اشاعتیں

مارچ, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

ہاتھ پر اوم کندہ کروائے شخص کا مسجد جانا

          دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا ایسا شخص جس کے ہاتھ پر 🕉 لکھا ہو، مسجد میں جاکر نماز پڑھ سکتا ہے؟ جواب :مسلمان کو ایسے چیز اپنانے سے بچنا چاہئے جو غیر مسلم کا مذہبی شعار ہو گو ایسی حالت میں مسجد میں آنا اور نماز پڑھنا صحیح ہے لیکن ایک مسلمان کے لئے یہ بات زیبا نہیں ہے وہ غیروں کا شعار اپنے ہاتھ پر کندہ کرائے نیز یہ بھی خطرہ ہے کہ اگر ایسی حالت میں موت واقع ہو جائے تو قبر حشر میں کیا حالت ہو گی فقط واللہ اعلم بالصواب

کِریم وغیرہ سے زیر ناف بال صاف کرنا

سوال :مفتی صاحب بلیڈ کے علاوہ کسی کریم وغیرہ سے ناف کے نیچے کا یا بغل کا بال ختم کرنا کیسا ہے جواب : مرد کے لیے مستحب تو یہ ہے کہ زیر ناف اسی بغل وغیرہ کے بالوں کو  استرا یعنی بلیڈ ہی سے صاف کرے لیکن اگر  کسی کریم یا پاؤڈر سے صاف کرے  تب بھی جائز ہے۔ مقصد صفائی ہے

خواب میں نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کی زیارت کیسے ہو

سوال :مفتی صاحب خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت کے لئے کوئی وظیفہ بتادیں! جواب: پنجوقتہ نماز پابندی کے ساتھ ساتھ  باوضو سوئیں ،نیز آنکھوں کے گناہ اور تمام چھوٹے بڑے گناہ سے بچیں، ہر وقت درود شریف پڑھتے رہیں اور درودشریف پڑھتے وقت اس کی معانی ذہن میں رکھیں! ان شاء اللہ بہت جلد زیارت ہو جائے گی
ایک مسئلہ درپیش ہے کہ ایک عورت ہے اس کا شوہر اس سے بے وجہ خفا رہتا ہے جبکہ اس عورت کے دل میں اپنے شوہر کی محبت بہت زیادہ ہے کوشش کرتی ہے کہ میرا شوہر ہم سب خوش ہو جائے پر وہ کہتا ہے میں تم سے کبھی خوش نہیں رہوں گا مسئلہ معلوم یہ کرنا ہے کہ وہ عورت نماز پڑھتی ہے تو وہ شوہر کہتا ہے کہ تمہاری نماز قبول ہوگی نہ روزہ ، نہ تمہاری کوئی عبادت قبول ہوگی۔  اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے مفصل جواب ارسال فرماکر بے انتہا شکریہ ادا کرنے کا موقع عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی #بسم_اللہ_الرحمن_الرحیم #الجواب_وباللہ__التوفیق  جب عورت کی طرف سے کچھ بات نہیں ہے، تو نماز وغیرہ سب قبول ہوگی، شوہر کو پیار و محبت سے سمجھاتی رہے بس ۔ #واللہ_تعالی_اعلم_بالصواب

مصافحہ کے بعد ہاتھ سینے پر رکھنا

سوال :مصافحہ کرنے کے بعد ہاتھ کو سینے پر رکھتے ہیں اور نیت یہ نہیں ھوتی ھے کی سنت اور واجب ہے بس عقیدت کے لئے کہ میں دل سے سلام کیا تو شریعت میں اس کی کوئی گنجائش ہے؟ جواب ارسال فرمائے بڑی مہربانی ہوگی مصافحہ کے بعد سینہ پر ہاتھ پھیرنے کا نہ حدیث میں کہیں ذکر ہے اور نہ فقہاء نے اس کا تذکرہ کیا ہے ، یہ محض ایک رواج ہے ، اس لیے اس سے گریز کرنا چاہئے ۔ (کتاب الفتاوی ) چاہے دل میں کوئی نیت نہ ہو مصافحہ کرنا ہی دلی تواضع و عقیدتمندی ہے، لہذا دیگر افعال کی ضرورت نہیں  واللہ اعلم بالصواب

جواب حاضر ہے / مچھر دانی کیوں کہتے ہیں

تصویر
سوال :جب صابن دانی میں صابن ہوتا ہے، نمک دانی میں نمک ہوتا ہے اور سرمہ دانی میں سرمہ تو مچھر دانی میں انسان کیوں رہتا ہے.  جواب : مچھردانی کو ان سب چیزوں کا ہم  وزن سمجھ کر پوچھنے والے نے اپنی بیوقوفی اور جہالت کا مظاہرہ کیا ہے اسے اپنے علم پر پشیمان ہونا چاہیے صابن دانی سرمہ دانی  وغیرہ یہ سب اسم ظرف ہے (رکھنے کی جگہ) لیکن مچھر دانی اسم ظرف نہیں ہے بلکہ اسم فاعل ہے جیسے بندہ نواز (لوگوں کو نوازنے والا، جہانگیر دنیا کو فتح کرنے والا، ان میں مچھر اسم ہے اور دان فعل ہے، بندہ اسم ہے اور نواز فعل ہے جہان اسم ہے گیر فعل ہے)  مچھر دانی(دان سنسکرت زبان کا لفظ ہے) اصل میں  مچھردان تھا پھر لوگوں کے غلط استعمال کی وجہ سے مچھر دان کو مچھردانی کہا جانے لگا  دان کے معنی ہیں بخشش" چھٹکارا، اس معنی کر مچھر دانی کے معنی ہے ہوں گے" مچھروں سے  چھٹکارا دینے والی(جالی) ادنی تحقیق غلام رسول قاسمی