اشاعتیں

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

حرام میں عذاب ہے اور حلال میں حساب ہے

#درس_حدیث : سیدنا ابوذرؓ روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: زیادہ مال والے لوگ قیامت کے دن سب سے کمتر درجہ کے لوگ ہوں گے، سوائے اس کے جو مال کو (فى سبيل الله) ایسے اور ایسے خرچ کرے اور اسے کمائے بھی حلال طریقے سے۔ (ابن ماجہ حدیث 4130

ہند میں تھے لا مثالی حضرت وستانوی

تصویر
ہند میں تھے لا مثالی حضرت وستانوی  تحریر : مظاہر حسین عماد قاسمی    7/ ذو القعدہ 1446 مطابق 4/5/2025 بوقت چھ تا نو بجے شب  یہ خبر پڑھ کر اور سن کر بہت افسوس ہوا کہ خادم القرآن والمساجد مولانا غلام محمد وستانویؒ  آج بروز یکشنبہ بتاریخ سات ذو القعدہ 1446 ھ مطابق چار مئی 2025 کی دوپہر تقریبا ایک بجے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،  انا للہ و انا الیہ راجعون  اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور امت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ، آمین ثم آمین ۔  مولانا غلام محمد وستانویؒ (پیدائش: یکم جون 1950ء وفات 4/؛مئی 2025) ایک مستند عالم دین اور ماہرِ تعلیم تھے ، اور بہت اچھے منتظم تھے ۔وہ اکل کوا، مہاراشٹر میں واقع جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کے بانی و مہتمم تھے ۔ انہوں نے اپنے اس ادارے کے تحت بھارت کے اقلیتی طبقے کے زیر انتظام پہلا میڈیکل کالج قائم فرمایا ، جو میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) سے تسلیم شدہ ہے۔  1419ھ مطابق 1998ء میں حضرت وستانویؒ دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہ...

سوانحی نقوش حضرت مولانا سید محمد عاقلؒ

شیخ الحدیث مظاہر العلوم سہارنپور مولانا سید محمد عاقل ؒ سوانحی نقوش  مرتب :عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی  مدیر ماہنامہ مظاہرعلوم سہارنپور  نام  محمد عاقل  والد محترم  مولانا حکیم محمد ایوب  پیدائش 9؍شعبان 1355ھ مطابق 15؍اکتوبر 1937ء جنوری 1947 میں بعمر دس سال قرآن پاک سہارنپور کی جامع مسجد میں  حفظ شروع کیا اور 18؍اکتوبر 1950ء میں حفظ مکمل ہوا۔پہلی محراب 1953ء میں خاندانی مسجد ’’مجد حکیمان ‘‘میں سنائی۔ از ابتداء تا دورہ و فنون مظاہرعلوم میں تعلیم حاصل کی اور شعبان 1380ھ مطابق جنوری 1961ء میں دورہ حدیث سے فراغت اس کے بعد ایک سال میں فنون کی تکمیل کی۔ بخاری شریف حضرت شیخ مولانا محمد زکریاؒ سے مولانا منظور احمد خان صاحب سے مسلم،ابوداؤد مولانا اسعداللہ صاحبؒ سے ترمذی و نسائی مولانا امیر احمد کاندھلویؒ سے پڑھی۔ مظاہرعلوم کے سابق شیخ الحدیث مولانا محمد یونس جونپوریؒ،مولانا شجاع الدین حیدرآبادی،مولانا اجتباء الحسن کاندھلوی آپ کے رفقاء درس تھے۔ قوت مطالعہ ،ذہانت و فطانت اور بلند پایہ علمی استعداد کی وجہ سے طلباء ابتداء ہی سے آپ سے متأثر تھے چنانچہ جس...