اشاعتیں

ستمبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

دولت ایمان کے ساتھ، کم روزی پر قناعت

درس حدیث: سیدنا عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم نے ارشاد فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، ضرورت کے مطابق روزی ملی، اور اسی پر اس نے قناعت کر لی۔ (ابن ماجہ حدیث 4138) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees #urduquotes 

تکلفات سے پاک، سادہ طرز زندگی

درس حدیث: رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے کچھ صحابہ رضي الله عنهم نے ایک روز آپ کے پاس دنیا کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا: کیا تم سنتے نہیں ہو؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟ کہ بیشک سادگی و درویشی ایمان کی دلیل ہے، بیشک سادگی و درویشی ایمان کی دلیل ہے، اس سے مراد ہے تکلفات سے اور غیر ضروری زینت و آرائش سے گریز کرنا۔ (ابوداؤد حدیث 4161،) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees

معیار زندگی جو نبی کریم ﷺ نے اپنے لئے پسند فرمایا

درس حدیث: ابو سعید خدری رضی الله عنہ نے فرمایا: فقراء اور مساکین سے محبت کرو، کیونکہ میں نے رسول الله ﷺ کو اپنی دعا میں کہتے ہوئے سنا: اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا،‏‏‏‏ وَأَمِتْنِي مِسْكِينًا،‏‏‏‏ وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِين: ائےالله! مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ، مسکین بنا کر موت دے، اور مجھے بروز قیامت مسکینوں کے زمرے میں اٹھانا. (ابن ماجہ حدیث 4126)

ایک گزارش سوشل میڈیا کے چند نوجوانوں سے!میں

تصویر
ایک گزارش سوشل میڈیا کے چند نوجوانوں سے! میں نے یہ بات شدّت سے محسوس کی ہے کہ جب بھی کوئی مسئلہ مسلمانوں کے سامنے پیش آتا ہے تو ہماری تنظیمیں قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی بساط بھر اسے حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، وکیلوں سے مشورے کرتی ہیں، مسئلے کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور و خوض کرتی ہیں مگر فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر موجود ہمارے کچھ نوجوان دوست بغیر مسئلے کی تہہ میں گئے ان کوششوں کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں، منفی پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہوجاتے ہیں حالانکہ ان کے پاس بھی مسئلے کا کوئی قطعی حل موجود نہیں ہوتا، اس طرح وہ دانستہ یا نادانستہ طور پر مسلم کاز کو ہی نقصان اور دشمن کا تعاون کر رہے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چند لائکس مل جاتی ہیں اور چند فولورز میں تو اضافہ ہو جاتا ہے، حالانکہ انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ انہوں نے یہ چند لائکس اور چند فولورز کس قیمت پر حاصل کیے ہیں!  ''اثمھما اکبر من نفعہما''۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپنی تنظیموں کا تعاون کرتے، ان کے مشن میں شامل ہوکر تنظیموں کو مضبوط بناتے اور مسلم قوم میں بیداری لانے کا ایک مضبوط محرّک اور سبب بنت...

معاشرے کے بہترین اور بدترین لوگ

درسِ حدیث (معاشرے کے بہترین اور بدترین لوگ) سیدنا ابو ھریرہ‌ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں بہتر شخص وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے بےخوف رہا جائے اور تم میں سے برا شخص وہ ہے جس سے خیرو بھلائی کی کوئی امید نہ رکھی جائے اور جس کے شر سے بےخوف نہ رہا جائے۔ (ترمذی حدیث 2263) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees 

خرچ کر اور الله تعالیٰ کی ذات سے مفلسی کا اندیشہ نہ رکھ

درسِ حدیث (خرچ کر اور الله تعالیٰ کی ذات سے مفلسی کا اندیشہ نہ رکھ) سیدنا ابوھریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بلال ؓ کے پاس تشریف لے گئے تو اس وقت کھجوروں کا ایک ڈھیر ان کے پاس موجود تھا، آپ نے فرمایا: بلال ! یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا، میں نے کل کے لئے کچھ ذخیرہ کیا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں کہ کل بروزِ قیامت تم اس ذخیرہ کو جہنم کا دھواں دیکھو، بلال ! خرچ کرو اور عرش والی ذات سے مفلسی کا اندیشہ نہ رکھو۔ (مشکوة المصابیح، حدیث 1885، رواہ البیھقی فی شعب الایمان) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #aajkihadees 

ہمیشہ الله تعالیٰ سے طلب گار بن کر مانگیئے

درس حدیث: (ہمیشہ الله تعالیٰ سے طلب گار بن کر مانگیئے) سیدنا ابوھریرہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے کہ یا الله ! اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے، میری مغفرت کر دے۔ بلکہ یقین کے ساتھ دعا کرے کیونکہ الله پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔ (بخاری حدیث 6339) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamr asool #aajkihadees