اشاعتیں

اگست, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی ہمارے عہد کی عظیم شخصیت

تصویر
حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی : ہمارے عہد کی عظیم شخصیت : از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری سابق استاذ دارالعلوم دیوبند : سفیرِ تصوف، تحریکِ ارشاد، الہامِ اصلاح، واعظِ روح، خطیبِ قلب، دوائے دل، بہارِ سلوک، انجمنِ تزکیہ، موسوعۂ معرفت، انقلابِ باطن، لسانِ صوفیا، قلمِ حقائق، کاشفِ اسرار، کاتبِ انوار، شارحِ دقائق، مفسرِ رموز، فاتحِ عقبات، دست گیر راہ، مشکِ عرفان، طلسمِ تقریر، سحرِ بیان، حضرت پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی آج رحمہ اللہ ہو گئے۔ غالبا دو ہزار ایک کی بات ہے، راقم دارالافتا کا طالب علم تھا، ایک روز درس گاہ میں ایک کتاب نظر آئی، کتاب تو میں کیا ہی دیکھتا! مصنف کا نام مقناطیس بن گیا، پیشانی پر مرقوم "پیر فقیر" بالکل غیر روایتی معلوم ہوا تھا، فہرست نارمل جا رہی تھی؛ یہاں تک کہ ایک عنوان گلے پڑ گیا، اس کے الفاظ یہ تھے: "ہڑتال فقط جانچ پڑتال"، یہ سرخی بد نگاہوں کا سچا آئینہ تھی، میں اس کی ندرت کا شکار ہوا، پڑھنے گیا تو صاحبِ کتاب نے ایک نیا قاری دریافت کر لیا تھا، مجھے یہاں بلا کی ذہانت ملی، انھوں نے اصلاح کے ایک نکتے کو مزے دار، زندہ، ہم عصر اور تازہ ب...

اورنگ زیب عالمگیرؒ سچائی اور پروپیگنڈه

تصویر
اورنگ زیب عالمگیرؒ  سچائی اور پروپیگنڈه قسط-1 🖋 فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کہا جاتا ہے کہ ہمارے ملک کا سنہرا دور مغلوں کی حکمرانی کا دور تھا، آج ملک میں جتنی یاد گار عمارتیں ہیں، جن کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آتے ہیں، اور ان کی بدولت کثیر زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے، وہ زیادہ تر مغلوں کی ہی تعمیر کردہ ہے، دنیا کے سات عجائب میں سے ایک ’’ تاج محل‘‘ ہندوستان کی سرزمین میں واقع ہے، جو بجا طور پر ہمارے لئے باعث افتخار ہے، یہ مغلوں ہی کی دین ہے ، مگر افسوس کہ انسان کی فطرت میں احسان فراموشی ہے، یہ احسان فراموشی اس وقت بہت تکلیف دہ ہوجاتی ہے، جب پڑھے لکھے ، اور دانشور کہلائے جانے والے لوگ اس کے مرتکب ہوں، اس کی بدترین مثال یہ ہے کہ ہمارے یہاں جو نیا نصاب تعلیم بن رہا ہے، اول تو اس میں تاریخ کے مضمون سے پورے مغل دور کو نکال دیا گیا ہے، مزید ستم یہ ہے کہ بابر کے خلاف تو لکھا ہی گیاہے، اکبراور اورنگ زیب، جس نے اس ملک کو سب سے زیادہ وسعت عطا کی، اس پر بھی تہمت باندھی گئی ہے، اور کسی ٹھوس تاریخی ثبوت کے بغیر صرف پروپیگنڈے کی...