اشاعتیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

حسد خسارہ ہی خسارہ اور صدقہ فائدہ ہی فائدہ

#درس_حدیث: حسد خسارہ ہی خسارہ اور صدقہ فائدہ ہی فائدہ: سیدنا انس رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو، اور صدقہ و خیرات گناہوں کو اسی طرح بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ آگ سے ڈھال ہے۔(ابن ماجہ حدیث 4210)#darsehadith #muftigulamrasool #ishqeilahi #islamic #islamicpost #posturdu #urduquotes #urduquoteslovers #urdu #AjKaSabaq #aajkapaigam #achchibaatein #Deoband

آپس کی ناراضگی ختم کریں تاکہ الله تعالیٰ راضی ہو جائیں

درسِ حدیث آپس کی ناراضگی ختم کریں تاکہ الله تعالیٰ راضی ہو جائیں رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہر پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو الله تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، اس بندے کے سوا جس کی اپنے بھائی کے ساتھ عداوت ہو، چنانچہ کہا جاتا ہے: ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں، ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں، ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کر لیں۔ (مسلم حدیث 6544) #درس_حدیث #hadithoftheday #muftigulamrasool #AajKiHadees #AjKaSabaq #aajkapaigam #achchibaatein #darsehadith

سب سے افضل عمل، آپس کی صلح

درس حدیث سب سے افضل عمل، آپس کی صلح سیدنا ابودرداء رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جس کا درجہ صوم و صلاۃ اور صدقہ و خیرات سے بھی افضل ہے، صحابہ کرام رضي الله عنهم نے عرض کیا: کیوں نہیں، ضرور بتائیے ! فرمایا: وہ آپس میں صلح کرا دینا ہے اس لئے کہ آپس کی پھوٹ دین کو مونڈ دینے والی چیز ہے۔ (ترمذی حدیث 2509)

تین قسم کے لوگ

تین قسم کے لوگ:  نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بادیہ ( صحراء و بیابان ) کی سکونت اختیار کی وہ سخت طبیعت والا ہو گیا، جس نے (فقط کھیل کی غرض سے)شکار کا پیچھا کیا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے دروازے پر آیا (اور حق بات نہ کہہ سکا)وہ فتنوں کا شکار ہو گیا“۔ ```جامع الترمذی:2256``` #درس_حدیث 

جمعہ میں تین قسم کے لوگ

درس حدیث تین قسم کے لوگ جمعہ کے لئے آتے ہیں ایک جس نے وہاں لغو حرکت کی اسے اس سے بس یہی کچھ ملا۔ دوسرا دعا کرنے آیا۔ وہ الله سے دعا کرتا ہے اگر الله چاہے تو اسے عطا فرما دے، چاہے تو نہ دے، تیسرا شخص غور سے خطبہ سنتا ہے، لغو کام سے بچتا ہے کسی مسلمان کی گردن پھلانگتا ہے، نہ کسی کو ایذا دیتا ہے، تو یہ اس کے لئے گزشتہ جمعہ اور مزید تین دن کا کفارہ بن جاتا ہے کیونکہ الله تعالیٰ فرماتا ہےجو ایک نیکی کرے اسکے لئے دس گنا ہے۔ (ابوداؤد حدیث 1113)

درس حدیث

درس حدیث: تکبر کس چیز کا نام ہے؟ نبی کریم صلى الله عليه والہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے دل میں ایک ذرہ برابر بھی تکبر ہوا، وہ جنت میں داخل نہ ہو گا۔ اس پر ایک آدمی نے عرض کیا: انسان پسند کرتا ہے کہ اسکے کپڑے اچھے ہوں اور اسکے جوتے اچھے ہوں۔ (کیا یہ تکبر ہے؟) فرمایا: الله تعالیٰ خود جمیل ہے، اور وہ جمال کو پسند فرماتا ہے۔ تکبر تو حق کو قبول نہ کرنے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔ (مسلم حدیث 265، مسند احمد حدیث 3789)

شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج

تصویر
شانِ طالب علمانہ۔۔۔۔کل اور آج مفتی محمد تبریز عالم حلیمی قاسمی خادم تدریس دارالعلوم حیدرآباد مدارس اسلامیہ کے ماحول میں اساتذہ کرام اور طلبہ عزیز اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں٬یہاں استاذ و شاگرد کا رشتہ عظمت و تقدس کا جلی عنوان ہوتا ہے٬خصوصاً اسانید حدیث میں "استاذ و شیخ" اپنی الگ ہی شناخت اور اہمیت ہے٬یہاں کے طلبہ اپنی کامیابی کا سہرہ اپنے استاذ کے سر باندھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں٬استاذ کو روحانی باپ کا درجہ دیا جانا مدارس اسلامیہ کا طرۂ امتیاز ہے۔ یہ سطور بالا مدارس اسلامیہ کی وہ حقیقت ہے جس انکار نہیں کیا جا سکتا٬بلا شبہ جس نے اس حقیقت کو سمجھا وہ بامراد ہوا٬ اس نے دین کی دینداری اور امانت داری کے ساتھ خدمت کی اور جس نے اسے نظر انداز کیا اسے محرومی ہاتھ لگی۔ کل کے لوگ شانِ طالب علمانہ کی رعایت ایسی کرتے تھے کہ کسی نے استاذ کے گھر کی جانب پیر پھیلانا گوارا نہیں کیا٬کسی نے استاذ کو تہجد میں گرم پانی کے لیے لوٹے کو پیٹ کی گرمی سے گرم کرنے کی کوشش کی٬کسی نے دروازے پر پوری رات گذار دی اور کسی نے استاذ سے اونچی آواز میں بات تو بہت دور استاذ کے سامنے ورق پلٹنے میں احت...