اشاعتیں

مارچ, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

دارالعلوم دیوبند سے ممبئی ہائی کورٹ تک:

تصویر
دارالعلوم دیوبند سے ممبئی ہائی کورٹ تک: تحریر: مفتی غلام رسول قاسمی.  یہ جواں سال میرے رفیق مکرم (دارالعلوم دیوبند) مفتی ہاشم قاسمی انصاری ہیں، موصوف دارالعلوم دیوبند سے فضیلت کے بعد عصری علوم میں قدم رنجہ ہوے اور اب ممبئی ہائی کورٹ و پونے ضلع کورٹ میں انٹرنشپ مکمل کر چکے ہیں، مفتی ہاشم (بھائی) ہمارے اور نوجوان فضلاء مدارس کے لیے ایک رول ماڈل ہیں کہ پونے (مہاراشٹر) شہر کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ کورٹ میں قوم و ملت کی درست نمائندگی کرنے کے لیے وکالت کی تعلیم کو اپنے لیے ضروری سمجھا، آج بھی وہ امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ہزاروں لوگ آپ سے دینی رہنمائی حاصل کر رہے ہیں، بفضل اللہ دنیوی رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے اللھم زد فزد! ، ملکی حالات کے پیش نظر وکالت کی تعلیم پر آج بہت جگہ سے قائدین ملت نوجوانوں پر زور دے رہے ہیں، میں فضلاء مدارس سے بھی یہی کہوں گا کہ آپ پس ہمت مت بنیے! آپ نے جب قرآن، ہزاروں احادیث، منطق فلسفہ اور فقہ کی لاتعداد گتھیاں اپنے سینے میں پیوست کر چکے ہیں تو یہ عصری علوم آپ کے لیے بالکل بھی دشوار نہیں ہے، اس لیے جو فضلاء مدارس وک...