اشاعتیں

جون, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ای۔ دارالعلوم الاسلامیۃ دیوبند، عہدِ جدید کی معصوم کلیوں کے لئے محفوظ علمی گلشن

تصویر
✍️: مفتی شکیل منصور القاسمی  بنات کی اقامتی تعلیم گاہوں کے بلاشبہ اپنے فوائد و ثمرات ہیں۔ وہاں کا خصوصی ماحول، اوقات کی پابندی اور ہم جماعتوں کی رفاقت علمی ذوق کو پروان چڑھاتی ہے؛ مگر سچ یہ ہے کہ راقم الحروف کو نصاب و نظام کے مکمل مامون ومحفوظ ہونے پہ ہمیشہ تردد دامن گیر رہا اور مکمل قلبی انشراح نصیب نہ ہوا،کچھ اس لئے بھی کہ عصری ماحول میں پرورش پانے والی طالبات کو خالص اقامتی طرز پر مقید کردینا نہ ہمیشہ سہل ہے اور نہ ہی ہر گھرانے کے لئے موزوں تر ۔ اس کے بالمقابل، عصرِ حاضر کی عصری درسگاہوں کی طالبات کو اسلامی افکار و نظریات اور علومِ شرعیہ سے جوڑنا بھی نہایت اہم اور ناگزیر تقاضا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل اور لادینی عہد میں جب کہ ہر سمت نت نئے فتنوں اور تہذیبی یلغار کی بارش ہے، بچیوں کے لئے ایک ایسا محفوظ علمی نظام قائم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ شکر ہے کہ اہلِ علم اور ماہرینِ تعلیم اس میدان میں فکر و جستجو کے ساتھ کوشاں ہیں اور اپنے اپنے طور پر نہایت مفید و کامیاب تجربات ونتائج پیش کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قافلے کو مزید وسعت و استحکام عطا فرمائے۔ انہی روشن کوششوں ...

میرے استاذ محترم مولانا عبد الحسیب عارف قاسمی سڑک حادثہ میں شہید

تصویر
دل ہے غمگین اشکبار ہیں آنکھیں: میرے استاذ محترم مولانا عبد الحسیب قاسمی (امام و خطیب مسجد بلال قاضی گلی نلہ گٹہ و استاذ مدرسہ عربیہ سراج العلوم حشمت پیٹ سکندر آباد (حیدر آباد) تلنگانہ) ابھی کچھ دیر قبل سڑک حادثہ میں انتقال کر گئے، آج مورخہ 4 جون علی الصبح حضرت والا ملک پیٹ سے مدرسہ آ رہے تھے ڈائمنڈ پوائنٹ کے پاس ایکسیڈنٹ ہوا، ہاسپٹل لے جاتے ہوئے راستے میں ہی حضرت کی روح پرواز کر گئی، اللہ سبحانہ وتعالی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے! حضرت والا تمام اساتذہ میں میرے سب سے زیادہ قریبی خیر خواہ اور میرے خاص مربی تھے، قدم قدم اور زندگی کے ہر نازک موڑ پہ حضرت ہی سے رہنمائی لیا کرتا تھا، حضرت والا کا مجھے نکھارنے بنانے میں اہم رول ہے، آج جہاں بھی ہوں جو بھی ہوں جیسا بھی ہوں استاذ گرامی مولانا عبد الحسیبؒ کی کرم نوازی و نظر عنایت کی وجہ سے ہوں. تین ہفتہ قبل ہی حضرت کے پیچھے جمعہ پڑھنے گیا تھا، بعد جمعہ حضرت والا نے خیر خیریت دریافت کی اور خوب دعاؤں سے نوازا. کیا معلوم تھا کہ ہماری آخری ملاقات ہے. مفتی غلام رسول قاسمی https://facebook.com/752596973536589 مولانا عبد ...