا وبال

درس حدیث  (حرام کمائی) رسول الله ‌صلی ‌الله ‌علیہ والہ ‌وسلم نے فرمایا ایسا نہیں ہوسکتا کہ بندہ مال حرام کمائے پھر اسکو خرچ کرے اور اس میں برکت ہو، اس سے صدقہ کرے اور وہ قبول ہو بلکہ ایسا مال جب وہ اپنے پیچھے چھوڑتا ہے تو یہ جہنم کی طرف اسکا زاد راہ بنتا ہے، وجہ یہ ہے کہ الله گناہ کو گناہ کے ذریعہ نہیں مٹاتا بلکہ گناہ کو نیکی کے ذریعے ختم کرتا ہے، بیشک ناپاک چیز ناپاک چیز کو پاک صاف نہیں کر سکتی۔ (مسند احمد حدیث 5722) #درس_حدیث 

یوم آزادی کے موقع سے ہمارا افسوسناک عمل

آج کے روز لاکھوں مسلمان کفر و شرک کرتے ہیں، پتہ نہیں انھیں کچھ خبر ہوتی بھی ہے کہ نہیں بعض جگہ حب الوطنی کا ایسا بھوت سوار دیکھنے میں آیا کہ کچھ بھی اوٹ پٹانگ نظم میں بکا جا رہا تھا ، جیسے ایک نے پڑھا "وطن کی مٹی کو ہم ناپاک نہیں کرتے" پتہ نہیں یہ بندہ بطن خالی(پاخانہ) کرنے کہاں جاتا ہوگا؟ ایک دینی ادارہ میں ایک ایسی نظم پڑھی گئی کہ "وطن جان و ایمان سے افضل ہے" کیا وطن ایمان سے افضل ہے؟ العیاذ باللہ، اسی طرح وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے" کے کفریہ نعرے لگائے گئے، بہت افسوس ہوا، دل یہی کہہ رہا تھا کہ بچوں کو جانے انجانے میں کہیں اسلام کے نام پر کافر تو نہیں بنایا جا رہا ہے. ایسے کفریہ کلمات سکولز و کالجز میں تو لگائے ہی جاتے ہیں دینی ادارہ میں لگایا جانا بے حد قلق اور افسوس ناک بات ہے. مفتی غلام رسول قاسمی #muftigulamrasool

رزق اور عزت وذلت سب الله تعالیٰ کے ہاتھ میں

درس حدیث سیدنا ابوھریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صدقے نے مال میں کبھی کوئی کمی نہیں کی اور معاف کرنے سے الله تعالیٰ بندے کی عزت میں اور اضافہ فرما دیتا ہے اور جب کوئی شخص صرف الله کی خاطر تواضع اور عاجزی اختیار کرتا ہے تو الله تعالیٰ اس کی شان وشوکت اور بلند فرما دیتا ہے. (مسلم حدیث 6592)

مدارس کے طلبہ سے زیادہ عصری اداروں کے طلبہ رحم کے لائق

تصویر
مدارس میں پڑھنے جانے والے دو فیصد بچوں کے نصاب تعلیم کی دانشوروں کو فکر لاحق ہے کہ نصاب میں زیادہ سے زیادہ دینی علوم کی کتابیں نکال کر معاشی علوم کی کتابیں رکھی جائیں لیکن اٹھانوے فیصد سکول و کالج جانے والے بچوں کے دینی تعلیم کی دانشوروں کو کوئی فکر نہیں ہے، کتنے ہمارے ساتھی ہیں جو یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے اور وہاں کی بے راہ روی بتاتے رہتے ہیں، ہمارے کشمیر کی جو بچیاں خصوصاً بنگلور و چندی گڑھ کے کالج و یونیورسٹی میں پڑھنے جاتی ہیں نوے فیصد کشمیری مسلم بچیاں بنگلور میں ہنود اور چندی گڑھ میں سکھ لڑکوں کے ساتھ رلیشن شپ میں رہتی ہیں، بات بنی تو ٹھیک ورنہ بہت سی بعد میں ارتداد کی راہ اختیار کر لیتی ہیں، ایک طالبہ جو کشمیر سے باہر پڑھ رہی ہیں اپنا تجربہ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا کہ"میں بحیثیت کشمیری طالبہ اولیاء کو یہ مشورہ دوں گی کہ کشمیر سے باہر تنہا اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم کے لئے ہرگز نہ بھیجیں!"، یہی حال مسلم اداروں کا بھی ہے، جامعہ ملیہ، علی گڑھ و مولانا آزاد یونیورسٹی اسی طرح غیر مسلم اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی دینی فکر کی سخت ضرورت ہے، اس پہ ب...

صفر کے مہینے کے حوالے سے درست عقیدہ

درس حدیث: سیدنا ابو ھریرہ رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت لگنا، بدشگونی لینا، الو کا منحوس ہونا اور صفر کے مہینے کا منحوس ہونا یہ سب لغو و بےبنیاد خیالات ہیں البتہ جذام والے شخص سے ایسے بھاگنا جیسے شیر سے بھاگتے ہو۔ (بخاری حدیث 5707)